وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی بحریہ اور آسٹریلیائی بحریہ کے درمیان بحریہ سے بحریہ مذاکرات کےاہتمام کے لئے ٹرمس آف ریفرنس پر دستخط

Posted On: 29 SEP 2021 5:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  29/ستمبر2021 ۔ ’ بھارت – آسٹریلیا بحریہ سے بحریہ تعلقات کے لئے مشترکہ رہنمائی دستاویز‘ پر انڈین نیوی (آئی این) اور روئل آسٹریلین نیوی (آر اے این) کے سربراہوں کے ذریعے 18 اگست 2021 کو دستخط کئے جانے کے نتیجے میں 29 ستمبر 2021 کو ’انڈین نیوی اور رائل آسٹریلین نیوی کے درمیان نیوی ٹو نیوی مذاکرات کے اہتمام کے لئے ٹرمس آف ریفرنس‘ پر دستخط کئے گئے۔ دستخطی تقریب کا اہتمام ورچول طریقے پر ریئر ایڈمیرل جسوندر سنگھ، اے سی این ایس (ایف سی آئی)، آئی این اور ریئر ایڈمیرل کرسٹوفر اسمتھ، ڈی سی این ایس، آر اے این کے درمیان کیا گیا۔

مشترکہ رہنمائی  دستاویز رہنما دو فریقی تعلقات کے لئے نیوی ٹو نیوی (این 2 این) مذاکرات کو ’پرنسپل‘ ذریعہ قرار دیتی ہے۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دو فریقی دفاعی تعلقات گزشتہ سالوں میں مضبوط ہوئے ہیں۔  ’جامع شراکت داری معاہدہ‘ باہمی لاجسٹک  تعاون معاہدہ،  سہ فریقی میری ٹائم  سکیورٹی ورکشاپ کا اہتمام اور مالابار مشق میں آر اے این کی شرکت وہ قابل ذکر سنگ میل ہے، جن سے حالیہ وقتوں میں تعلقات کو مضبوط کرنے کے اعتبار سے دونوں بحریاؤں کے ذریعے ادا کیے گئے رول کی عکاسی ہوتی ہے۔ یہ دستاویز بھارت – بحر الکاہل خطے میں امن، سلامتی، استحکام اور خوش حالی کو فروغ دینے کے تئیں مشترکہ عہد بستگی کو مضبوط کرنے میں اہم ہوگی۔

آسٹریلیا کے ساتھ بحریہ سے بحریہ بات چیت کا آغاز 2005 میں ہوا تھا۔ تب سے دونوں ملکوں اور بحریاؤں نے سبھی جگہوں پر قریب تر آنے اور 10 سال سے زیادہ کے عرصے پر محیط بات چیت کا سلسلہ جاری رکھا۔ وہ بحریہ سے بحریہ کے اس اہم تعلق کو پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور گہرا کرنے کے تئیں مزید پابند عہد ہوئے ہیں۔

یہ دستاویز بحری باہمی سمجھ، اعتماد اور شفافیت، خیرسگالی اور ایک دوسرے کی تشاویش کو سمجھنے اور مستقبل کے سمت کے تعین کے وسیع مقاصد کو نمایاں کرتی ہے اور آئی این – آر اے این بحریہ سے بحریہ مذاکرات کے انعقاد کے لئے تفصیلی رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ یہ مذاکرات کے مخصوص نتائج کی بنیاد پر علاحدہ معاہدوں کے نفاذ کے لئے لچیلے پن کی سہولت بھی دستیاب کراتی ہے۔

9523a.jpg

9523b.jpg

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.9523


(Release ID: 1759524) Visitor Counter : 233


Read this release in: English , Hindi , Tamil