سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

برگزیدہ  شہریوں کے لئے ملک کی پہلی کُل ہند ہیلپ لائن : ایلڈر لائن (ٹول فری نمبر: 14567)

Posted On: 28 SEP 2021 1:57PM by PIB Delhi

توقع ہے کہ  سن 2050  تک ہندوستان میں  بزرگ لوگوں کی  آبادی  20  فیصد  تک ہوسکتی ہے، جو کہ  300 ملین سے زیادہ سے  سینئر سیٹزن پر مشتمل ہوگی۔ یہ اس تناظر میں اہمیت رکھتی ہے کہ بہت  سے ممالک کی مجموعی آبادی  اس تعداد سے  کم ہے۔ اس عمر کے گروپ کے افراد کو  مختلف  ذہنی ، جذباتی، مالیاتی، قانونی  اور جسمانی  چیلنجوں کا سامنا ہو تا ہے اور  وبا  نے  ان میں مزید  شدت پیدا کر دی ہے۔ سب سے زیادہ اہم بات یہ سمجھنا ہے کہ یہ  عمر کا گروپ  ملک کی مجموعی اقتصادی اور  معاشرتی نشو ونما کے لئے  عقل و فہم اور  بیکراں  وسائل کا  سمندر ہے۔

ملک کے برگزیدہ  افراد  کی بڑھتی ہوئی ضروریات  کا  احساس کرتے ہوئے حکومت ہند نے  ایک  نمایاں قدم  اٹھا یا ہے جس کا مقصد  ان افراد کے ذریعے  سامنا کرنے والے  چیلنجوں اور مسائل پر   توجہ مرکوز کرنا ہے۔ یہ  اقدام  ملک کی  پہلی  کُل ہند  ٹول فری ہیلپ لائن – 14567  کا آغاز  ہے، جسے  ‘‘ایلڈر لائن ’’  کہا جاتا ہے اور جو  پنشن کے معاملات ،  قانونی معاملات  سے متعلق  مفت معلومات  اور رہنمائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ  استحصال کے معاملات میں اصل جگہ پر  جذباتی  حمایت  فراہم کرتی ہے، نیز  مداخلت  کے اقدام بھی کرتی ہے اور اس کے علاوہ  بے گھر  بزرگوں کو  راحت بھی پہنچاتی ہے۔

‘ایلڈر لائن’ کا مقصد  تمام سینئر  شہریوں  یا ان کے  خیر خواہوں کو  ملک بھر میں ایک ایسا پلیٹ فارم  فراہم کرنا ہے، جس سے  وہ  رابطہ کر سکیں  اور  اپنے خدشات  شراکت کر سکیں اور  دن بدن کی بنیاد پر  انہیں در پیش  مسائل سے متعلق  معلومات اور رہنمائی ، بنا کوئی جد وجہد کئے بغیر، حاصل  کرسکیں۔

مثال کے طور پر کال کرنے والوں میں سے ایک  شخص اپنی بیمار   ساس کے لئے  ایسا اسپتال  ڈونڈھ رہا تھا،  جو  بستر پر ہی  تھی اور اسے  مختلف  صحت کے مسائل تھے، اسے  کووڈ  پازیٹو آیا  اور اسے  آئی سی یو  میں کووڈ وارڈ میں شفٹ کرنا تھا، کچھ دنوں بعد اسپتال نے یہ اسرار کیا کہ  اسے  گھر واپس لے جایا جاسکتا ہے، حالانکہ وہ  پازیٹو تھی۔ اس بات کو عجیب سمجھتے  ہوئے  کال کرنے والے نے رہنمائی کے لئے  ایلڈر لائن  تک رسائی  کی۔ ایلڈر لائن کی ٹیم نے فوری طور پر  ہوٹلوں کی  نجی چین کے ساتھ رابطہ کیا اور  ایک ایسی  سہولت  کا پتہ لگا لیا، جہاں  اس مریضہ کو عارضی طور پر منتقل کیا جاسکتا تھا۔

‘ایلڈر لائن’ ٹاٹا ٹرسٹس کے اقدام کی  ایک پہل ہے، جو کہ  ہندوستان کی  قدیم ترین  خدمت خلق  کا ٹرسٹ ہے جسے ٹاٹا ٹرسٹس نے اپنے شراکت دار  وجیا واہنی چیریٹبل فاؤنڈیشن کے ذریعے 2017  میں شروع کیا تھا اور  جس میں  حیدر آباد میں  تلنگانہ کی سرکار کا تعاون بھی شامل ہے۔ اس کا مقصد  شہر میں  برگزیدہ شخصیات کی مدد کرنا ہے۔ ٹاٹا ٹرسٹس جامع  خدمت خلق میں  مسلسل  مصروف ہے، جس کا مقصد  ایک ایسا  اثر پیدا کرنا ہے جو کہ  عمیق  ،  وسیع  اور  ناقابل واپسی ہو، جو کہ  اُن برادریوں میں لاکھوں لوگوں  کو  استفادہ پہنچائے، جن کی ہم خدمت کرتے ہیں اور جنہیں  ہمارے پیمانے اور  قومی اہمیت کے معاملات سے متعلق  مداخلت کی  گہرائیوں سے  اجاگر کیا گیا ہے۔

آج ٹا ٹا ٹرسٹس اور این ایس ای فاؤنڈیشن  تکنیکی شراکت داروں کے طور پر ،  ایلڈر لائن کو  فعال  رہنے میں  وزارت کی  مشترکہ طور پر  مدد کر رہے ہیں۔ آج کی تاریخ تک  17  ریاستوں  نے اپنے  علاقوں  کے لئے  ایلڈر لائن  پہلے ہی شروع کردی ہے اور دیگر  ریاستیں  اسے  کھولنے کے لئے کام کر رہی ہیں۔ گزشتہ 4  مہینوں میں ہی  دو لاکھ سے زیادہ کال موصول کی گئیں اور  30000 سے زیادہ  سینئر  افراد کو خدمت فراہم کی گئی۔ ان میں سے  40  فیصد  کالوں کا تعلق  رہنمائی کے لئے تھا  جو  ویکسین سے متعلق  اور  اس سے منصوب  معلومات کے لئے کی گئی تھیں جب کہ 23 فیصد کالیں  پنشن سے متعلق کی گئی تھیں۔

دوسری صورت حال میں  ایک ایسا  کالر تھا جسے  پنشن  نہیں مل رہی تھی اور اُس  نے ایلڈر لائن کی ٹیم سے مدد کی درخواست کی۔ ٹیم نے  متعلقہ پنشن افسر سے  رابطہ کیا اور  ریاست اور جی او آئی    کے ذریعے  منظم تمام  لائن سہولیات  کی  تصدیق کرنے کے ساتھ ساتھ اس معاملے کی پیروی کی۔ اس بیک گراؤنڈ کے ساتھ  ہی  اس شخص کی پنشن سینئر سیٹیزن کے  کھاتے میں فوری طور پر  ٹرانسفر کی گئی تھی۔

ایلڈر لائن  کی دستیابی کے ساتھ ہی  لاکھوں افراد  اس طرح کے  واقعات کی رپورٹ کرسکتے ہیں اور  سینئر سیٹیزنس کے لئے مدد کا مطالبہ کر سکتے ہیں- یہی  اقدام ہے  جو  ‘ایلڈر لائن : 14567’  کو  اب  اور  آئندہ وقت کے لئے ایک  حقیقی  نمایاں  خدمت بنا تا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- اع- ق ر)

U-9509



(Release ID: 1759224) Visitor Counter : 187