بجلی کی وزارت

پاور گرڈ سی ایس آر کے تحت کشمیر میں فوج کے خیرسگالی اسکولوں کو تعاون فراہم کریگا

Posted On: 27 SEP 2021 3:29PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:27ستمبر،2021۔پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ (پاور گرڈ) نے آج کشمیر کے اُڑی میں اپ گریڈ اور ڈیجی ٹائیزڈ کیے ہوئے دس آرمی گڈ وِل اسکولوں (اے جی ایس) کو جی او سی 15 کور کے لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے پاورگرڈ شمالی علاقے۔II کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جناب کیلاش راٹھور اور پاور گرڈ کے دیگر سینئر اہلکاروں اور بھارتی فوج کی موجودگی میں سونپا۔ اِن اسکولوں کی کلاسوں میں پاور گرڈ کے کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی (Responsibility)  (سی ایس آر)پہل کے تحت اپ گریڈڈ اور ڈیجی ٹائزڈ کیا گیا ہے۔

پاور گرڈ نے 10 آرمی گڈ وِل اسکولوں (اے جی ایس) میں طلبا کو ٹیکنالوجی اورینٹیڈ تعلیم فراہم کرنے کے لیے بھارتی فوج کو 3.09 کروڑ روپئے کی مالی امداد فراہم کی ہے۔ ان اسکولوں میں شامل ہیں۔ اے جی ایس۔بونیار، بارہمولہ، اے جی ایس- حاجی نار، کپواڑا، اے جی ایس ۔ واینے، باندی پورہ، اے جی ایس -چنڈی گام کپواڑہ، اے جی ایس -بڈکوٹ ،کپواڑہ، اے جی ایس -سوپور، بارہمولہ، اے جی ایس -کروسن، کپواڑہ، اے جی ایس - بیہی باغ ، کلگام، اے جی ایس –عیشموکم ،اننت ناگ ،اے جی ایس -ووزور، اننت ناگ۔

پاور گرڈ کا یہ سی ایس آر کوشش تقریباً 5 ہزار طلبا کو ڈیجیٹل تعلیم کے وسیلے سے جدید تکنیکی سائنسی سوچ ، ثقافتی ترقی کے ساتھ اپ ڈیٹ رہنے اور ڈیجیٹل کی مدد سے اطلاعات تک تیزی سے پہنچنے میں اہل بنائے گی۔ اس کارپوریٹ سوشل رسپانسیبلٹی پہل کے توسط سے کشمیر وادی کے طلبا کو آگے بڑھنے کے لیے جدید تعلیمی حل فراہم ہوں گے۔

پاور گرڈ کی فی الحال 172154 سی کے ایم ٹرانسمیشن لائن، 262 سب اسٹیشن اور 446940 ایم وی اے سے زیادہ  پیداواری صلاحیت ہے۔ جدید تکنیکی آلات اور ٹیکنالوجی کو اپنانے کے ساتھ اور آٹومیشن اور ڈیجیٹل سولوشنس (حل ) کے استعمال کو بڑھانے کے ساتھ پاور گرڈ اوسط ٹرانسمیشن دستیابی 99فیصد سے زیادہ بنائے رکھنے میں اہل ہے۔ جموں میں ہیڈکوارٹر کے ساتھ شمالی خطے۔II کا اپنا ٹرانسمیشن سسٹم پنجاب ،ہماچل پردیش، ہریانہ کے کچھ حصوں اور مرکزکے زیر انتظام   علاقوں چنڈی گڑھ/لداغ اور جموں وکشمیر میں پھیلا ہوا ہے۔

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 9437



(Release ID: 1758713) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil