صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان میں کووڈ-19 سے بچاؤ کے لئے مجموعی طور پر 87.66کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے جاچکے  ہیں


گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 54.13  لاکھ  سے زیادہ افراد کو ٹیکے  لگائے گئے

  صحت یابی کی شرح سردست  97.83  فیصد ہے جو  مارچ  2020 کے بعد سے سب سے  زیادہ  شرح ہے

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 18,870 نئے معاملات درج کئے گئے

ہندوستان میں  زیر علاج مریضوں کی کل تعداد  (2,82,520)   ہے جو کہ کل کیسوں کی مجموعی تعداد کا 0.84 فیصد ہے

 جانچ  کے بعد متاثر پائے جانے و الے مریضوں کی ہفتہ وار شرح(1.82)  فیصد ہےجو کہ پچھلے 96  دنوں سے 3 فیصد سے بھی کم ہے

Posted On: 29 SEP 2021 9:52AM by PIB Delhi

آج صبح 7 بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54,13,332   افراد کوکووڈ کے ٹیکے لگائے گئے۔ جس کے ساتھ ہی ہندوستان میں کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کی مہم نے 87.66  کروڑ (87,66,63,490)  کے عظیم نشانے کو پار کرلیا ہے۔اس نشانےکو حاصل کرنے کیلئے  85,33,076 سیشنوں کا انعقاد کیا گیا۔

آج صبح 7 بجے تک موصول ہونےوالی عبوری رپورٹ کے مطابق مجموعی اعداد وشمار حسب ذیل ہیں:

 

حضظان صحت سے متعلق کارکنان

پہلی خوراک

1,03,72,249

دوسری خوراک

88,66,949

صف اول کے  صحت کارکنان

پہلی خوراک

1,83,50,759

دوسری خوراک

1,49,20,275

18 سال سے 44 سال تک کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

35,52,19,972

دوسری خوراک

7,89,51,672

45  سال سے 59 سال تک کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

15,82,40,987

دوسری خوراک

7,55,11,327

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

10,06,79,594

دوسری خوراک

5,55,49,706

میزان

87,66,63,490

 

 

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 28,178  مریض شفایاب   ہوئے ہیں،جس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے افراد کی کل تعداد(عالمی وبا کے شروع ہونے کے بعد سے) 3,29,86,180   تک پہنچ گئی۔

اس کے نتیجے کے طور پر ہندوستان میں شفایاب ہونے والوں کی شرح اس وقت  97.83 فیصد ہے،جو مارچ  2020  کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ  شرح ہے۔

 

مرکز اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے پائیدار اورمتحدہ کوششوں کے نتیجے میں روزانہ 50 ہزار سے کم نئے معاملات  درج ہونے کا رجحان قائم ہے۔پچھلے لگاتار  94 دنوں سے اسی رجحان کی خبریں موصول ہوتی رہی ہے۔

 بھارت میں مسلسل دوسرے دن کے بعد 20000 ہزار سے کم یومیہ نئے معاملے درج کئے گئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران   18,870 نئے معاملات درج کئے گئے۔

 

 

 

ملک میں سردست زیر علاج مریضوں کی کل تعداد 2,82,520 ہےجو کہ194 دن میں سب سے کم تعداد ہے۔ ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعدادملک میں اب تک متاثر ہونے والے کل کیسوں کے0.84 فیصد پر مشتمل ہے۔

 

ملک بھر میں نمونوں کی جانچ  کی تعداد میں برابر اضافہ کیاجارہا ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران  15,04,713  ٹیسٹ کئے گئے۔

ہندوستان میں اب تک مجموعی طور پر 56.74 کروڑ سے زیادہ (56,74,50,185 )  ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

پورے ملک میں طبی جانچ کی صلاحیت میں  اضافہ کیاگیا ہے۔اسی کے ساتھ ہفتہ وار  مثبت معاملات کی شرح  1.82 فیصد رہی۔جو کہ  اس وقت گزشتہ  96  دنوں سے لگاتار 3 فیصد سے بھی کم پر قائم ہے۔ جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے معاملات کی  یومیہ شرح اس وقت  1.25 فیصد  ہے۔ یومیہ مثبت معاملات کی شرح لگاتار29 دنوں سے 3 فیصد سے نیچے رہی ہے اور لگاتار 113 دن سے 5 فیصد سے نیچے درج  ہو رہی ہے۔

 

****************

 

( ش ح۔ ع م۔ر ض)

29-09-2021

U.No. 9492



(Release ID: 1759170) Visitor Counter : 213