وزارت دفاع
بھارتی بحریہ کشتی رانی چیمپئن شپ 2021،01تا05؍اکتوبر 21 کو ممبئی میں منعقد کیا جائے گا
Posted On:
30 SEP 2021 2:17PM by PIB Delhi
انڈین نیوی واٹر مین شپ ٹریننگ سینٹر(آئی این ڈبلیو ٹی سی)، 01 سے 05 اکتوبر 21 تک ممبئی میں سب سے بڑا بین بحریہ کشتی رانی کا مقابلہ ، 'انڈین نیوی سیلنگ چیمپئن شپ -2021' منعقد کرنے کے لیے تیار ہے۔ بھارتی بحریہ کی تینوں کمانوں ، یعنی مغربی بحری کمان ، مشرقی بحری کمان اور جنوبی بحری کمان کے کشتی راں بشمول مردو خواتین اگلے پانچ دنوں کے دوران ممبئی بندرگاہ پر کشتی رانی اور سمندر میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔
90 سے زائد شرکاء کشتی رانی کے اس مقابلے میں حصہ لیں گے ، جو کشتیوں کی سات مختلف درجوں میں مقابلہ کریں گے۔ ٹیم ریسنگ اِن انٹرپرائز اور میچ ریسنگ اِن جے 24درجوں کی کشتیوں کا تصور دوبارہ پیش کیا جا رہا ہے تاکہ ٹیم کے جذبے کو بہتر بنایا جا سکے اور شرکاء میں قائدانہ خوبیاں پیدا کی جا سکیں۔ اس مقابلے کے مجموعی چیمپئن کا05 اکتوبر 21 کو تمام ریس مکمل ہونے پر اعلان کیا جائے گا۔
یکم؍ اکتوبر 21 کو آئی این ڈبلیو ٹی سی(ایم بی آئی)سے 75 شرکاء کی ایک سیل پریڈ بھی منعقد کی جائے گی۔ یہ بھارتی بحریہ کی جانب سے بھارت کی آزادی کے 75 ویں سال (آزادی کا امرت مہوتسو) کی یاد میں منعقد کی جانے والی تقریبات میں سے ایک ہے۔
********
ش ح – س ک
30.09.2021
U. NO: 9554
(Release ID: 1759618)
Visitor Counter : 242