یو پی ایس سی

مشترکہ دفاعی خدمت امتحان (II)2020کے حتمی نتائج

Posted On: 01 OCT 2021 4:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی،1/اکتوبر 2021—یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ منعقدہ مشترکہ دفاعی خدمت امتحان(II)، 2020 اور وزارت دفاع کے سروس سلیکشن بورڈ کے ذریعہ  منعقدہ انٹرویو کے نتائج کی بنیاد پر جن 192 (*141 +^51)امیدواروں نے اکتوبر 2021سے شروع ہونےو الے 114ویں قلیل مدتی  سروس نصاب (غیر-تکنیکی)(مردوں کے لئے) اور (ii) 28ویں قلیل مدتی  سروس کمیشن خاتون (غیر –تکنیکی)نصاب کے لئے آفیسرس  ٹریننگ اکیڈمی چنئی میں  داخلے کے لئے  حتمی طور سے کوالیفائی  کرلیا ہے۔ ان کی فہرستیں،  قابلیت کی ترتیب میں درج ذیل دی گئی ہیں۔ 114ویں قلیل مدتی  سروس کمیشن نصاب (مردوں کے لئے) کی فہرست میں ان امیدواروں کے  نام بھی شامل ہیں جنہیں پہلے اسی امتحان کے نتیجے کی بنیاد پر انڈین ملٹری اکیڈمی، دہرہ دون  نیول اکیڈمی، ازیمالا، کیرالہ، اور ایئرفورس اکیڈمی  ، حیدرآباد (قبل از پرواز) تربیتی کورسوں میں  داخلےکے لئے  انتخاب کیا گیا تھا۔

حکومت کے ذریعہ  نوکریوں کی خالی آسامیوں کی تعداد (i)114ویں قلیل مدتی سروس کمیشن نصاب (مردوں کے لئے) کے لئے  169 اور (ii) 28ویں  قلیل مدتی  سروس کمیشن خاتون (غیر تکنیکی) کورس کے لئے 17 ہے۔

اس میرٹ لسٹ  کو تیار کرتے  وقت امیدواروں کی صحت کی جانچ  کے نتائج کو دھیان میں  نہیں رکھا گیا ہے۔  تمام امیدواروں کی  امیدواری عارضی ہے، ان امیدواروںکی تاریخ پیدائش اور تعلیمی قابلیت کی جانچ آرمی کے  ہیڈکوارٹر کے ذریعہ   کی جائے گی۔

امیدوار، نتیجے سے متعلق معلومات  یونین پبلک سروس کمیشن کی   ویٹ سائٹ http://www.upsc.gov.in  سے بھی حاصل کرسکتےہیں۔ حالانکہ  امیدواروں کے  نمبر فائنل رزلٹ، کا اعلان ہونے کے  15 دنوں کے اند ر کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے اور یہ  30دنوں کی مدت کے لئے دستیاب رہیں گے۔

امیدواروں کا  دھیان غیر منتخب امیدواروں کے سلسلہ میں نمبروں اور دیگر تفصیلات کے  منظر عام پر  لانے کا منصوبہ کی جانب بھی  مبذول کی جاتی ہے جس کی تفصیلات  کمیشن کی  ویب سائٹ پر    دستیاب ہے۔ ایسے  غیر منتخب امیدوار ، اپنے نمبر ڈاؤن لوڈ کرتے وقت اپنے متبادلوں کا انتخاب  کرسکتےہیں۔

یونین پبلک سروس کمیشن  اپنے احاطے میں ایگزامینشن ہال کے پاس ایک سہولت کاؤنٹر ہے، امیدوار  اپنے امتحان سے متعلق  کسی بھی طرح کی معلومات/وضاحت  کام کاج کے دنوں میں صبح دس بجے سے شام پانچ بجے کے درمیان  ذاتی طور سے یا ٹیلی فون نمبر 011-23385271, 011-23381125۔ اور 011-23098543 سے حاصل کرسکتےہیں۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-9606

 



(Release ID: 1760177) Visitor Counter : 165