نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

بھارت میں ڈیجیٹل جدت طرازی کو فروغ دینے کے لیے نیتی آیوگ، اے ڈبلیو ایس اور انٹیل نے شراکت داری قائم کی


نیتی آیوگ کلاؤڈ انوویشن سینٹر میں واقع نیا تجربہ اسٹوڈیو ،شروع میں صحت، زراعت اور سمارٹ انفراسٹرکچر کے شعبوں پر زور دیتے ہوئے باہمی تعاون اور تجربات کے مرکز کے طور پر کام کرے گا

Posted On: 30 SEP 2021 4:35PM by PIB Delhi

نئی دہلی:30ستمبر،2021۔نیتی آیوگ فرنٹیئر ٹیکنالوجیز کلاؤڈ انوویشن سینٹر (آئی سی سی) میں نیا تجربہ اسٹوڈیو قائم کرنے کے لیے نیشنل پالیسی تھنک ٹینک نیشنل انسٹی ٹیوشن فار ٹرانسفارمنگ انڈیا (نیتی آیوگ)، ایمیزون ویب سروسز (اے ڈبلیو ایس) اور انٹیل اکٹھا ہوئے ہیں۔ نیتی آیوگ کے نئی دہلی کیمپس میں واقع اسٹوڈیو، مسئلے کے حل اور اختراعات کو فعال کرنے کے لیے سرکاری اسٹیک ہولڈرز، اسٹارٹ اپس، انٹرپرائزز اور انڈسٹری کے ماہرین کے مابین تعاون اور تجربے کے مرکز کے طور پر کام کرے گا۔

اسٹوڈیو مصنوعی ذہانت (اے آئی)، مشین لرننگ (ایم ایل)، انٹرنیٹ آف تھنگس (آئی او ٹی)، اگمینٹیڈ رئیلٹی اور ورچوئل رئیلٹی (اے آر/وی آر)، بلاک چین اور روبوٹکس جیسی ٹیکنالوجیز کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے میں مدد کرے گا، جس سے اس کے سرکاری سیکٹر میں استعمال میں تیزی کو تیزی لائی جا سکے گی۔ اسٹوڈیو کھلی اختراع کی حوصلہ افزائی کرے گا اور بھارت میں حکومت، صحت، تعلیم اور غیر منافع بخش اسٹارٹ اپس کے حل کے طور پر کام کرے گا۔ یہ اسٹارٹ اپس کو ان سہولیات تک رسائی کا آپشن فراہم کرے گا جو انہیں اپنے حل تیار کرنے اور بڑھانے کے لیے درکار ہے۔

نیتی آیوگ سٹوڈیو کا استعمال صحت، زراعت اور سمارٹ انفراسٹرکچر جیسے علاقوں میں جیو اسپیشل، اے آر/وی آر، ڈرون اور آئی او ٹی حل کے استعمال کو ظاہر کرنے کے لیے ایک مرکز کے طور پر کام کرے گا۔ ٹیکنالوجی اور تحقیق میں متعلقہ گھریلو صنعت کے لیڈروں جیسا کہ جیو اسپیشل سلوشنز میں میپ مائی انڈیا، بغیر پائلٹ والے ایئر وہیکلز (یو اے وی) میں رافے ایم فائبر پرائیویٹ لمیٹیڈ، نیورو سائنس اینڈ جینومکس (کیئرنگ)، جو کہ صحت میں آرٹیفیشل انٹلیجنس فراہم کرتی ہے- اور ڈسالٹ سسٹم، عالمی سطح پر معروف کمپنیاں اسٹوڈیو میں اپنے حل پیش کر رہی ہیں۔ وزارا ٹیکنالوجیز اینڈ اگاسٹا سافٹ ویئر پرائیویٹ لمیٹیڈ جیسی اسٹارٹ اپ اپنی جدید مصنوعات کی نمائش کریں گے۔ اٹال انوویشن مشن (اے آئی ایم) اور اٹل انکیوبیشن سینٹرز (اے آئی سی) کے اشتراک سے ہیکاتھونز، گرینڈ چیلنجز اور دیگر صلاحیت بڑھانے کے اقدامات میں فعال طور پر حصہ لینے کے لیے اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

نیتی آیوگ کے نائب صدر ڈاکٹر راجیو کمار کی موجودگی میں، جناب امیتابھ کانت، سی ای او، نیتی آیوگ اور ایمیزون انٹرنیٹ سروسز پرائیویٹ لمیٹیڈ (اے آئی ایس پی ایل)، اے ڈبلیو ایس انڈیا اور جنوبی ایشیا کے صدر (پبلک سیکٹر) راہل شرما نے آج اسٹوڈیو کا افتتاح کیا۔ انٹیل کے وی پی اور ایم ڈی - سیلز، مارکیٹنگ اور کمیونیکیشن گروپ پرکاش مالیا نے ورچوئل طریقے سے افتتاح میں شرکت کی۔

امیتابھ کانت، سی ای او، نیتی آیوگ نے ​​کہا کہ، "کووڈ 19 وبائی مرض نے یہ ظاہر کیا ہے کہ ملک میں توسیع کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے جدید حل تیار کرتے ہوئے موثر تعاون اور تجربہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ نیتی آیوگ فرنٹیئر ٹیکنالوجیز (سی آئی سی) حل کے لیے معاشرتی چیلنجز کی نشاندہی کرتی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ کھلی اختراع کی ثقافت اپنائی جائے اور مسائل کے پیچھے کام کیا جائے۔ اے ڈبلیو ایس اور انٹیل کے ساتھ نیا تجربہ اسٹوڈیو شہریوں کو خدمات کی فراہمی میں مسلسل جدت طرازی کے لیے جدید ٹیکنالوجیز کی شناخت اور ان کا اطلاق کرنے کے ہمارے مشن کی حمایت کرے گا۔

اے آئی ایس پی ایل، اے ڈبلیو ایس انڈیا اور ساؤتھ ایشیا کے صدر (پبلک سیکٹر) راہل شرما نے کہا کہ "نیتی آیوگ فرنٹیئر ٹیکنالوجیز سی آئی سی میں نیا تجربہ وسٹوڈیو اے ڈبلیو ایس کلاؤڈ انوویشن سینٹرز پروگرام پر مبنی ہے،جس کا مقصد تجربات اور پروٹو ٹائپنگ کے ذریعے شراکت داری اور اختراعات کا ادراک کرکے عوامی شعبے کے چیلنجوں کا فوری حل تلاش کرنا ہے۔ اسٹوڈیو مضامین کے ماہرین، حکومتی اسٹیک ہولڈرز اور مختلف شعبوں کے اسٹارٹ اپس کی مدد کرے گا، مسائل کو گہرائی میں ڈھالنے اور ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر کو فعال کرنے کے لیے ڈیزائن سوچ کو لاگو کرے گا ، بھارت میں سمارٹ شہروں کے لیے ڈیجیٹل زرعی ماحولیاتی نظام کی تعمیر اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر تیار کرے گا۔  تجربات اور نئے آئیڈیاز کی آزمائش کرے گا، جس کا مقصد ان کو درپیش چیلنجوں کو حل کرنا ہے۔

انٹیل انڈیا کے نائب صدر اور ایم ڈی - سیلز، مارکیٹنگ اور کمیونیکیشن گروپ پرکاش مالیا نے کہا کہ، "کلاؤڈ انوویشن مستقبل کی ٹیکنالوجیز کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا سنگ بنیاد ہے جو مختلف شعبوں کو متاثر کرے گی۔ انٹیل کلاؤڈ سروسز کی ترقی، تعمیر اور معاونت کے لیے نیتی آیوگ اور اے ڈبلیو ایس کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ٹیکنالوجی کے وسائل اور علم تک رسائی بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ کلاؤڈ سروسز ہندوستان اور پوری دنیا کے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنا سکتی ہیں۔ نیتی آیوگ سی آئی سی نیا تجربہ اسٹوڈیو بامعنی سماجی اثرات اور ٹیکنالوجی کے حل کو تیز کرنے کے لیے صنعت سے حاصل تعاون کی ایک روشن مثال ہے۔

نیتی آیوگ فرنٹیئر ٹیکنالوجیز سی آئی سی پر مبنی تجربہ اسٹوڈیو ایک ہائبرڈ ماڈل اپنائے گا تاکہ ہموار تعاون کے لیے فزیکل اور ورچوئل کام کی جگہوں کو فعال کیا جا سکے۔ اسٹوڈیو میں تعمیر کردہ فزیکل کام کی جگہ اگلے مرحلے کے لیے خیالات پر اتفاق کرنے کے مقصد سے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان حل، بات چیت اور تیز رفتار پروٹو ٹائپ ترقی کو ظاہر کرے گی۔ اسٹوڈیو کا ڈیجیٹل کام کی جگہ ایک جدید ترین شراکت دار ماحول بنانا ممکن بنائے گی جس میں مختلف شعبوں، سرکاری محکموں، تحقیقی اداروں اور غیر منافع بخش تنظیموں کے ماہرین کو عملی ورکشاپس کے لیے مدعو کیا جائے گا۔

نیتی آیوگ فرنٹیئر ٹیکنالوجیز (سی آئی سی) اکتوبر 2020 میں اے ڈبلیو ایس کلاؤڈ انوویشن سینٹر گلوبل پروگرام کے تحت قائم کی گئی تھی۔ ہندوستان میں موجود چیلنجوں پر قابو پانے پر زور دینے کے ساتھ سی آئی سی نے حال ہی میں کووڈ 19 وبائی مرض کی دوسری لہر کے دوران کوواڈ تیار کیا۔ پانچ دنوں میں تیار کیا گیا کوواڈ کووڈ 19 سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے تاکہ موصولہ معاونت کے مکمل انضمام، شفاف طریقے سے امداد کی تقسیم اور جلد سے جلد مستحقین تک پہنچ سکے۔ ایک دیگر مثال میں ڈی جی یاترا فاؤنڈیشن کے ساتھ کام کرتے ہوئے سی آئی سی نے ڈیجیٹل ٹریول سینٹرل ایکو سسٹم (ڈی وائی سی ای) چیلنج کا آغاز کیا۔ فضائی سفر کے دوران مسافروں کو پریشانی سے پاک، رابطہ کے بغیر اور محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے ریئل ٹائم چہرے کی بائیو میٹرک تصدیق کی ترقی کے لیے اسٹارٹ اپس کو مدعو کیا۔

اے ڈبلیو ایس پبلک سیکٹر سی آئی سی آسٹریلیا، بحرین، کینیڈا، فرانس، جرمنی، جنوبی کوریا اور امریکہ میں موجود ہے۔ اس سال کے شروع میں اے ڈبلیو ایس نے بھارت کی وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ مل کر ملک میں ایک کوانٹم کمپیوٹنگ ایپلی کیشنز لیب قائم کی۔ یہ کوانٹم کمپیوٹنگ کی قیادت میں تحقیق اور ترقی کو تیز کرنے اور حکومت کی سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترجیحات کے مطابق نئی سائنسی دریافتوں کو فعال کرنے پر مرکوز ہے۔

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 9564



(Release ID: 1759837) Visitor Counter : 251


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Kannada