وزارت دفاع

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے ساتھ مشترکہ فوجی تربیتی مشق کا اورین برگ، روس میں اختتام

Posted On: 24 SEP 2021 5:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  24/ستمبر2021 ۔ روس کے ذریعے منعقدہ ایس سی او رکن ممالک کی مشترکہ فوجی مشق پیس فل مشن: 2021 کے چھٹے ایڈیشن کا اختتام جنوب مشرقی روس کے اورینگ برگ علاقے میں مورخہ 24 ستمبر 2021 کو ہوا۔ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سبھی رکن ممالک کے مسلح دستوں پر مشتمل بارہ روزہ یہ مشترکہ مشق ایس سی او رکن ممالک کے درمیان گہرے تعلقات کو فروغ دینے اور کثیر قومی فوجی ٹکڑیوں کو کمانڈ کرنے کی فوجی لیڈروں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے مقصد سے منعقدہ کی گئی تھی۔

مورخہ 14 ستمبر 2021 کو شروع ہوئی اس مشترکہ کثیر قومی مشق میں ایس سی او رکن ممالک نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مشترکہ تربیتی مشق کا انعقاد کیا۔ سبھی فوجی ٹکڑیوں نے آخری مشترکہ مشق میں حصہ لیا، جس میں کثیر قومی دستوں نے اپنی جنگی صلاحیت، جنگی قوت اور دہشت گرد گروپوں پر حاوی ہونے والی صلاحیتوں کی نمائش کی۔ مشق کے توثیقی مرحلے کو ایس سی او رکن ممالک کے جنرل اسٹاف کے سبھی سربراہوں نے دیکھا۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت، جو فی الحال روس کے دورے پر ہیں، نے مورخہ 23 ستمبر 2021 کو توثیقی مشق (ویلیڈیشن ایکسرسائز) کو دیکھا اور مشق کے دوران رکن ممالک کے درمیان تال میل اور گہرے تعلقات کے اعلیٰ معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

9373a.jpeg

 

9373b.jpeg

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.9373



(Release ID: 1757858) Visitor Counter : 199