وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ایئر چیف مارشل وی آر چوھری نے چیف آف ایئر  اسٹاف کا عہدہ سنبھالا  

Posted On: 30 SEP 2021 4:25PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،30 ستمبر / ایئر  چیف مارشل  وی آر چوھری  ، پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم ، وی ایم  ، اے ڈی سی نے آج یہاں ( وایو بھون ) فضائیہ کے صدر دفتر میں منعقدہ ایک تقریب میں فضائیہ کے سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا ۔

این ڈی اے سے تعلیم یافتہ فضائیہ کے سربراہ ( سی اے ایس ) نے دسمبر ، 1982 ء میں فضائیہ کے جنگی زمرے میں کمیشن حاصل کیا تھا ۔ انہوں نے مختلف قسم کے جنگی اور تربیتی طیاروں میں  3800 گھنٹے سے زیادہ اڑان کی ہے ۔

تقریباً چار دہائیوں پر مشتمل اپنے کیریئر  کے دوران سی اے ایس  کئی اہم کمان اور اسٹاف کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں ۔  انہوں نے مِگ – 29 اسکواڈرن ، دو ایئر فورس اسٹیشنوں اور مغربی ایئر کمان کی کمان سنبھالی ۔ اسٹاف کی تقرری میں وہ ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف ، فضائیہ کی مشرقی کمان کے صدر دفتر میں سینئر ایئر اسٹاف آفیسر ، اسسٹنٹ  چیف آف ایئر اسٹاف آپریشن ( ایئر ڈیفنس ) ، اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف ( پرنسپل آفیسرز ) ، ایئر فورس اکیڈمی  کے ڈپٹی  کمانڈنٹ اور چیف آف ایئر اسٹاف کے ایئر اسسٹنٹ  کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں ۔

ایک  کیٹ ’ اے ‘ کے سند یافتہ فلائنگ  انسٹرکٹر  کی حیثیت سے  ، انہوں نے  پروازوں کی تربیت کے اداروں میں انسٹرکٹر  کے طور پر کام کیا اور  ایئر فورس  کے ایگزامنر بھی رہے ہیں ۔ وہ سوریہ کرن ایرو بیٹک  ڈسپلے ٹیم کے اہم رکن رہے ہیں ۔ ویلنگٹن کے ڈیفنس  سروس اسٹاف کالج کے طالب علم رہ چکے  سی اے ایس ، وہاں ڈائریکٹنگ   اسٹاف کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں ۔ وہ زامبیا  میں بھی ڈی ایس سی ایس سی میں ڈائریکٹنگ  اسٹاف رہ چکے ہیں ۔ موجودہ  تقرری سے پہلے وہ فضائیہ کے نائب سربراہ تھے ۔

سی اے ایس ، پرم وششٹ  سیوا میڈل ( پی وی ایس ایم ) ، اَتی وششٹ  سیوا میڈل ( اے وی ایس ایم ) ، وایو سینا میڈل ( وی ایس ایم ) سے سرفراز ہو چکے ہیں اور صدر جمہوریۂ ہند  کے اعزازی اے ڈی سی ہیں ۔

بھارتی ایئر فورس  سے اپنے خطاب میں ، ایئر چیف مارشل وی آر چودھری نے کہا کہ انہیں  بھارتی ایئر فورس ( آئی اے ایف ) کی قیادت کرنے کی ذمہ داری حاصل ہونے کا شرف حاصل ہوا ہے  ، جو اُن کے لئے اعزاز کی بات ہے ۔ تمام ایئر واریئرس ، غیر جنگی عملے ( رجسٹرڈ ) ، ڈی ایس سی کے عملے ، سول ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دیتے ہوئے سی اے ایس نے ، ان کو تفویض کردہ کام انجام دینے کی صلاحیتوں اور آئی اے ایف کی آپریشن کی صلاحیت کو ہمہ وقت  اعلیٰ درجہ  پر قائم رکھنے کے ، ان کے عزم  پر مکمل  اعتماد کا اظہار کیا ۔

کمانڈروں اور عملے کے مخصوص شعبوں کو اجاگر کرتے ہوئے ، سی اے ایس نے کہا کہ ہمارے ملک کی سالمیت اور اقتدار اعلیٰ کے تحفظ کو ہر قیمت   پر یقینی بنایا جانا چاہیئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے شامل کئے گئے پلیٹ  فارمس ، ہتھیاروں اور ساز و سامان کی آپریشن کی صلاحیت میں اضافہ اور موجودہ اثاثوں  کے ساتھ ان کا تال میل  ہمیشہ  ترجیح میں شامل رہنا چاہیئے ۔ انہوں نے نئی ٹیکنا لوجی  کے حصول ، اختراعات اور ملک کی ٹیکنا لوجی کے فروغ ، سائبر سکیورٹی  کو مستحکم کرنے اور مستقبل  کی مانگ کو پورا کرنے والے تربیتی طریقۂ کار  کو اپنانے پر زور دیا ۔ سی اے ایس نے سبھی پر زور دیا ، وہ ہمیشہ  ایئر واریئر کی روایات  اور اعتماد  کو قائم  رکھیں اور ان کو ، جو بھی کام سونپا جائے ، اس میں بھارتی فضائیہ  کے لئے ایک اہم اثاثے کے طور پر کام کریں ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo6BNGJ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo50DH0.JPG   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) (30-09-2021)

U. No.  9556

 


(Release ID: 1759838) Visitor Counter : 255


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil