وزارت آیوش

علاقائی آیورویدتحقیقاتی ادارے اور سکم منی پال یونیورسٹی نے باہمی تعاون سے تحقیق کے لئے مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے


مفاہمتی عرضداشت کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان تعلقات اور آپسی سمجھ کو فروغ دینا ہے

Posted On: 02 OCT 2021 2:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی،02اکتوبر؍2021:

یکساں طور شناخت کئے گئے شعبوں میں باہمی تعاون سے تحقیق کرنے اور تحقیقاتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے علاقائی آیوروید تحقیقاتی ادارے (آر اے آر آئی)نے سکم منی پال یونیورسٹی (ایم ایم یو)کے ساتھ ایک مفاہتی عرضداشت پر دستخط کئے۔

آر اے آر آئی گنگٹوک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر –انچارج ڈاکر شری پرکاش اور ایس ایم یو کے وائس چانسلر ڈاکٹر (لیفٹننٹ جنرل)راجن ایس گریوال نے اپنے اپنے اداروں کی طرف سے مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے۔

مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کرنے کی تقریب میں ایس  ایم یو کے وائس چانسلر ڈاکڑ (لیفٹیننٹ جنرل)گریوال نے آراے آر آئی کو گنگٹوک میں واقع سکم منی پال انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس یم آئی ایم ایس کے سینٹر ل ریفرل ہاسپٹل میں ایک اِکائی کھولنے کےلئے بھی کہا۔ ڈاکٹر شری پرکاش نے انہیں یقین دلایا کہ مرکزی سرکار کی اہل اتھارٹی سے منظوری ملنے کے بعد ایسا کیا جائے گا۔

مفاہمتی عرضداشت کا مقصد سائنس ، میڈیکل اور متعلقہ میڈیکل سائنس کے ایک یا زیادہ موضوعات میں تحقیق و تعلیم سے جڑی اپنی طاقت کو پہچاننے کےلئے دونوں اداروں کے درمیان آپسی تعلقات اور آپسی سمجھ کو بڑھاوا دینا ہے۔

آراے آر آئی اور ایس ایم یو نے اجتماعی طورپر تحقیق اور تربیتی پروگراموں میں شامل ہوکر اکیڈمک   تعاون کو بڑھاوا دینے اور اس کے فروغ کے لئے رضامندی کا اظہار کیا۔دونوں اداروں نے باہمی مفاد کے ایشوز پر سمپوزیم ، اجلاس  اور ورکشاپ کا مشترکہ سے انعقاد کرنےپر رضامندی ضاہر کی۔  دونوں اداروں نے تحقیق ، تربیت، تعلیمی مواد اور اپنی تعلیمی و تحقیقاتی سرگرمیوں سے متعلق دیگر موضوعات پر اطلاعات کے تبادلے کے مواقع کا پتہ لگانے کا بھی فیصلہ کیا۔

مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کرنے کی تقریب میں موجود دیگر افسران میں آر اے آرآئی کے ریسرچ آفیسر (آیوروید)ڈاکٹر راہل دھن راج گھُسے اور ریسرچ آفیسر (آیوروید) ڈاکٹر اشوک سنہا اور ایس ایم یو کے رجسٹرار ڈاکٹر کے ایس شیرپا، وائس چانسلر  کے ا و ایس ڈی  ڈاکٹر ریمان چھیتری  اور سینٹرل ریفرل ہاسپٹل ، ایس ایم آئی ایم ایس   کے بلڈ بینک کی انچارج ڈاکٹر پرگیہ کافلے شامل تھیں۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 9635)



(Release ID: 1760534) Visitor Counter : 136