صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ہندوستان میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 86کروڑ کے نشانے کے پار
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 38 لاکھ سے زیادہ افراد کو ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے
فی الوقت صحت یابی کی شرح 97.78 فیصد
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 26,041 نئے معاملات درج کئے گئے
ہندوستان میں زیر علاج مریضوں کی کل تعداد (2,99,620) ہے جو کہ کل کیسوں کی مجموعی تعداد کا0.89 فیصد ہے
جانچ کے بعد متاثر پائے جانے و الے مریضوں کی ہفتہ وار شرح(1.94) فیصد ہےجو کہ پچھلے 94 دنوں سے 3 فیصد سے بھی کم ہے
Posted On:
27 SEP 2021 9:26AM by PIB Delhi
آج صبح 7 بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38,18,362 افراد کوکووڈ کے ٹیکے لگائے گئے۔ جس کے ساتھ ہی ہندوستان میں کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کی مہم نے 86 کروڑ (86,01,59,011) کے عظیم نشانے کو پار کرلیا ہے۔اس نشانےکو حاصل کرنے کیلئے 84,07,679 سیشنوں کا انعقاد کیا گیا۔
آج صبح 7 بجے تک موصول ہونےوالی عبوری رپورٹ کے مطابق مجموعی اعداد وشمار حسب ذیل ہیں:
حضظان صحت سے متعلق کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,03,71,418
|
دوسری خوراک
|
88,35,377
|
صف اول کے صحت کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,83,49,453
|
دوسری خوراک
|
1,48,33,709
|
18 سال سے 44 سال تک کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
34,82,66,215
|
دوسری خوراک
|
7,45,08,007
|
45 سال سے 59 سال تک کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
15,64,81,731
|
دوسری خوراک
|
7,39,69,804
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
9,97,47,469
|
دوسری خوراک
|
5,47,95,828
|
میزان
|
86,01,59,011
|
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 29,621 مریض شفایاب ہوئے ہیں،جس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے افراد کی کل تعداد(عالمی وبا کے شروع ہونے کے بعد سے) 3,29,31,972 تک پہنچ گئی۔
اس کے نتیجے کے طور پر ہندوستان میں شفایابیوں کی شرح اس وقت 97.78 فیصد ہے،جو مارچ 2020 کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ شرح ہے۔
مرکز اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے پائیدار اورمتحدہ کوششوں کے نتیجے میں روزانہ 50 ہزار سے کم نئے معاملات درج ہونے کا رجحان قائم ہے۔پچھلے لگاتار 92دنوں سے اسی رجحان کی خبریں موصول ہوتی رہی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 26,041 نئے معاملات درج کئے گئے۔
اس وقت زیر علاج مریضوں کی کل تعداد2,99,620ہےجو کہ ملک کے کل متاثرہ معاملوں کا 0.89فیصد ہے۔ مارچ 2020 کے بعدسے مریضوں کی یہ سب سے کم تعداد ہے۔
ملک بھر میں ٹیسٹوں کی تعداد میں برابر اضافہ کیاجارہا ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 11,65,006 ٹیسٹ کئے گئے۔
ہندوستان میں اب تک مجموعی طور پر 56.44 کروڑ سے زیادہ (56,44,08,251 ) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
پورے ملک میں ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافہ کیاگیا ہے۔اسی کے ساتھ مثبت معاملات کی شرح 1.94 فیصد رہی۔جو کہ اس وقت گزشتہ 94دنوں سے لگاتار 3 فیصد سے بھی کم پر قائم ہے۔یومیہ مثبت معاملات کی شرح اس وقت 2.24 فیصد ہے۔ یومیہ مثبت معاملات کی شرح لگاتار28 دنوں سے 3 فیصد سے نیچے رہی ہے اور لگاتار 111 دن سے 5 فیصد سے نیچے رہی ہے۔
****************
( ش ح۔ ع م۔ر ض)
U.No. 9418
(Release ID: 1758479)
Visitor Counter : 220