بجلی کی وزارت
وزارت توانائی نے پن بجلی پروجیکٹس میں سیلاب کے اثرات کو کم کرنے کی خاطر بجٹ سپورٹ کے لئے ہدایات جاری کی ہیں
ان پروجیکٹوں میں سڑکوں اور پلوں کی خاطر بجٹ سپورٹ کے لئے بھی رہنما ہدایات جاری کی ہیں
2030 تک 75 گیگاواٹ کے نصب شدہ پن بجلی کی صلاحیت کو حاصل کرنے کا ہدف
Posted On:
30 SEP 2021 1:08PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 30 ستمبر2021/وزارت توانائی نے سیلاب کے اثرات کو کم کرنے کیلئے بجٹ سپورٹ اور بنیادی ڈھانچے جیسےپن بجلی کے منصوبوں کے ساتھ سڑک اور پل کو فعال بنانے کیلئے تفصیلی رہنما ہدایات جاری کی ہیں ۔ ان اجزاء کے لئے بجٹ سپورٹ کا اہم مقصد ان پروجیکٹوں کی ٹیرف سطح کو کم کرنا ، اسی طرح بجلی کےعنصر سے متعلق صارفین سے جو قیمت وصولی جاتی ہے اس سےمتعلق ضوابط کو یقینی بنانا ہے۔
سیلاب کے اثرات کو کم کرنے کے لئےبجٹ سپورٹ: رہنما ہدایات کے مطابق سیلاب کے اثرات کو کم کرنے کے لئے مالیاتی لاگت تکنیکی ایجنسیوں یعنی سی ڈبلیو سی وغیرہ سے ادا کی جائیں گی۔ سیلاب کے اثرات کو کم کرنے /اسٹوریج پر خرچ ہونے والی رقم کے لئے درکار پیسے جاری کئےجائیں گے ۔ وزارت بجلی بجٹ لوازمات کودھیان میں رکھتے ہوئے ہر پروجیکٹ کی تشخیص کے بعد رقومات کو جاری کرے گی۔ مقررہ پروسیس کے مطابق سرکاری انویسٹمنٹ بورڈ (پی آئی بی)، اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) الگ الگ معاملوں کی بنیاد پر اس کی گہرائی سے جانچ کے بعد فیصلہ لے گا ۔
بنیادی ڈھانچہ کو فعال بنانے کے لئے بجٹ سپورٹ: بنیادی ڈھانچے یعنی سڑک اور پلوں کو فعال بنانے کے لئے اور پن بجلی کے پروجیکٹ کو الگ الگ معاملوں کی بنیاد پر بجٹ سپورٹ دیا جائے گا۔ یہ رقوم موجودہ قوانین اور مقررہ پروسیس کے مطابق پی آئی بی/سی سی ای اے کی جانب سے ہر پروجیکٹ کی تشخیص و منظوری کے بعد فراہم کی جائیں گی اور وزارت توانائی رقومات دستیاب کرائے گا۔
اس طرح کے سڑکوں اور پلوں کے لئے بجٹ سپورٹ کی حد (i دوسو میگاواٹ کےپروجیکٹوں کے لئے فی میگاواٹ ڈیڑھ کروڑ روپیہ اور ii) دوسو میگاواٹ سے زائد ہر میگاواٹ پر 1.0 ایک کروڑ روپیہ ہوگا۔ یہ /8مارچ 2019 یعنی کابینہ کی منؓظوری کے نوٹی فکیشن کے بعد پروجیکٹ کی تعمیری شروعات کے لئے فراہم کیا جائے گا۔
بھارت سرکار نے ملک میں پن بجلی کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے متعددا قدمات کی منظوری دی ہے۔ ان اقدامات کے ذریعہ سال 2030 تک 75 گیگا واٹ کی نصب شدہ مجموعی پن بجلی کی صلاحیت کو حاصل کرنے کا ہدف ہے۔ یہ صاف وشفاف اور سبز پن بجلی کو فروغ دے کر ماحولیاتی تبدیلی کو کم کرنے کے لئے ہندستان کے غیر متزلزل عزم کی بھی نشاندہی کرے گا۔ان اقدامات میں بڑے ہائیڈرو پاور پروجیکٹ یعنی قابل تجدید توانائی کے ذرائع کے طور پر 25 میگاواٹ کی زائد صلاحیت کے ساتھ پروجیکٹ ، ہائیڈر پاور پرچیز آبلی گیشن، ٹیرف کو کم کرنے کے لئے ٹیرف کو معقول بنانے کے لوازمات ، ہائیڈروپاور پروجیکٹ کے سیلاب کے اثرات کو کم کرنے کے عناصرکا بجٹ سپورٹ اور بنیادی ڈھانچے اور سڑک اور پلوں کو فعال بنانے کے لئے اس پر خرچ آنے والی قیمتوں کے لئے بجٹ سپورٹ جیسی پہل شامل ہیں۔
ش ح۔ع ح - ج
Uno9551
(Release ID: 1759623)
Visitor Counter : 190