کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

آئی بی بی آئی یکم اکتوبر 2021 کو اپنا پانچواں سالانہ دن منائے گا

Posted On: 29 SEP 2021 12:32PM by PIB Delhi

انسولوینسی اور بینک کرپسی بورڈ آف انڈیا (آئی بی بی آئی)، یکم اکتوبر 2021 کو اپنا پانچواں سالانہ دن منائے گا۔ وزیرعظم جناب نریندرمودی کے اقتصادی مشیرکی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر ببیک دیب رائے مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوں گے اور وہ سالانہ دن کے موقع پر ‘‘ فرام نو ایگزٹ ٹو ازی ایگزٹ-اے کیس اسٹڈی آف آئی بی سی’’ کے موضوع پر خطاب کریں گے۔ کارپوریٹ  امور کی وزارت میں سکریٹری جناب راجیش ورما اور وزارت فائنانس میں چیف اقتصادی مشیر ڈاکٹر کرشنا مورتی سبرامنین اعزازی مہمان کے طور پر شامل ہوں گے۔

اس موقع کی مناسبت سے ایک سالانہ اشاعت ‘‘ کوائنکوئننیل آف انسولوینسی اور بینک کرپسی کوڈ، 2016؛  آئی بی سی پر مائی اسٹیمپ، 2016 اور ایک ای۔بک جس میں آئی بی سی کے پانچ سالہ سفری واقعات کا تذکرہ ہے، اجراء کیا جائے گا۔ تقریب کے دوران دیوالیہ پن کوڈ، 2016 پر دوسری قومی آن لائن کوئز  میں  سونے کے تمغہ یافتگان کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔

پروگرام کا انعقاداسٹن آڈیٹوریم، ہیبیٹیٹ ورلڈ، انڈیا ہیبیٹیٹ سینٹر، لودھی روڈ،نئی دہلی-110003 میں منعقد کیاجائے گا۔اس پروگرام کی براہ راست نشریات ہوگی اور تمام شراکت داروں کیلئے  آن لائن طریقے سے قابل رسائی ہوگی۔ ورچوئل طریقے سے پروگرام سے جڑنے کیلئے لنک  https://ibbi.gov.in/annualday2021. پر کلک کریں۔

آئی بی بی آئی کے بارے میں معلومات

ہندوستان نے تاریخی دیوالیہ پن کوڈ ، 2016 (کوڈ) کو نافذ کرکے اپنے دیوالیہ پن نظام کا اصلاح کیا۔ اس کوڈ کا مقصد دوبارہ منظم کرنے اور مقررہ وقت میں کارپوریٹ افراد ، شراکت دار فرموں اور افراد  کےدیوالیہ پن کا حل ہے تاکہ   کاروباری صلاحیت کو فروغ دینے ، کریڈٹ کی دستیابی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کو متوازن بنایا جاسکے ۔

اس پر عمل آوری  کے پانچ سال بعد ، کوڈ کے تحت دیوالیہ نظام اب ایک مضبوط ماحولیاتی نظام بن گیا ہے۔ مجاز اتھارٹی  15 شہروں میں موجود ہیں جس  میں  دیوالیہ پن اور دیوالیہ بورڈ  آف انڈیا(آئی بی بی آئی) ، 3،670 دیوالیہ پن پروفیشنلز (آئی پیز) ، تین انسولونسی پروفیشنل ایجنسیاں (آئی پی ایز) ، 84 انسولونسی پروفیشنل ادارے (آئی پی ایز) اور ایک انفارمیشن یوٹیلیٹی (آئی یو) ہیں۔

تقریبا  چار ہزار 541 کارپوریٹس ، جن میں کچھ بہت بڑے  این پی ایز ہیں ، کو کارپوریٹ انسولونسی ریزولوشن پروسیس (سی آئی آر ایف) میں داخل کیا گیا ہے۔ تقریبا  ایک ہزار 745 سی آئی آر پی  نے یہ عمل مکمل کر لیا ہے یا تو ریزولوشن پلان تیار ہو رہا ہے یا ختم ہو گیا ہے۔ اپیل یا نظرثانی یا تصفیہ پر 653  پروسیز  بند کر دیے گئے ہیں اور 461 واپس لے لیے گئے ہیں۔ مزید 968 فرموں نے رضاکارانہ لیکویڈیشن شروع کیا ہے۔ حکومت اصلاحات کے نفاذ میں آنے والی رکاوٹوں کو سرگرمی سے  دور کررہی ہے۔

کوڈ نے 28 مئی 2021 کو اپنے وجود کے پانچ سال مکمل کیے۔ پانچ سال کے اپنے ابتدائی سفر میں یہ اسٹیک ہولڈرز کے ذریعہ، اسٹیک ہولڈرز کیلئے اور اسٹیک ہولڈرزکا اصلاحی  حصہ بن گیا ۔ کوڈ کے نفاذ کے لیے ذمہ دار ایکوسسٹم کا ایک اہم ستون  آئی بی بی آئی ہے ، جو یکم اکتوبر 2016 کو قائم کیا گیا تھا۔ اس کی آئی پیز ، آئی پی ایز ، آئی پی ایز اور آئی یوز پر باقاعدہ نگرانی ہے۔ یہ ضابطے کے تحت مختلف عمل ، جیسے کارپوریٹ انسولونسی ریزولوشن ، کارپوریٹ لیکویڈیشن ، انفرادی دیوالیہ پن ریزولوشن اور انفرادی دیوالیہ پن کے لیے ضوابط لکھنے کا اختیاررکھتا ہے۔ کمپنیز ایکٹ ، 2013 کے تحت  قدروقیمت کا تعین کرنے والے کے پیشے کو ریگولیٹ کرنے کے لیے یہ ایک 'اتھارٹی' بھی ہے۔اس میں چار ہزار 172 رجسٹرڈ قدروقیمت کا تعین کرنے والے ہیں اور 16 رجسٹرڈ قدروقیمت کا تعین کرنے والی تنظیمیں ہیں۔

 ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ 

( ش ح ۔ ع ح )

U. No. 9504

 


(Release ID: 1759222) Visitor Counter : 258