عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج  نیتاجی سبھاش چندر بوس کی شراکت اور  وراثت کو کم اہمیت دینے  پر کانگریس کی ماضی کی حکومتوں کی تنقید کی


مودی حکومت، بھارت کی آزادی کی 75  ویں سالگرہ کے موقع پر گمنام مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یاد کر رہی ہے، جس کانام  ‘‘آزادی کا امرت مہوتسو ’’  رکھا گیا ہے : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

نئی دہلی میں نیتا جی  سبھاش چندر بوس پر  ڈیجیٹل نمائش کا افتتاح کیا گیا

Posted On: 24 SEP 2021 1:09PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج)، سائنس و ٹیکنالوجی، وزیر مملکت  (آزادانہ چارج) ارضیاتی سائنسز،  وزیر اعظم کے  دفتر میں وزیر مملکت، عملہ، عوامی شکایات ، پنشن ،  ایٹمی توانائی اور خلاء  کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج  نیتاجی  سبھاش چندر بوس  کی شراکت اور  وراثت  کو  کم اہمیت دینے کے لئے کانگریس کی ماضی حکومتوں  کو مورد الزام ٹھہرایا۔

نئی دہلی کے  شمالی بلاک میں نیتاجی سبھاش چندر بوس  کی زندگی  اور قربانیوں پر  ڈیجیٹل نمائش  کا افتتاح کرنے کے بعد  لوگوں سے  خطاب کرتے ہوئے  وزیر موصوف نے کہا کہ  یقینا ً یہ  ایک اہم  موقع ہے جب ہم  اپنے  گمنام ہیرو ز کی  مستحق شان کو بحال کرنا چاہتے ہیں، جن کے ساتھ  کسی  اسباب کی بنا پر  نا انصافی ہوئی  ہے۔  انہوں نے کہا کہ  ملک ، گمنام ہیروز  اور  گمنام مجاہدین آزادی بشمول  نیتاجی  سبھاش  چندر بوس،  بابا صاحب امبیڈکر، شیاما پرساد مکھرجی اور سردار ولبھ  بھائی پٹیل کی قربانیوں کی  یاد تازہ کرنے کے لئے  وزیر اعظم  کی  مرہون منت ہے، جن کی قربانیوں اور کارناموں کو  کانگریس کی متواتر  حکومتوں نے  سیاسی  اور خاندانی مفاد کے لئے  ہمیشہ  کم اہمیت دی ہے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00113IP.jpg

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے   وزیراعظم نریندر مودی کی اُس  اپیل کو دہرا یا، جب  وزیراعظم نریندر مودی  نے یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے  آزادی  کے 75  سال کی اہمیت  کے بارے میں  بتایا تھا اور  اُن کی قربانیوں کا جائز مقام دلانے کے لئے امرت مہوتسو منانے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے  اگلے 25  سال ،جب ملک  100  سال کا ہو جائے گا،  کے لئے  اہم  روڈ میپ  تیار کرنے کی خاطر  لوگوں کو  اہم  مشورہ  بھی دیا۔

ڈاکٹر  جتیندر سنگھ نے کہا کہ  ‘‘سنکلپ سے  سدھی’’ کے اگلے 25  سال کا سفر یقینا  ہندوستان کو  ایک وشو گرو کے طور پر  تیار کرے گا، لہذا  نوجوان نسل  کو ملک کی خدمت میں خود کو وقف کرنے کے لئے عہد لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ  نوجوان نسل  امرت کال کے دوران  گمنام ہیروز  اور مجاہدین آزادی کی  شراکت اور قربانیوں سے با خبر ہوگی، کیونکہ وزیراعظم ماضی کی   خامیوں کو پُر کرنے کا موقع دے رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MZWQ.jpg

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ رواں سال مرکزی حکومت  بھارت کی آزادی کے 75  سال پورا ہونے کے موقع پر ، سال بھر چلنے والی تقریبات کے دوران گمنام  ہیروز ، آزادی کی جدو جہد  کی تقریبات   اور  غیر معروف  گروپوں  کی نمائش  کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعدد تقریبات ،نمائش  اور لیکچر سیریز  ان کے تعاون کو اجاگر کرنے کے لئے منعقد کی جائیں گی۔

رواں سال 12  مارچ  کو احمد آباد کے سابر متی  آشرم سے  وزیراعظم کی طرف سے  پد یاترا (فریڈم مارچ) اور آزادی کا  امرت مہوتسو  (India@75) کے کرٹین ریزر سرگرمیوں  کے افتتاح کا  حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  مہوتسو  کو جن بھاگیداری کے جذبے کے ساتھ  جن اتسو  کے  طور پر منایا جائے گا۔ وزیر موصوف نے  یا د دلایا کہ  یہ  تقریبات 15  اگست 2023  تک  جاری رہیں گی، جس کے 5 ستون یعنی  آزادی کی جدو جہد ،  75  میں آئیڈیاز ،  75 میں کارنامے، 75  میں کارروائیاں، اور  75  میں حل ہوں گے، تاکہ خواب اور فرائض کو  ترغیب کے طور پر آگے بڑھانے کے لئے فورس کی رہنمائی ہو سکے۔

وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ  ڈی او پی ٹی ہر سال  مختلف موضوعات پر نمائشو ں کا انعقاد کرے گا۔ ڈی او پی ٹی  کے سکریٹری  جناب  پی کے ترپاٹھی،  ایڈیشنل سکریٹری  محترمہ رشمی  چودھری اور سینئر عہدیدا ران نے نمائش میں  حصہ لیا۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ع ح- ق ر)

U-9356


(Release ID: 1757682) Visitor Counter : 220