کابینہ سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

خلیج بنگال میں ابھر رہے سمندری طوفان سے نمٹنے کے لئے تیاریوں کا جائزہ لینےکی غرض سے این سی ایم سی کی میٹنگ

Posted On: 25 SEP 2021 5:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 25 ستمبر 2021:

کابینہ کے سکریٹری جناب راجیو گوبا کی زیر صدارت آج قومی بحران انتظام کاری کمیٹی (این سی ایم سی) کی میٹنگ منعقد ہوئی اور اس میں خلیج بنگال میں ابھر رہے سمندری طوفان کے نتیجے میں پیداہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مرکزی وزارتوں/ایجنسیوں اور ریاستی حکومتوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی)کے ڈائرکٹر جنرل نے کمیٹی کو خلیج بنگال میں ڈیپ ڈپریشن کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بتایا ، جس کے آج شام تک سمندری طون کی شکل اختیار کر لینے کا قوی امکان ہے۔ توقع کی جاتی ہےکہ یہ طوفان 26 ستمبر کی شام تک شمالی آندھرا پردیش اور جنوبی اڈیشہ سے ہوکر گزرے گا، اور ان ریاستوں کے ساحل سمندر کے کنارے واقع اضلاع میں تیز بارش کے ساتھ ساتھ 75 سے 85 کلو میٹر فی گھنٹے سے لے کر 95 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائی چلیں گی۔ اس سے آندھرا پردیش میں سری کاکولم، ویزیانگرام اور وشاکھاپٹنم، اور اڈیشہ میں گنجم اور گجپتی جیسے اضلاع کے متاثر ہونے کا قوی  امکان ہے۔

اڈیشہ اور آندھراپردیش کے چیف سکریٹری حضرات نے کمیٹی کو سمندری طوفان کے متوقع راستے میں آنے والی آبادی کی حفاظت کے لئے تیاری سے متعلق کیے گئے اقدامات  اور سمندری طوفان کے بعد ٹیلی مواصلات اور بجلی اور دیگر بنیادی ڈھانچہ سہولتوں کے کم سے کم نقصان کو یقینی بنانے کے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات کے  بارے جانکاری دی ۔ اس امر کو یقینی بنانے کے لئے ضروری انتظامات کیے گئے ہیں کہ کووِڈ۔19 پروٹوکول پر عمل کیا جائے۔

این ڈی آر ایف نے ان ریاستوں میں 18 ٹیموں کو تعینات کیا ہے، اس کے علاوہ اضافی ٹیمیں بھی تیار ہیں۔ فوج اور بحریہ کی ٹیموں کے علاوہ بحری جہاز اور طیاروں کو بھی بچاؤ اور راحتی کاموں کے لئے تعینات کیا جا چکا ہے۔

ریاستوں اور مرکزی ایجنسیوں کی تیاری سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے، جناب راجیو گوبا نے زور دیتے ہوئے کہاکہ سمندری طوفان کے زور پکڑنے سے قبل، تمام تر متعلقہ ریاستی حکومتوں کی انتظامیہ اور متعلقہ مرکزی ایجنسیوں کے ذریعہ بچاؤ اور احتیاطی اقدامات کیے جانے چاہئیں، اور مقصد یہ ہونا چاہئے کہ جانی اتلاف تقریباً صفر اور ملکیت و بنیادی ڈھانچہ کا نقصان کم سے کم ہو۔ کابینہ سکریٹری نے ریاستی حکومتوں کو اس امر کی یقین دہانی کرائی کہ تمام مرکزی ایجنسیاں تیار ہیں اور وہ تعاون فراہم کرنے کے لئے دستیاب رہیں گی۔

اس میٹنگ میں اڈیشہ اور اندھراپردیش کے چیف سکریٹریوں  اور داخلی امور اور بجلی کی وزارت کے سکریٹریوں نے شرکت کی ۔ رکن (ٹیلی کام)، ڈی جی این ڈی آر ایف، ڈی جی آئی ایم ڈی، سی آئی ایس سی آئی ڈی ایس اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔

*****

 

ش ح ۔اب ن۔ م ف

U:9407


(Release ID: 1758379) Visitor Counter : 172