کامرس اور صنعت کی وزارتہ
کووڈ-19 اور دیگر مسائل کے باوجود ہم برآمدات کے نشانے کو پار کر گئے ہیں:وزیر کامرس
مرکزی وزیر پیوش گوئل نے ایکسپورٹ فائننسنگ کے بارے میں بینکروں اور برآمدکاروں سے بات چیت کی اور ان سے کہا کہ وہ اپنے نشانے اونچے رکھیں اور طویل مدتی نظریہ رکھیں
ستمبر کے آخر تک ہم 190 بلین ڈالرپلس یا اس سے آگے پہنچ جائیں گے:وزیر کامرس
Posted On:
23 SEP 2021 9:03PM by PIB Delhi
کامرس و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج ممبئی میں برآمد کاروں اور صنعت کے نمائندوں کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران کہا ‘‘اپنے برآمدکاروں کی مدد سے ہم ایک شاندار نشانہ قائم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اب تک کووڈ-19 کے باوجود ہم برآمدات کے نشانے سے آگے ہیں،ستمبر2020 کے آخر تک ہم تقریباً 190 بلین ڈالر سے آگے پہنچ جائیں گے۔پہلی بار مالی سال کی پہلی ششماہی میں بھارت نے اس نشانے کو پار کیا ہے۔برآمدات میں بہت زیادہ اضافہ ہورہا ہے اپنی برآمدی اشیاء کو بڑا ،بہتر اور وسیع تر بنانے کیلئے حکومت معیار ،پیداواری صلاحیت اور صلاحیت میں ایک بڑی چھلانگ لگارہی ہے۔’’ اس تقریب کا انعقاد آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات کے سلسلے میں کامرس کی وزارت کے ذریعہ منعقد کئے جانے والے ‘وانجیہ سپتاہ’ کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا۔
اس تقریب کا انعقاد کامرس کے محکمہ ،ڈائریکٹر یٹ جنرل آف فارن ٹریڈ ،ایکسپورٹ کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن آف انڈیا،ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف انڈیانے مشترکہ طور پر کیا۔بات چیت برآمدات کیلئے مالیاتی بندوبست خصوصی طور پر پروجیکٹ برآمدات کیلئے مالیاتی بندوبست کے مسائل پر مرکوز رہی ۔
برآمدات کی مدد کرنے میں بینکوں کے رول کا ذکر کرتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے کہا کہ مبادلہ شرح کے سلسلے میں بینکوں کو آزادی دئے جانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘‘بینکوں کو ایم ایس ایم ایز کو سزا دینے کے بجائے انہیں فائدہ پہنچانا چاہئے۔’’انہوں نے انڈین بینکرزایسو سی ایشن سے کہا کہ وہ کووڈ-19 کی وجہ سے درپیش مشکلات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کریڈٹ ریٹنگ،بطور جرمانہ سوداوربچور جرمانہ بیمہ چارج کے بارے میں مزید لبرل نظریہ اختیار کریں۔
جناب گوئل نے برآمد کاروں کو مشورہ دیا کہ وہ چھوٹے ورکنگ گروپ تیار کریں اور سرکاری مدد کے شکنجہ سے آزاد ہونے کیلئے بنیادی ڈھانچہ سے متعلق اصلاحات پر توجہ دیں ۔انہوں نے ملک میں ایل ای ڈی بلبوں کی کامیابی کے بارے میں بھی بتایا جو کہ سبسڈی ختم کئے جانے کا ایک نتیجہ تھا اور اس کے ساتھ ہی ساتھ اسکیل میں اضافہ ہوا اور مینو فیکچرر کو کام جاری رکھنے کی آزادی ملی ۔
ملک میں برآمدات کو فروغ دینے کیلئے مختلف اقدامات کے بارے میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا ،ایکسم بینک ،ای سی جی سی نے پرزینٹیشن دی۔ایس بی آئی نے اپنی پرزینٹیشن میں بینک کے ذریعہ فراہم کی جانے والی برآمدات کیلئے مالی امداد کے بارے میں بتایا اور کہا کہ فنڈ کی ضرورت 2021-22 کیلئے 400 بلین ڈالر کی برآمدات کے نشانے کو پورا کرنے کی بھارت کی صلاحیت کے راستے میں کبھی رکاوٹ نہیں بنے گی۔
جناب گوئل نے برآمدکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ غیر ملکی کرنسی میں مزید قرض حاصل کریں ۔انہوں نے کہا ‘‘آپ غیر ملکی کرنسی میں مزید قرض لینے کیوں شروع نہیں کرتے؟،ایس بی آئی نے تو یہاں تک کہا ہے کہ اگر کسی چھوٹے بینک کے پاس قرض دینے کیلئے غیر ملکی زرمبادلہ نہیں ہے تو ایس بی آئی ان کیلئےغیر ملکی زرمبادلہ فراہم کرانے کا خواہش مند ہے۔’’
تقریب کے دوران برآمد کاروں کے ذریعہ پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر موصوف نے وزارت کامرس کے افسروں سے کہا کہ وہ غور کریں اور برآمد کاروں اور متعلقین کے تمام مسائل کا حل تلاش کریں۔انہوں نے وعدہ کیا کہ برآمد کاروں کے ذریعہ اٹھائے گئے تمام نکات کی احتیاط کے ساتھ جانچ کی جائے گی اور اس سلسلے میں کی گئی کارروائی پر رپورٹ تیار کی جائے گی۔
جناب گوئل نے کہا کہ برآمد کاروں کے فائدے کیلئے وہ غیر ملکی زر مبادلہ کی ضروری تبدیلی کے سلسلے میں ریزروبینک آف انڈیا سے بات کریں گے۔انہوں نے کہا ‘‘برآمد کاروں کے تجارتی لین دین کے بارے میں آر بی آئی کے رہنما خطوط میں موجودہ غیر ملکی تجارتی پالیسی کے مطابق برآمدات اور درآمدات کیلئے منظور شدہ اشیاء کیلئے ایسے لین دین کی اجازت دی جاتی ہے ،ایسے معاملوں میں آر بی آئی نے مصنوعات کے اعتبار سے کوئی پابندی یا حد مقرر نہیں کی ہےلیکن برآمد کاروں کیلئے یہ ضروری ہے کہ وہ اشیاء کے حقیقی تاجر ہوں محض مالیاتی بندو بست کرنے والے ثالث نہ ہوں۔’’
بات چیت کے دوران انجینئرنگ ایکسپورٹ پرموشن کونسل آف انڈیا نے برآمد کاروں کو درپیش برآمدات سے متعلق مالیاتی مسائل اور چیلنجوں سے وزیر موصوف کو واقف کرایا ۔
انڈیا ٹریڈ پرموشن آرگنائزیشن کے چیئر مین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب ایل سی گوئل آئی ٹی پی او کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر جناب وبھو نائر ،ایکسم بینک کی منیجنگ ڈائریکٹرمحترمہ ہرشا بانگری،ای سی جی کے چیئر مین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب ایم سینتھل ناتھن نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔
تقریب میں وزیر کامرس کی تقریر درج ذیل لنک میں دی گئی ہے۔
************
ش ح ۔ ا گ ۔ م ش
U. No.9354
Follow us on social media: @PIBMumbai /PIBMumbai /pibmumbai pibmumbai[at]gmail[dot]com
(Release ID: 1757678)
Visitor Counter : 266