کامرس اور صنعت کی وزارتہ

کابینہ نے ایکسپورٹ کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن لمیٹیڈ کو ابتدائی پبلک آفر ( آئی پی او ) کے ذریعے اسٹاک ایکسچینج کی فہرست میں شامل کرنے کو منظوری دی

Posted On: 29 SEP 2021 3:57PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،29 ستمبر / وزیر اعظم  جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے  میسرز  ایکسپورٹ  کریڈٹ گارنٹی  کارپوریشن لمیٹیڈ (ای سی جی سی ) کو  ، جو ایک غیر فہرست والی سی پی ایس ای ہے ، سیبی کے ریگو لیشن – 2018 کے تحت ابتدائی پبلک آفر ( آئی پی او ) کے ذریعے اسٹاک ایکسچینج پر لسٹنگ کی منظوری دے دی ہے ۔

          ای سی جی سی لمیٹیڈ حکومتِ ہند کی مکمل ملکیت والی سی پی ایس ای ہے  ،  جسے بر آمدات کے لئے کریڈٹ رسک انشورنس  اور اس سے متعلق  خدمات فراہم کرنے کے لئے بر آمدات کو بہتر بنانے کے مقصد سے  قائم کیا گیا ہے ۔ کمپنی  اپنی زیادہ سے زیادہ ذمہ داری ( ایم ایل ) کو 26-2025 ء تک 1.00 لاکھ کروڑ روپئے سے بڑھا کر 2.03 لاکھ کروڑ روپئے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

          ای سی جی سی لمیٹیڈ کی مجوزہ لسٹنگ سے کمپنی کی حقیقی ویلیو سامنے آئے گی ، عوام کی شرکت اور کمپنی کے شیئر کی خریداری کے ذریعے عوامی ملکیت کی ہمت افزائی ہو گی ۔

          اسٹاک ایکسچینج پر لسٹنگ سے ای سی جی سی ، اسی طرح کے آئی پی او یا بعدمیں  ایف پی او  کے ذریعے نئی پونجی حاصل کر سکے گی  اور اس طرح اس کے ایم ایل میں اضافہ ہو گا ۔

          حصص کی فروخت کو سماجی سیکٹر کی اسکیموں کے لئے فنڈ کی فراہمی میں استعمال کیا جائے گا ۔

         

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.  9518



(Release ID: 1759537) Visitor Counter : 149