اسٹیل کی وزارت

تحقیق و ترقی کے پروجیکٹوں کے لئے قومی معدنیاتی ترقیاتی کارپوریشن اور سی ایس آئی آر شراکت دار

Posted On: 28 SEP 2021 2:28PM by PIB Delhi

معدنیاتی ترقی کی قومی کارپوریشن لمیٹیڈی (این ایم ڈی سی)،  تحقیق و ترقی کے مرکز اور  سی ایس آئی آر۔ آئی  ایم ایم ٹی نے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں جس کا مقصد  مشترکہ تحقیق و ترقی کے پروجیکٹوں کو پورا کرنا ہے۔ اس مفاہمت نامے پر  این ایم ڈی سی کے سی ایم ڈی جناب سمیت دیب  اور سی ایس آئی آر ۔ آئی ایم ایم ٹی کے ڈائرکٹر  ڈاکٹر ایس باسو  کی موجودگی میں دستخط کئے گئے۔ این ایم ڈی سی  اور سی ایس آئی آر۔ آئی ایم ایم ٹی  کے درمیان شراکت داری کی ابتدائی  توجہ  ہندوستانی معدنیاتی صنعت کو خود کفیل بنانے کے لئے اندرون ملک  تکنالوجی کی فروخت کرنا ہے۔ یہ مشترکہ پروجیکٹ، کم اور نچلے درجے کی خام لوہے کی پروسیسنگ ، کوئلے کو کارآمد بنانے، کانوں کے  فضلہ کو قابل استعمال بنانے، ٹنسٹینس کی  منظم نقل و حمل اور دریافت کرنے کے شعبوں میں تحقیق کے لئے  سی ایس آئی آر۔ آئی ایم ایم ٹی اور این ایم ڈی سی تحقیق و ترقی کے مرکز کی وسیع معلومات اور تجربے کو  استعمال کرنے کے لئے ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo(1)EQTI.jpg

اس مفاہمت نامے پر  این ایم ڈی سی کے جنرل منیجر (تحقیق و ترقی) جناب ایس کے چورسیا اور بھوبنیشور کی سی ایس آئی آر ۔ آئی ایم ایم ٹی میں  چیف سائنٹسٹ اور ہیڈ ایس پی بی ڈی، ڈاکٹر اشوک ساہو کے ذریعہ دستخط کے گئے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے این ایم ڈی سی کے چیف ایم ڈی جناب سمیت دیب نے کہا ’’اب جبکہ ہندوستانی کا کانکنی کا شعبہ خود کفالت کے دور میں داخل ہورہا ہے، این ایم ڈی سی کانکنی میں اندرون ملک تیار ٹکنالوجی کے استعمال میں اضافے کرنے کے لئے سرمایہ کاری کررہا ہے۔ سی ایس آئی آر ۔ آئی ایم ایم ٹی  کے ساتھ یہ شراکت داری اس سمت میں ایک انتہائی نمایاں اقدام ہے‘‘۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا ع۔ن ا۔

 

U- 9510

                          



(Release ID: 1759215) Visitor Counter : 123