بھارت کا مسابقتی کمیشن
مسابقتی کمیشن نے گروپ بازی میں ملوث ہونے کے سبب بیئر کمپنیوں پر جرمانہ عائد کیا
Posted On:
24 SEP 2021 4:20PM by PIB Delhi
نئی دہلی،24ستمبر؍2021:
بھارتیہ مسابقتی کمیشن (سی سی آئی)نے آل انڈیا بریوئر س ایسوسی ایشن (اے آئی بی اے)کے پلیٹ فارم کے توسط سے بھارت میں مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں بیئر کی فروخت اور سپلائی میں گروپ بازی میں ملوث ہونے کےلئے تین بیئر کمپنیوں یونائیٹڈ بریوریز لمٹیڈ(یو بی ایل)، ساب ملر انڈیا لمٹیڈ(اِنہیوزر بُش اِن بیو انڈیا لمٹیڈ(ایس اے ؍این وی) کے ذریعے تحویل میں لینے کے بعد جس کا نام اب اِنہیوزر بش ان بیو انڈیا لمٹیڈ ہوگیا ہے۔ (اے بی اِن بیو)اور کارلس برگ انڈیا پرائیویٹ لمٹیڈ(سی آئی پی ایل)کے خلاف حتمی حکم جاری کردیا ہے۔
اے آئی بی اے کو اس گروپ بازی کو آسان بنانے میں سرگرم طورپر شامل پایا گیا، اس لئے سی سی آئی نے بیئر کمپنیوں کے علاوہ اے آئی بی اے کو بھی مسابقتی ایکٹ 2002(ایکٹ)کے التزامات کی خلاف ورزی کرنے کا مجرم پایاگیا۔اس گروپ بازی کا وقت 2009 سے کم سے کم 10 اکتوبر 2018ء (اس تاریخ سے ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی)نے بیئر کمپنیوں کے احاطوں میں تلاشی اور ضبطی کی مہم چلائی)، تک رہا۔وہیں سی آئی پی ایل اس میں 2012ءمیں شامل ہوگئی اور اے آئی بی اے 2013ء سے ایک پلیٹ فارم کی شکل میں اس گروپ بازی کو آسان بنارہی تھی۔ تمام تینوں بیئر کمپنیاں سی سی آئی سے کم جرمانہ لگانے کی درخواست کررہی تھی۔
تلاشی اور ضبطی کے دوران ڈی جی کے ذریعے جمع کئے گئے تمام فریقین کے درمیان مستقل بات چیت کے شواہد کی بنیاد پر اور کم جرمانے کی درخواستوں میں کئے گئے خلاصے کی بنیاد پر سی سی آئی نے بتایا کہ تینوں کمپنیاں آندھر پردیش، کرناٹک، مہاراشٹر، اُڈیشہ، راجستھان، مغربی بنگال ریاستوں، قومی خطہ راجدھانی دہلی اور مرکز کے زیر انتظام ریاست پڈوچیری میں مسابقتی ایکٹ 2002(ایکٹ)کی دفعہ 3(3)(اے) کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قیمت میں ملی بھگت کرنے ، دفعہ 3(3) (بی)کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مہاراشٹر، اُڈیشہ اور مغربی بنگال میں اجتماعی طورپر بیئر کی سپلائی محدود کرنےاور ایکٹ کہ دفعہ 3(3)(سی)کے التزامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مہاراشٹر ریاست میں بازار ساجھا کرنے کے ساتھ ہی بنگلورو شہر میں باوقار اداروں کو بیئر کی سپلائی میں تال میل قائم کرنے میں ملوث رہیں۔سی سی آئی نے پرانی بوتلوں کی خرید کے معاملے میں بھی یو بی ایل اور اے بی اِن بیو، کے مابین ملی بھگت پایا۔ اس کے علاوہ یو بی ایل کے 4لوگوں، اے بی اِن بیو کے 4لوگوں ، سی آئی پی ایل کے 6لوگوں اور اے آئی بی اےکے ڈائریکٹر جنرل کو سی سی آئی نے ایکٹ کی دفعہ 48 کے تحت اپنی متعلقہ کمپنیوں؍ ایسوسی ایشن میں مسابقتی مخالف رویہ اپنانے کا مجرم پایا۔
اس قانون کی دفعہ 46کے التزامات کے تحت اے بی اِن بیو و اُس کے لوگوں کو جرمانے میں 100 فیصد، یو بی ایل اور اُس کے لوگوں کو 40 فیصد اور سی آئی پی ایل اور اُس کے لوگوں کو 20 فیصد رعایت دی گئی۔سی سی آئی نے ان سرگرمیوں کو روکنے کا حکم جاری کرتے ہوئے یوبی ایل اور سی آئی پی ایل کو جرمانے کی شکل میں بالترتیب تقریباً 750کروڑ روپے اور 120 کروڑ روپے جمع کرنے کے لئے کہا ہے۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 9366)
(Release ID: 1757866)
Visitor Counter : 155