وزارت دفاع
بھارتی دستہ سری لنکا کی مشترکہ مشق میترا شکتی 21 کے لیے روانہ
Posted On:
02 OCT 2021 11:30AM by PIB Delhi
نئی دہلی،2 اکتوبر2021
بھارت سری لنکا کی دوطرفہ مشترکہ مشق مترا شکتی کا 8 واں ایڈیشن 4 سے 15 اکتوبر 2021 تک سری لنکا کے جنگی تربیتی اسکول ، امپارہ میں منعقد کی جائے گا۔
سری لنکن فوج کی ایک بٹالین کے ساتھ، ہندوستانی فوج کے 120 جوانوں کا تمام اسلحہ سے لیس دستہ، مشق میں حصہ لے گا۔ مشق کا مقصد دونوں ممالک کی افواج کے درمیان قریبی تعلقات کو فروغ دینا اور باہمی تعاون کو بڑھانا نیزانسداد شورش پسندی اور انسداد دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں بہترین طور طریقوں کا اشتراک کرنا ہے۔
اس مشق میں بین الاقوامی انسداد سورش پسندی اور انسداد دہشت گردی کے ماحول میں، ذیلی یونٹ کی سطح پر ٹیکٹیکل سطح کی کارروائیاں شامل ہوں گی اور یہ جنوبی ایشیائی ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں بہت آگے جائے گی اور بنیادی سطح پر دونوں افواج کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون پیدا کرنے میں ایک کلیدی کردار اداکرے گی۔
مشق مترا شکتی کا ساتواں ایڈیشن 2019 میں غیر ملکی تربیتی نوڈ (ایف ٹی این) ، پونے ، مہاراشٹر (ہندوستان) میں منعقد کیا گیا تھا۔
*****
U.No.9625
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1760341)
Visitor Counter : 208