نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
سیکورٹی فورسز کو انفارمیشن اور سائبر وارفیر جیسے نئے شعبوں میں برتری برقرار رکھنے کے لیے تیار رہنا چاہیے :نائب صدر جمہوریہ
مسلح افواج نے اپنی شجاعت اور بہادری سے ہمیشہ ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ نائب صدر
نائب صدر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ قریب کے جنگی میوزیم جائیں اور اپنے جوانوں کی قربانیوں کو دیکھیں
وادی میں زیادہ سے زیادہ خواتین کی شمولیت ایک صحت مند رجحان ہے۔ نائب صدر
دفعہ 370 کی منسوخی نے جموں وکشمیر اور باقی ہندوستان کے عوام کے درمیان روکاوٹ کو دور کردیا ہے
نائب صدر نےجیسلمیر جنگی میوزیم کا دورہ کیا اور جوانوں کے ساتھ بات چیت کی
جنائب نائیڈو نے 191 بٹالین بی ایس ایف میں سینک سمیلن سے خطاب کیا
نائب صدر نے مہران گڑھ ضلع کا دورہ کیا اور اسے راجستھان کی شان کی ایک چمکتی ہوئی علامت قرار دیا
Posted On:
27 SEP 2021 6:55PM by PIB Delhi
نئی دہلی:27ستمبر،2021۔نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیانائیڈو نے آج سیکورٹی فورسز سے کہا ہے کہ وہ نہ صرف خود کو روایتی جنگ پر غلبہ حاصل کرنے کے لیے تیار رکھیں بلکہ جنگی میدان میں روبوٹکس اور ڈرونز کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ انفارمیشن اورسائبر وارفیئر جیسی جنگ کے نئے اور اُبھرتے ہوئے شعبوں میں اپنی برتری بھی قائم رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے اطراف ایک ایسا جغرافیائی اسٹریٹیجک ماحول بدل رہا ہے جس کی پیش گوئی نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کو اندر اور باہر سے شیڈول اور غیرشیڈول خطرات دونوں کا سامنا ہے۔
آج جیسلمیر میں بھارتی فوج کی 12ریپڈڈویزن کے افسروں اور فوجوں کے استھ بات چیت کے دوران نائب صدر جمہوریہ نے انسانیت کی ترقی کے امن کو ضروری قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ ہماری فوج کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ہماری سرحدوں پر امن واستحکام کو یقینی بنائے اور ساتھ ہی ساتھ ملک کے اندر بھی امن واستحکام کو یقینی بنائے۔ بھارتی فوج کی شجاعت اور بہادری کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شرپسند قوتوں کی طرف سے بھارت کے اقتدار اعلیٰ کو چیلنج کرنے کی کسی بھی کوشش سے ہماری سیکورٹی فورسز سختی کے ساتھ نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
نائب صدر جمہوریہ نے جو راجستھان کے 5روزہ دورے پر ہیں، آج جیسلمیر جنگی میوزیم کا دورہ کیا، جہاں جنرل آفیسر کمانڈنگ 12 ریپڈ کے میجر جنرل اجیت سنگھ گہلوت نے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے ملک کا دفاع کرنے کیلئے بھارتی فوج کی بیٹل ایکس ڈویزن (12ریپڈ) کی ستائش کی۔ انہوں نے تھارصحرا اور سخت موسمی حالات میں ملک کا دفاع کرنے کے لیے بھی بھارتی فوج کی بیٹل ایکس ڈویزن کی تعریف کی۔ انہوں نے 12ریپڈ کے فوجیوں کو بتایا کہ قوم کو یقین ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے کسی بھی دشمن کی شرانگیزی کا بھرپور جواب دیا جائیگا۔
اس بات کودوہراتے ہوئے کہ جموں وکشمیر بھارت کا ایک اٹوٹ حصہ ہے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ دفعہ 370 کو منسوخ کرکے جو صرف ایک عارضی پروویزن تھی، بھارتی پارلیمنٹ نے جموں وکشمیر اور باقی ہندوستان کے عوام کے درمیان ایک بڑی روکاوٹ کو دور کردیا ہے۔
گولڈن سٹی جیسلمیر کا دورہ کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ یہ شہراپنی مالامال ثقافتی وراثت اور فوجی روایات کے لیے جانا جاتا ہے۔ اتوار کو لونگے والا بیٹل (جنگی مقام) سائٹ کے اپنے دورے کا ذکر کرتے ہوئےنائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ انہوں نے لونگے والا کی تاریخی لڑائی میں میجر کلدیپ سنگھ چاندپوری اور اس کے جوان ساتھی فوجیوں کی تحریک دینے والی داستان سننے پر بیحد فخر محسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اُس جگہ کو دیکھ کر بیحد جذباتی ہوگئے جہاں ہمارے فوجیوں نے مادروطن کے لیے اپنی جانیں قربان کی تھیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ اُس جگہ کو دیکھنے جائیں اور انتہائی ناموافق موسمی حالات کو سمجھیں جس میں بہادر فوجیوں نے ہماری سرحدوں کی حفاظت کی۔
1971 کی ہند-پاکستان جنگ میں بھارت کی جیت کی ‘سورنم وجئے ورش’ کے موقع پر نائب صدر سبھی بہادر فوجیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور سبھی فوجیوں کو مبارکباد دی اور اس علاقے میں تعینات سبھی رینکوں کے فوجیوں کو ان کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
بعد میں ایک فیس بک پوسٹ میں نائب صدر جمہوریہ نے لوگوں سے کہا کہ وہ قریب کے جنگی میوزیم کا دورہ کریں کیونکہ وہ بہت سی قربانیوں کی یاد دلاتے ہیں کہ ہمارے فوجیوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ شہری روزانہ رات کو پرسکون طور پر سوتے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے یادگار پر گلہائے عقیدت نذر کرکے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور اپنی پوسٹ میں تحریر کیا۔ جب ہمارے ملک کے اقتدار اعلیٰ کو یقینی بنانے اور علاقے کے حفاظت کا موقع آتا ہے تو ہماری دفاع کرنے والی فوج نے باربار اپنی صلاحیت اور اپنی قوت کو ثابت کرکے دکھایا۔
نائب صدر جمہوریہ نے جیسلمیر میں سینک سمیلن سے خطاب کیا
جیسلمیر کے سرحدی شہر کے اپنے جاری دورے کے حصے کے طور پر نائب صدر نے آج 191 بی۔ این/ ایچ کیو میں سینک سمیلن سے بھی خطاب کیا اور اس علاقے میں تعینات بی ایس ایف عملے کے ساتھ گفتگو کی۔ انہوں نے مشکل اور سخت موسمی حالات کے باوجود ملک کا دفاع کرنے کے لئے بی ایس ایف کے فوجیوں کی تعریف کی۔
191 بی این کے ہیڈ کوارٹرس میں پہنچنے پر راجستھان کے بی ایس ایف کے آئی جی جناب پنکج گومر اور 191 بی این جیسلمیر کے ڈی آئی جی جناب ارون کمار نے استقبال کیا۔ جنہوں نے ا س علاقے میں بی ایس ایف کے کردار اور فرائض کے بارے میں نائب صدر جمہوریہ کو آگاہ کیا۔ فوج کی جانب سے تربیت کے اعلیٰ معیارات، ڈسپلن اور اقدار کو تسلیم کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے دہشت گردی اور نکسل واد جیسی اندرونی سیکورٹی خطرات سے کامیابی کے ساتھ نمٹنے کے لیے بھی بی ایس ایف کی تعریف کی۔ انہوں نے فوجیوں کو بتایا کہ آپ نے ہمیشہ قائدے قوانین کی پاس داری کی اور اشتعال انگیزی کے باوجود انتہائی تشدد کو قابو میں کیے رکھا۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بی ایس ایف نے ہمیشہ آفات کی صورتحال میں سول انتظامیہ کی مدد میں تیزی سے ہاتھ بٹایا ۔ جناب نائیڈو نے خصوصی طور پر مقامی انتظامیہ کی مدد کرکے کووڈ-19 عالمی وبا کے خلاف لڑائی میں شامل ہونے کے لیے بی ایس ایف کے عملے کی تعریف کی۔ انہوں نے ماحولیات وپانی کے تحفظ سوچھتا اور مہاتماگاندھی کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر منشیات کے خلاف مہم جیسی سماجی سرگرمیوں کے لیے بھی بی ایس ایف کی تعریف کی۔
ہماری سرحدوں میں بڑھتے سیکورٹی خطرات کا ذکر کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ سرحد پار کی دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ کی وجہ سے ہماری سیکورٹی فورسز پر چوکسی کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے سرحد پر دشمن کے ڈرونز کے اُبھرتے ہوئے خطروں کا مقابلہ کرنے کے لیے اقدامات کرنے کے لیے بی ایس ایف کی تعریف کی اور حفاظتی فورسز سے کہا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی سے خود کو اپ ڈیٹ رکھیں اور اس کی معلومات حاصل کرتے ہیں۔ جناب نائیڈو نے فوجیوں کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے لیے سہولتوں کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ نائب صدر نے سیکورٹی فورسز میں خواتین کی نمائندگی میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پنّا دھائی اور رانی باگھیلی جیسی بھارتی تاریخ کی بہادر اور حوصلہ مند خواتین کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت زیادہ سے زیادہ خواتین کی اس بات کے لیے حوصلہ افزائی کررہی ہے کہ وہ باوردی خدمات میں شامل ہوں۔
اس موقع پر نائب صدر لونگے والا جنگی ویٹرن یعنی لونگے والا کی جنگ میں حصہ لینے والے سابق فوجی بھیروں سنگھ کی بھی عزت افزائی کی۔
نائب صدر نے جودھپور میں تاریخی مہران گڑھ کا دورہ کیا
جیسلمیرمیں اپنے دو روزہ قیام اور فوج اور بی ایس ایف کے فوجیوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے بعد نائب صدر آج جودھپور پہنچے۔ وہاں انہوں نے سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر تاریخی مہران گڑھ قلع کا دورہ کیا اور لازوال خوبصورتی سے متاثر ہوئے۔ ایک فیس بک پوسٹ میں جناب نائیڈو نے قلع کو راجستھان کی شان کی علامت قرار دیا۔ اپنے دورے کے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ قلع میں شیش محل، پھول محل اور جانکی محل ہمارے دستکاروں ، کاریگروں اور فنکاروں کی زبردست ذہانت آرٹ اور تخلیقی صلاحیتوں کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قلع کی دیوار پر کھڑے ہوکر دیکھنے پر جودھپور شہر اتنا ہی شاندار لگتا ہے جتنا قلع کے اندر کی خوبصورتی ہے۔
ملک بھر میں بہت سے آرکیٹیکچرل نمونوں کو دیکھنے کے بعد اپنے تجربے کی بنیاد پر جناب نائیڈو لکھتے ہیں کہ یہ مقامات ہمیشہ ہی آپ کو حیران کرتے ہیں اور زبردست معلومات کے ساتھ تجربہ فراہم کرتے ہیں۔ میں سبھی اپنے سفر کرنے والے دوستوں سے اپیل کروں گا کہ وہ ان مقامات کا ضرور دورہ کریں اور ہماری شاندار ثقافتی اور تاریخی وراثت کو دیکھیں۔ انہوں نے اپنے فیس بک پوسٹ پر لکھا کہ یہ ہمارے تاریخی وراثت ہیں۔ جناب نائیڈو نے وراثتی مقامات کے اطراف بنیادی ڈھانچہ کو بہتر بنانے اور دیگر سہولتیں فراہم کرنے کی بھی اپیل کی تاکہ سیاحت کو فروغ دیا جاسکے۔
راجستھان کے گورنر جناب کلراج مشرا، راجستھان کے وزیر ڈاکٹر بولاکی داس کالا اِن پروگراموں کے دوران نائب صدر کے ہمراہ تھے۔
-----------------------
ش ح۔ح ا۔ ع ن
U NO:9446
(Release ID: 1758793)
Visitor Counter : 282