جل شکتی وزارت

وزیر مملکت پرہلاد سنگھ پٹیل نے وزیر اعظم مودی کو بطور تحفہ پیش کی گئیں یادگاری علامات کی ای۔نیلامی کا جائزہ لینے کے لئے نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ کا دورہ کیا


یہ ای۔نیلامی عوام الناس کو نہ صرف محترم وزیر اعظم مودی کو بطور تحفہ پیش کی گئیں بیش قیمتی یادگاریں حاصل کرنے، بلکہ مقدس دریائے گنگا کے تحفظ کے کاز کے لئے تعاون دینے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے

Posted On: 30 SEP 2021 5:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 30 ستمبر 2021:

جل شکتی کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے ،وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو بطور تحفہ پیش کی گئیں معتبر اور یادگاری علامات کی ای نیلامی کے تیسرے مرحلے کا جائزہ لینے کے لئے 30 ستمبر 2021، کو نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے جناب پٹیل نے کہا کہ جناب نریندر مودی ملک کے وہ اولین وزیر اعظم ہیں جنہوں نے ملک کی لائف لائن یعنی ’’نمامی گنگے‘‘ کے توسط سے دریائے گنگا کے تحفظ کے نیک کام کے لئے اپنے تمام تر تحائف نیلام کر دیے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ای۔نیلامی عوام الناس کو نہ صرف محترم وزیر اعظم مودی کو بطور تحفہ پیش کی گئیں بیش قیمتی یادگاریں حاصل کرنے،بلکہ مقدس دریائے گنگا کے تحفظ کے کاز کے لئے تعاون دینے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔انہوں نے اس اختراعی اور نیک پہل قدمی کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔

یہ ای۔نیلامی ویب پورٹلwww.pmmementos.gov.in کے توسط سے 17 ستمبر سے 7 اکتوبر 2021 تک منعقد کی جا رہی ہے۔ ای۔ نیلامی کے اس مرحلے کے دوران، تقریباً 1348 یادگاری علامات کی ای۔نیلامی کی جائے گی۔ ان یادگاری علامات میں ٹوکیو 2020 پیرالمپک گیمز اور ٹوکیو 2020 اولمپک گیمز میں فاتحین کے ذریعہ وزیر اعظم کو پیش کیے گئے سامان بھی شامل ہیں۔

 

ای۔ نیلامی میں سب سے زیادہ قیمت کی حامل اشیاء ، ٹوکیو 2020 پیرالمپک گیمز میں طلائی تمغہ فاتح جناب سمیت انتل اور ٹوکیو 2020 اولمپک گیمز میں جناب نیرج چوپڑا کے ذریعہ استعمال کیے گئے نیزے ہیں  اور دونوں میں سے ہر ایک کی بنیادی قیمت ایک کروڑ روپئے ہے۔ سب سے کم قیمت کی حامل چیز ایک چھوٹا آرائشی ہاتھی ہے جس کی قیمت 200 روپئے کے بقدر ہے۔

 

*****

 

ش ح ۔اب ن۔ م ف

U:9569



(Release ID: 1759846) Visitor Counter : 146