بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ایس ایم ای کے وزیر نے انڈیا ایکسپورٹ پہل اور انڈیا ایکس پورٹس 2021 پورٹل کی شروعات کی

Posted On: 29 SEP 2021 5:13PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 29 ستمبر2021/ چھوٹی، انتہائی چھوٹی اور اوسط درجہ کی صنعت کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانا نے آج نئی دہلی میں انڈیا ایکسپورٹ پہل اور انڈیا ایکسپورٹس 2021  پورٹل کی شروعات کی۔ اس موقع پر ان کے ساتھ وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما اور وزارت کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں جناب رانا نے ایم ایس ایم ای کی مدد سے برآمدات کی نمو میں اضافہ کرنے اور رواں مالی سال میں چار سو بلین امریکی ڈالر کے ہدف کو حاصل کرنے اور 2027 تک برآمدات میں ایک ٹریلین ڈالر کے چیلنجنگ ہدف  کو حاصل کرنے کا اعتماد ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ  برآمدات بڑھانے اور مقامی سطح پر اس کے فروغ کو یقینی بنانے کے لئے  بھارت کے  بنیادی ڈھانچے میں اصلاحات کرکے ملک کو  ترقی یافتہ ممالک میں شامل کرنا ہے۔ یہ ہدف بھارت کے مقابلہ جاتی فوائد میں اضافہ کرکے یا  ایم ایس ایم ای کی مقابلہ جاتی  امور کو بڑھاکر اور بھارت کو دنیا کے لئے مینوفیکچرنگ  کے ذریعہ  ایک پسندیدہ مقام بناکر حاصل کیا جاسکتا ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ  تجارت کے توازن کو  قائم کرنے اور درآمدات پر انحصار کم کرنے کے امور میں ایم ایس ایم ای ایک اہم کردار ادا کرے گا اور یہ ان کی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو بڑھاکر کیا جاسکتا ہے۔  انہوں نے کہا کہ  جامع نکتہ نظر اپنانے سے  بھارت ایک عالمی مینوفیکچرنگ اور سرکردہ  ایکسپورٹ مرکز بن جائے گا۔  وزیر مملکت  جناب بھانو پرتا پ نے اس وقت کو یاد کیا جب ملک کے طاقتور تجارت اور ایکسپورٹ کے سبب دنیاوی تجارت میں بھارت کی ایک بڑی حصہ داری  تھی۔ انہوں نے کہا کہ  ایم ایس ایم ای برآمدات، بھارتی معیشت کی مضبوطی کو بحال کرنے میں اہم کردار  ادا کررہے ہیں۔  بھارت کو جغرافیائی  توسیع میں پہلے 63 ملین  کے ساتھ ہی  چھوٹی ، بہت چھوٹی اور اوسط درجہ کی صنعت بھارت کی کل برآمدات کا تقریباً  چالیس فی صد کا تعاون ہےجو ملک کے   مینوفیکچرنگ جی ڈی پی  پیداوار کا تقریباً 6.11 فی صد  اور سروس سیکٹر سے جی ڈی پی   کی پیداوار کا 24.63 فی صد کا تعاون ہے۔

انڈیا  ایکسپورٹس کا ہدف ایم ایس ایم ای کو مفت  بڑھاوا دینا ہے  ۔ اس کے اہم مقاصد میں موجودہ ٹریف  لائنوں میں ایکسپورٹ امکانات  پر توجہ  مرکوز کرنا  اور ایم ایس ایم ای کی حمایت کرنے کے مقصد سے اس کے  برآمدات کی تعداد میں اضافہ اور سال 2021 میں ایم ایس ایم ای ایکسپورٹ کو پچاس فی صد بڑھانے اور 5 ٹریلین معیشت کے وزیراعظم نریندرمودی  کے خواب کو پورا کرنا ہے۔

اس پہل میں ایک انفو پورٹل ہے جو بھارتی ایم ایس ایم ای کے ذریعہ  برآمدات کئے جانے کے لئے   علم کی بنیاد پر کام کرتا ہے۔ جس میں   ممکنہ بازاروں کے ساتھ ساتھ برآمدات، اس سے متعلق پروسیس اور دیگر ضروری معلومات کے ساتھ سبھی 456 ٹریف لائنوں کے لئے برآمدات  کی صلاحیت سے متعلق ضروری معلومات دستیاب ہے۔  اس میں ایک  ایکسپورٹ ہیلپ ڈیکس کے علاوہ بین الاقوامی بازار میں  خصوصی مصنوعات کے مواقع  سامنے رکھنے والے خصوصی  سیشن کی ایک سیریز کے ذریعہ    ایم ایس ایم ای کو  تربیت  دینے والوں  کی قیادت  کو کرنے والا پلیٹ فارم مہیا کیا جائے گا۔ اس پہل کا مقصد ایک لاکھ سے زیادہ چھوٹی، بہت چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کو  فائدہ پہنچانا ہے  جو برآمدات کے  بارے میں زیادہ معلومات کے لئے   خواہش مند ہیں اور 30 ہزار سے زیادہ   چھوٹی، بہت چھوٹی او راوسط درجے کی صنعتوں کو  ایکسپورٹ شروع کرنے کے لئے  حوصلہ افزائی کرکے  سرگرم  برآمد کنندگان کی تعداد کو دوگنا کرنا ہے۔

 

ش ح۔ع ح - ج

Uno9542


(Release ID: 1759571) Visitor Counter : 247


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi