شہری ہوابازی کی وزارت
جناب راجیو بنسل نے شہری ہوابازی کی وزارت کے سکریٹری کا عہدہ سنبھالا
Posted On:
01 OCT 2021 2:39PM by PIB Delhi
جناب راجیو بنسل آئی اے ایس (این ایل : 88) نے 30 ستمبر کو جناب پردیپ سنگھ کھرولا، آئی اے ایس (کے این: 85) کی مدت کار پوری ہونے پر حکومت ہند کی شہری ہوابازی کی وزارت کے سکریٹری کی ذمہ داری سنبھالی۔

جناب بنسل ناگالینڈ کیڈر کے 1988 بیچ کے ایک آئی اے ایس افسر ہیں۔ انہوں نے شہری ہوا بازی کی وزارت کی ایئر انڈیا لمیٹیڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر ، پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کی ایڈیشنل سکریٹری ، الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری ، سی ای آر سی کےسکریٹری ، بھارتی صنعت کے محکمے کی صنعت کے جوائنٹ سکریٹری کے عہدے سمیت مرکزی حکومت کے کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے ناگا لینڈ کی حکومت میں بھی کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں جن میں ناگالینڈ کے صحت اور خاندانی بہبود کےمحکمے کے کمشنر اور سکریٹری ، ناگا لینڈ کے اسکولی تعلیم کےمحکمےکے کمشنر اور سکریٹری، ناگا لینڈ کے خزانے کے محکمے کے کمشنر اور سکریٹری کا عہدہ شامل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
(2021۔10۔01)
U-9604
(Release ID: 1760180)
Visitor Counter : 174