وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

 ‘زندگی میں آسانی’ سے متعلق ڈی ڈی نیوز  کنکلیو  کی نشریات  آج


نیتی آیوگ  کے سی ای او  امیتابھ کانت کے  ذریعے کلیدی  خطاب

جل جیون مشن 2024  تک ہر ایک گھرانے کو نل کے ذریعے  پانی کی فراہمی   کرانے کی راہ پر گامزن اسکیموں کو، اب عوام الناس کے لئے زندگی میں آسانی کے  مطابق تیار کیا گیا ہے: امیتابھ کانت

ڈی ڈی نیو ز کنکلیو ز آنے والے ہفتوں میں امداد باہمی  کی وفاقیت  سے لیکر  یووا شکتی تک  کے موضوعات  کا احاطہ کریں گے

Posted On: 28 SEP 2021 10:18PM by PIB Delhi

ہندوستان کی  آزادی کی شاندار  75  ویں سال کی تقریبات  میں ‘‘آزادی کا امرت مہوتسو ’’کے طور پر  ڈی ڈی نیوز  کنکلیو کا ایک سلسلے کا انعقاد کر رہا ہے، جو  ایسے موضوعات پر مشتمل ہوں گے، جن میں عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانے  اور  ایک  تابناک  ہندوستان کی  تعمیر کے لئے کئے گئے  اقدامات کی عکاسی ہوگی۔ ڈی ڈی نیوز کنکلیو  ایک ایسا پلیٹ فارم ہے، جس میں  سرکردہ  عمائدین ،  پالیسی سازوں  اور  ڈومین کے  ماہرین کو  ایک جگہ  یکجا کیا گیا ہے، جس کا مقصد  پالیسی اقدامات  اور  پیش قدمی کے  طور طریقوں پر عمل در آمد کرنے اور  ان کے اثر سے متعلق نظریات اور تناظر   فراہم کرنا ہے۔ توقع ہے کہ  کنکلیو ایک  اہم  افکاری  پلیٹ  کے طور پر ابھرے  گا اور  یہ  کلیدی نظریات  کا  خاکہ فراہم کرے گا ، جو  دور درشن کی  پین – انڈیا  موجودگی  کے  ذریعے ملک بھر میں اہم سرکاری  اقدامات کی  رہنمائی کرے گا۔

‘زندگی  میں آسانی’ سے متعلق  پہلا کنکلیو منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں نیتی آیوگ کے سی ای او  جناب امیتابھ کانت  اوراس اجلاس کےنگراں   سی آئی آئی  کے  ڈائریکٹر جنرل جناب  چندر جیت  بنرجی کے ذریعے کلیدی خطاب  کیا جائے گا۔ ماہر  معاشیات  اور  آر آئی ایس کے  ڈی جی پروفیسر سچن چترویدی ، آئی آئی پی اے  کے  ایسوسی ایٹ پروفیسر  ڈاکٹر  نوپر تیواری  اور  ایگرو کے چیف  ایگزیکیٹو ڈاکٹر چرن سنگھ  سمیت  ماہرین کا پینل  اس کنکلیو کا حصہ ہیں۔ اسٹارٹ اپس کے بانیوں،  ماہرین تعلیم ، اسکولی اساتذہ  اور  نوجوان  طالب علموں پر مشتمل  وسیع  ناظرین نے  اس اجلاس کے دوران پینل میں شامل ماہرین کے ساتھ  تعامل میں حصہ لیا۔

اپنے کلیدی خطاب میں جناب امیتابھ کانت نے کہا کہ  زندگی  میں آسانی  پر  توجہ مرکوز کرکے حکومت کا مقصد  ہاؤسنگ، بجلی ، نل کے پانی کی فراہمی، گیس کنکشن، سڑک رابطے وغیرہ جیسی  لازمی خدمات کو  یقینی بنانا ہے کہ وہ  ہر ایک شہری تک  پہنچیں۔ ان میں  بہت سے مقاصد کو  پہلے ہی  حاصل کر لیا گیا ہے جس  نے کنبوں کے لئے  سووچھ بھارت مشن   بیت الخلاء، پی ایم جن دھن یوجنا کے تحت  بینک کھاتے جیسے  مشن  شامل ہیں اور  جل جیون مشن ،   پی ایم آواس  یوجنا، اجولا  2.0،  بنیادی ڈھانچے کی  قومی پائپ لائن، آیوشمان بھارت، ڈیجیٹل  مشن وغیرہ  جیسے  دوسرے مشن اُن جاری  پروجیکٹوں میں شامل ہیں، جن پر    زندگی میں آسانی کے مقصد  ذہن  میں رکھتے ہوئے توجہ مرکوز کی جار ہی ہے۔نیتی آیوگ بھی  زندگی میں آسانی  کا انڈیکس سامنے لایا ہے، جو ، انہوں نے کہا کہ  وسیع تر  شفافیت  لے کر آیا ہے، اور  اُس  نے  شہریوں کی  اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ اپنے منتخب نمائندگان سے  بہتر خدمات کا  مطالبہ کر سکیں۔

جناب  چندر جیت بنرجی  نے کہا کہ  وزیراعظم جناب نریندر مودی  ‘زندگی میں آسانی’ کے  زبردست  حامی رہے ہیں اور  انہوں نے اس کے تئیں کام کرنے کے لئے تمام وزارتوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے  منتظمین  اور شہریوں،  دونوں کے مابین  ذہنی روئیے  میں اہم تبدیلی  ہوئی ہے۔

پروفیسر نوپر تیواری نے کہا کہ  گرام سوراج پورٹل ، عام خدمات کے مراکز  اور  گرام پنچایت ترقیاتی پروگرام میں ملک بھر میں پنچایتوں میں  عظیم  ترین  تبدیلی  پیدا کی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر  سچن چترویدی نے  زندگی میں آسانی  اور  پائیدار ترقیاتی اہداف  بنیادی طور پر  منسلک ہیں اور  جن بھاگیداری یا  لوگوں کی  اس میں ساجھیداری کے تئیں  ایک  عظیم ترین  تبدیلی ہوئی ہے۔ ڈاکٹر چرن سنگھ  نے کہا کہ  سرکار کا  سینٹرل وسٹا  پروگرام  معیشت  اور روزگار کا استحکام ہے اور یہ کہ   ریاستوں کو بھی  معیشت کے لئے کثیر جہتی  اثرات  کے حصول کے لئے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کرنی چاہئے۔ انہوں نے  5  ٹریلین  ڈالر  مالیت  کی  معیشت کے مقصد  کے حصول میں اسٹارٹ اپس  کے کردار پر بھی  زور دیا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- اع- ق ر)

U-9494


(Release ID: 1759180) Visitor Counter : 251


Read this release in: English , Hindi , Punjabi