اسٹیل کی وزارت

اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹیڈ (سیل) کے چیئرمین نے کمپنی کی 49ویں سالانہ  جنرل میٹنگ میں کہا ہے کہ  کمپنی توسیع کے اگلے دور میں جانے کے لئے تیار  ہے

Posted On: 28 SEP 2021 2:49PM by PIB Delhi

اسٹیل کی وزارت کے تحت ، اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹیڈ (سیل) کی آج  یہاں ورچوول پلیٹ فارم کے ذریعے 49ویں سالانہ جنرل میٹنگ منعقد ہوئی۔ نئی دلی میں کمپنی کے ہیڈ کوارٹرس سے میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے سیل کی چیئرمین محترمہ سوما مونڈل نے اس موقع پر شراکت داروں سے خطاب کیا۔ چیئرمین نے کمپنی کے  شیئر ہولڈرز کے لئے سیل کے  کچھ اہم واقعات ، اہم باتوں کا ذکر کیا۔ مالی سال 2021 کو سیل کیلئے ترقی اور نئی اونچائیوں کو چھونے والا سال بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیل نے اب تک کا اپنا سب سے اونچا ای بی آئی ٹی ڈی اے 13740 کروڑ روپے حاصل کئے ہیں، جو کہ  سی پی ایل وائی سے 23 فیصد زیادہ ہے۔ ایسے عوامل میں جن سے منافع حاصل کرنے میں مدد ملی ہے، سکنڈری مصنوعات کی زیادہ فروخت، خام  لوہے کی  فروخت، دیگر کچے مال کا کم استعمال، تکنیکی – معاشی پیرا میٹرس میں بہتری، اسٹوروں اور اسپیئرس کے خرچوں میں فائدہ، خریدی گئی بجلی کی شرحوں میں کمی، سود چارجنگ میں کٹوتی اور زیادہ منافع آمدنی اور غیر ملکی زر مبادلہ کے تبادلے میں فائدہ شامل ہیں۔کمپنی کا پروفٹ بفور ٹیکس، پی بی ٹی پچھلے 10 سالوں میں سب سے زیادہ رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/AGMpicJYIY.jpg

موجودہ کووڈ -19 عالمی وبا کی وجہ سے کمپنی کے سامنے پیدا ہونے والے مختلف چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے شیئر ہولڈرز کو کمپنی کی طرف سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں مطلع کیا گیا، تاکہ اس عالمی وبا کے اثرات سے نمٹا جا سکے۔ سرگرم کارروائی کرتے ہوئے کمپنی نے اپنی چوطرفہ سرگرمیوں کو بنائے رکھنے کے لئے اپنے منصوبوں اور حکمت عملیوں پر پھر سے اقدام کیا۔ ان میں سے کچھ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیل نے کم موافق سطح پر  زیادہ تعداد میں سہولتوں کو آپریٹ کرنے کے بجائے آپریشنل سہولتوں کا موافق استعمال کیا۔ مختلف معلومات کیلئے  کھپت کی سطح میں کمی کے ذریعے لاگت میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ جہاں کہیں بھی ممکن ہو سکا، پونجی میں سدھار بھی   قبل از وقت کیا گیا۔ ان کوششوں کے دوران کمپنی نے برآمدات ، ریلوے ڈِسپیچ، جیسے ممکنہ چینلوں کے ذریعے فروخت کی مقدار کو زیادہ کیا، جبکہ  عزائم کا تجزیہ کر کے اور دیگر لوگوں  کنٹریکٹ کی بنیاد پر پھر سے بات چیت کر کے نقدی آؤٹ فلو میں کمی کی گئی۔

محترمہ مولڈن نے  کہا کہ کمپنی کووڈ-19 عالمی وبا کیخلاف لڑائی میں ملک کی  حصہ داری میں سب سے آگے رہی ہے۔ انہوں نے شیئر ہولڈرز کو  کمپنی کے سبھی مقامات پر کووڈ-19 کے اثرات کا انتظام کر نے کے لئے سیل کے ذریعے سرگرمی سے اپنائے گئے ردعمل کے بارےمیں بھی جانکاری دی۔

کووڈ-19  عالمی سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ دوسری لہر کے دوران ان سہولتوں کو بڑھانے کے لئے میڈیکل ، بنیادی ڈھانچے کا فروغ، پانچ مربو ط اسٹیل پلانٹ کے سیل اسپتالوں میں شروعات میں کووڈ اُنیس مریضوں کے لئے کُل بیڈ میں سے 10 فیصد یعنی 330 بیڈ طے کئے تھے، جسے بعد میں آکسیجن سپورٹ کے ساتھ ایک ہزار کووڈ اُنیس ڈیڈیکیٹیڈ بیڈ تک بڑھایا گیا۔

*****

ش ح – ح ا۔ ک ا

29.09.2021

U. NO: 9512

 



(Release ID: 1759228) Visitor Counter : 148