سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
27 اور 28 ستمبر کو جناب نتن گڈکری مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں قومی شاہراہوں کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے
Posted On:
24 SEP 2021 3:57PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،24 ستمبر / سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری 27 ستمبر ، 2021 ء کو مرکز کے زیرِ انتطام علاقے جموں و کشمیر میں مختلف قومی شاہراہوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے ۔ وزیر موصوف 28 ستمبر ، 2021 ء کو زیڈ – موڑ اور زوجیلا سرنگ کا معائنہ کریں گے ۔
جناب گڈکری مندرجہ ذیل سڑک پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے :
- بارہمولہ-گلمرگ: مرکز کے زیرِ انتظام علاقے جموں و کشمیر میں این ایچ – 701 اے موجودہ راستے کو بہتر بنانا ۔ کل لمبائی 43 کلومیٹر ۔ لاگت 85 کروڑ روپئے ۔ اس سے گلمرگ جانے والے سیاحوں کے لئے قومی شاہراہ کی حالت بہتر ہو گی ۔
- ویلو سے ڈونی پاوا ( پی – IV ) : جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں این ایچ – 244 ۔ سڑک کی تعمیر اور اپ گریڈیشن ( 2 ایل + پی ایس ) ۔ کل لمبائی 28 کلو میٹر ، منظور شدہ لاگت 158 کروڑ روپئے ۔ یہ سڑک کوکرناگ اور ویلو کو درمیان رابطہ فراہم کرے گی۔
- دونی پاوا سے اَشاجی پورہ ( پی – VII ) : اننت ناگ ضلع سے این ایچ – 44 سے ملنے والے این ایچ – 244 ۔ نئے بائی پاس کی تعمیر (دو ایل + پی ایس) ۔ کل لمبائی 8.5 کلومیٹر ۔ لاگت 57 کروڑ روپئے۔ یہ اننت ناگ شہر کا بائی پاس ہوگا۔
وزیر موصوف مندرجہ ذیل پروجیکٹ مقامات کا دورہ کریں گے :
- زیڈ – موڑ پورٹل علاقہ کا دورہ کریں گے اور زیڈ – موڑ اصل سرنگ سے گذریں گے ۔ زیڈ – موڑ کی سرنگ کی لمبائی 6.5 کلومیٹر ہے ، جو سون مرگ شہر کو جوڑے گی ۔
- نیل گرار – I اور II سرنگ کا دورہ کریں گے ۔ نیل گرار – I ، 433 میٹر طویل دوہری سرنگ ہے ، جب کہ نیل – گرار – II کی دو سرنگیں 1.95 کلو میٹر لمبائی کی ہیں ۔ ان سرنگوں پر کل لاگت 1900 کروڑ روپئے ہے ۔
- مغربی پورٹل کے راستے زوجیلا سرنگ کا دورہ کریں گے ۔ زوجیلا سرنگوں کی کل لمبائی 14.15 کلو میٹر ہے ، جس کے لئے مختص لاگت 2610 کروڑ روپئے ہے ۔
- مشرقی پورٹل کے راستے زوجیلا سرنگ کا دورہ کریں گے ۔ مغربی پورٹل سے سرنگ کی کھدائی 123 میٹر ، جب کہ مشرقی پورٹل کی جانب سے کھدائی 368 میٹر تک کی جا چکی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 9361
(Release ID: 1757910)
Visitor Counter : 238