نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر کا گاندربل کا دو روزہ دورہ مکمل ہوا


مرکزی حکومت ، مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کھیلوں سے متعلق بنیادی ڈھانچہ کی تریق کے تئیں عہد بند ہے: جناب انوراگ ٹھاکر

Posted On: 27 SEP 2021 8:22PM by PIB Delhi

 

کلیدی خصوصیات:

  • کھیل کود کے مرکزی وزیر نے سابق کھلاڑیوں، کوچز، موجودہ کھلاڑیوں سمیت مختلف کھیلوں کے وفود اور کھیلوں کے مختلف زمروں کے ہونہار اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات کی۔
  • مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کے پورے مرکز کے زیرانتظام علاقے میں کھیل کود کے میدانوں اور انڈور اسٹیڈیموں کی ترقی کے لیے پی ایم ڈیولپمنٹ پلان کے تحت 200 کروڑ روپے کی رقم مختص کی ہے: کھیلوں کے وزیر

 

اطلاعات و نشریات، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکرکا گاندربل کا دوروزہ دورہ آج اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

اپنے دورے کے دوسرے دن وزیرموصوف نے سابق کھلاڑیوں، کوچز، موجودہ کھلاڑیوں سمیت کھیلوں سے متعلق مختلف وفود اور کھیلوں کے مختلف زمروں کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

کھیلوں سے متعلق وفود نے وزیرموصوف کو مرکز کے زیر انتظام علاقے میں دستیاب کھیلوں کی موجودہ سہولتوں کے بارے میں بتایا اور مرکز کے زیرانتظام اس پورے علاقے میں کھیل کود کے چلن کو مزید فروغ دینے کے لیے مختلف مطالبات پیش کیے۔ ان میں جموں و کشمیر میں کھیلوں سے متعلق صنعتیں قائم کرنے، موجودہ کھیلوں سے متعلق بنیادی ڈھانچہ کی ترقی، بلاک سطح پر کثیر مقاصدی ٹریننگ ہال، اونچائی والے مقامات پر ٹریننگ سنٹرس وغیرہ شامل ہیں۔

وفد کے ساتھ بات چیت کے دوران وزیرموصوف نے کہا کہ مرکزی حکومت، نوجوانوں کی فطری صلاحیت اور دلچسپی کے مطابق کھیل کو د کا بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرانے کے تئیں پابند عہد ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کے پورے مرکز کے زیرانتظام علاقے میں کھیل کود کے میدانوں اور انڈور اسٹیڈیموں کی تعمیر کی غرض سے پی ایم ڈیولپمنٹ پلان کے تحت 200کروڑ روپے کی رقم مختص کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت 40مراکز کی منظوری دی گئی ہے جن میں نوجوانوں کو ان کی فطری صلاحیت اور مخصوص کھیلوں میں ان کی دلچسپی کے مطابق ضروری تربیت فراہم کی جائے گی۔اس کے علاوہ کھیلوں سے متعلق افراد کو سائنسی تربیت فراہم کرنے کے مقصد سے مختلف دیگر پروگرام زیر تکمیل ہیں۔

وہاں کیے گئے مطالبات کا جواب دیتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ یہ بات بہت حوصلہ افزا ہے کہ عوام نے کھیل کود کی جانب توجہ مرکوز کی ہے جو کہ پورے ملک کے لیے فخر کی بات ہے اور انہوں نے خطے میں موسم سرما اور موسم گرما دونوں موسموں کے کھیلوں کے فروغ کے لیے تمام طرح کی مدد کا یقین دلایا۔

لیفٹننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان، گاندربل کے ڈی ڈی سی کے چیئرپرسن، نزہت اشفاق، گاندربل کی ڈپٹی کمشنر کریتیکا جیوتسنا، ڈی ڈی سی کے وائس چیئرپرسن، گاندربل کے ایس پی اور ضلع انتظامیہ کے دیگر سرکردہ عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس سے پہلےل وزیرموصوف نے تُلامُلا کے مقام پر کھیر بھوانی مندر میں پوجا ارچنا کی اور سبھی کے لیے خوشیوں، خوشحالی اور خیرو عافیت کی دعا کی۔

***************************

 

ش ح -  ع م - س ک

U No. 9467



(Release ID: 1758932) Visitor Counter : 190