وزارت دفاع

سورن مکھی دریا میں تیز سلاب میں پھنسے شخص کو بچانے کیلئے بھارتی بحریہ کے ہیلی کاپٹر نے وجیانگرم ضلع میں پاروتی پورم علاقے میں رات کے وقت امدادی کارروائی انجام دی

Posted On: 28 SEP 2021 1:41PM by PIB Delhi

ریاستی انتظامیہ کے عہدیداروں کی جانب سے پیر کی شام تقریبا ساڑھے پانچ بجے ایک پھنسے ہوئے دیہاتی کی تلاش اور بچاؤ  کے لیے موصول ہونے والی ایس او ایس کی درخواست کی بنیاد پر ایک بحری ہیلی کاپٹر فراہم کیا گیا ۔ دیہاتی شخص دریائے سوورن مکھی کے درمیان میں سیلابی پانی میں پھنسا ہوا تھا۔ ایسٹرن نیول کمانڈ نے مشن کے لیے فوری طور پر آئی این ایس ڈیگا سے ایک ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ ) تعینات کیا۔ مقام پر پہنچنے کے بعد یہ اطلاع دی گئی  کہ  (ڈیگا سے تقریبا 120 کلومیٹر) طیارہ شدید موسم ، موسلا دھار بارش اور تاریک حالات کی وجہ سے دیہاتی کا پتہ نہیں لگا سکا۔

   اس کے بعد ، رات 11 بجے کے قریب ریسکیو مشن شروع کرنے کے لیے مناسب نائٹ ویژن ڈیوائسز کے ساتھ ایک سییکنگ 42 سی ہیلی کاپٹر کو لگایا گیا۔ اسی طرح کے برساتی موسم اور تیز ہواؤں کے باوجود سییکنگ ہیلی کاپٹر نے تلاش کی کارروائی انجام دی  اور زندہ بچ جانے والے فرد کے مقام کا پتہ لگایا جہاں وہ موجود تھا۔ ہیلی کاپٹر سورن مکھی دریا میں زندہ بچ جانے والے فرد کے آس پاس چکر لگارہا تھا تاکہ اس کو کم بلندی سے اٹھاکر لے جاسکے۔ طیارہ واپس آئی این ایس ڈیگا پہنچا جہاں ابتدائی طبی امداد دی گئی اور بعد میں زندہ بچ جانے والے فرد کو مزید طبی علاج کے لیے، کے جی ایچ منتقل کیا گیا۔ نیول ایئر سٹیشن نے اس کے اہل خانہ کے افراد کو اس کی صحت کے تعلق سے آگاہ کردیا ہے۔

    بچ جانے والا فرد جناب ڈی سماچلم ، جس کی عمر 40 سال کے لگ بھگ ہے جو کہ وجیانگرم ضلع کے وینکٹا بھیراوپالم گاؤں سے تعلق رکھتا ہے ،اس نے رات کو بروقت مدد کے لیے ان لوگوں کا  شکر ادا کیا جنہوں نے اس کی جان بچانے میں مدد کی۔

 

 

1.jpg

 

2.jpg

 

 

3.jpg

 

 

4.jpg

 

 

 

 

************

ش ح۔اح۔ج ا

 (U:9472)



(Release ID: 1758900) Visitor Counter : 185


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu