صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت نے مجموعی طورپر کووڈ -19سے  بچاؤ کے  85 کروڑسے زیادہ ٹیکے  لگاکر ایک  سنگ میل طے کیا ہے


گزشتہ 24 گھنٹوں میں 68 لاکھ  سے زائد خوراکیں دی گئیں

سردست صحتیابی کی شرح 97.77 فیصد ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے 28 ہزار 326 نئے کیس درج کیے گئے ہیں

بھارت میں زیر علاج مریضوں کی کل تعداد(3,03,476)ہے جو کہ کل کیسوں کی مجموعی تعداد کا0.90 فیصد ہے

جانچ کے بعد متاثر پائے جانے و الے مریضوں کی ہفتہ وار شرح(1.98) فیصد ہےجو کہ پچھلے 93 دنوں سے 3 فیصد سے بھی کم ہے

Posted On: 26 SEP 2021 9:43AM by PIB Delhi

بھارت نے   گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19کی68,42,786خوراکیں دینے کے ساتھ ہی ملک بھر میں  اب تک85 کروڑ(85,60,81,527)ٹیکے لگاکر ایک بڑا سنگ میل  طےکیا ہے۔آج صبح سات بجے تک حاصل عبوری رپورٹ کے مطابق 83,64,110  سیشنز کے ذریعہ مجموعی  طورپر85,60,81,527ویکسین کی خوراکیں  دی جاچکی ہیں۔

آج صبح 7 بجے تک موصول ہونےوالی عبوری رپورٹ کے مطابق مجموعی اعداد وشمار حسب ذیل ہیں:

 

حفظان صحت  سے متعلق کارکنان

پہلی خوراک

1,03,71,245

دوسری خوراک

88,28,268

صف اول کے صحت کارکنان

پہلی خوراک

1,83,48,990

دوسری خوراک

1,48,10,221

18سے 44سال  تک کی عمر کےا فراد

پہلی خوراک

34,66,,84,035

دوسری خوراک

7,34,36,483

45سے 59سال تک  کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

15,59,65,608

دوسری خوراک

7,35,71,780

60سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

9,94,61,207

دوسری خوراک

5,46,03,690

میزان

85,60,81,527

 

سبھی کو کووڈ -19سے بچاؤ کا ٹیکہ لگائے جانے کا نیا مرحلہ 21 جون  2021  کو شروع  ہوا تھا۔ مرکزی حکومت  ملک  بھر  میں کووڈ -19  ٹیکہ کاری کی رفتار کو وسعت دینے اور اس  کا دائرہ بڑھانے کے لئے عہد بستہ ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26,032مریض شفایاب ہوئے ہیں،جس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے افراد کی کل تعداد(عالمی وبا کے شروع ہونے کے بعد سے) 3,29,02,351 تک پہنچ گئی۔

اس کے نتیجے کے طور پر ہندوستان میں شفایابیوں کی شرح اس وقت 97.77 فیصد ہے،جو مارچ 2020 کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ شرح ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WQIT.jpg
 

مرکز اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے پائیدار اورمتحدہ کوششوں کے نتیجے میں روزانہ 50 ہزار سے کم نئے معاملات درج ہونے کا رجحان قائم ہے۔پچھلے لگاتار91دنوں سے اسی رجحان کی خبریں موصول ہوتی رہی ہے۔

 بھارت میں پچھلے 24 گھنٹوں میں نئے معاملات کی تعداد28,326ریکارڈ کی گئی ہے۔       


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003Y04E.jpg

  بھارت میں سردست متاثرہ معاملات کی تعداد  3,03,476 ہے ۔جانچ کے بعد متاثر  پائے  جانے والوں  کی تعداد   ملک میں  مجموعی  متاثرہ معاملات  کامحض  0.90 فیصد ہے ، جو مارچ  2020 سے سب سے کم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00457MT.jpg

ملک بھر میں  جانچ کی صلاحیت میں  بڑی  تعداد  میں اضافہ  کیا گیا ہے  ۔ ملک  میں پچھلے  گھنٹے میں  مجموعی  طور پر 14,88,945 نمونوں  کی جانچ کی گئی ہے۔  بھارت میں  اب تک  56.32  کروڑ (56,32,43,245) نمونوں کی جانچ  کی گئی ہے۔

          ایک طرف جب  ملک بھر میں  جانچ کی صلاحیت میں  اضافہ کیا گیا  ہے۔ جانچ کے  بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی ہفتہ وار شرح   1.98 فیصد ہے  ، جو  گزشتہ  93 دن میں 3فیصدسے بھی کم ہے۔ متاثر پائے جانے والے افراد کی  یومیہ شرح بھی سردست   1.90 ہے  ،  جو پچھلے  27دن میں 3فیصد سے بھی کم اور مسلسل  110 دنوں میں  5 فیصد سے بھی کم ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005971E.jpg

*************

ش ح - س ک

U. No. 9424

27.09.2021



(Release ID: 1758488) Visitor Counter : 190