قبائیلی امور کی وزارت

جناب بشیشورٹوڈو نے قبائلی امور کی وزارت کے زیراہتمام دو روزہ قومی قبائلی تحقیق سے متعلق کونکلیو کا افتتاح کیا

آدی واسی برادری میں صلاحیت اور کثیر النوع ذہانتیں موجود ہیں، وہ نہ صرف تحقیق کے شعبے میں بلکہ کھیل کود، فن اور دستکاریوں وغیرہ میں بھی بہت اچھے ہیں: جناب بشیشورٹوڈو

Posted On: 24 SEP 2021 11:03AM by PIB Delhi

کلیدی خصوصیات:

  • قبائلی امور کے وزیر مملکت جناب بشیشور ٹوڈو نے اڈیشہ، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ اور مغربی بنگال کی مختلف یونیورسٹیوں سے آئے 250 سے زیادل قبائلی ریسرچ اسکالرز کے ساتھ بات چیت کی۔
  • قبائلی امور کی وزارت کی قبائلی مہارت کے پول سے متعلق پہل کا مقصد، آموزش، مدد اور تعاون کا ماحول فراہم کرکے قبائلی اسکالرز کی ترقی ہے۔

قبائلی امور کے وزیر مملکت جناب بشیشور ٹوڈو نے دو روزہ ورچول ‘‘نیشنل ٹرائبل ٹیلنٹ پول کانکلیو’’ کا افتتاح کیا۔ یہ کانکلیو قبائلی تحقیق سے متعلق قومی ادارے (این ٹی آر آئی) ، سرکاری انتظام سے متعلق بھارتی ادارے، آئی آئی پی اے نئی دہلی، کے آئی ایس ایس اڈیشہ اور ایس ا ی ایس سی آر ٹی آئی  اڈیشہ کے اشتراک کے ساتھ 23 اور 24 ستمبر 2021 کو منعقد کیا گیا۔

ورکشاپ کے دوران، انہوں نے  اڈیشہ، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ اور مغربی بنگال کی مختلف یونیورسٹیوں سے آئے 250 سے زیادہ ریسرچ اسکالرز کے ساتھ بات چیت کی۔ اسکالرز نے اپنے پیپرس بھی پیش کئے۔ طلباء اوران کے گائیڈس کے وزارت کے عہدیداروں کے ساتھ تبادلہ خیال کا ایک سیشن ہوگا۔

قبائلی امور کی وزارت کی قبائلی صلاحیت کے پول سے متعلق پہل کا مقصد ، قبائلی اسکالرز کو آموزش، تعاون، مدد اور اعتراف سے متعلق ایک ماحول فراہم کرکے انہیں ترقی دینا ہے اورانہیں مرکزی اور ریاستی سطحوں پر قبائلی امور کی وزارت کے ذریعہ منعقد ہونے والی مختلف تحقیقی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا اہل بنانا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014O5M.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VRGS.png

 

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب بشیشور ٹوڈو نے کہاکہ آدی واسی برادری میں صلاحیتیں اور مختلف النوع قسم کی مہارتیں موجود ہیں۔ وہ نہ صرف تحقیق کے شعبے میں بلکہ کھیل کود اور دستکاریوں میں بہت اچھے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اسکالرز کے مابین ترغیب اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائبل ٹیلنٹ پول کنکلیو کی بدولت ، مختلف تحقیقی اداروں کے ذریعہ مناسب رہنمائی کے ساتھ قبائلی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اوراس قسم کے پروگراموں کی حوصلہ  افزائی کی جانی چاہئے اوریہ پروگرام زیادہ مدت کے ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت، ریاستی حکومت، غیر سرکاری تنظیموں، این جی او اور یونیورسٹیوں کو آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع پر مل کر کام کرنا چاہئے تاکہ انسانی ترقی میں خاطر خواہ بہتری کے مقصد کو حاصل کیا جاسکے ۔ اور اس سلسلے میں تعلیم ایک  اہم کردار ادا کرتی ہے۔

قبائلی امور کی وزارت میں سکریٹری جناب انل کمار جھا نے  کہا کہ وزارت کو ملک میں قبائلی ترقی کے لئے ایک مرکزی کردار ادا کرنے کی ذمہ د اری سونپی گئی  ہے۔ ‘‘نیشنل ٹرائبل ٹیلنٹ پول کنکلیو’’ وزارت کی ا یک اہم پہل ہے جس کا مقصد قبائلی ریسرچ اسکالرز کے لئے قومی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔  انہوں نے بتایا کہ قبائلی صلاحیتوں کو ایک واحد پلیٹ فارم پر اجتماعی طور پر نمایاں کئے جانے کی ضرورت ہے۔ قبائلی اسکالرز مرکز اور ریاست دونوں سطح پر، سرکاری اور نجی شعبے میں پالیسی سازی میں مزید تعاون کرسکتے ہیں اور وہ مجموعی طور پر برادری کے لئے بھی تعاون کرسکتے ہیں۔ اس قسم کے کانکلیو / ورکشاپس سے ان قبائلی اسکالرز کی  اپنے تحقیقی کام کے ساتھ سرگرم ہوجانے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ انہوں نے تمام ساجھیداروں کو اس کوشش کے لئے مبارکباد دی اور تجویز پیش کی کہ تعاون اور اشتراک، علم میں اضافہ کرنے کی بنیادی کلید ہے اور اسکالرز کی نیٹ ورکنگ کی اہمیت ہے۔

 

 

آئی آئی پی اے کے ڈی جی جناب ایس این ترپاٹھی نے کہا : ہم چاہتے ہیں کہ یہ ٹرائل ٹیلنٹ پول، اپنے کام کو رہنمائی میں آگے لے جائیں اور قبائلی برادری کے تحفظ اور نگہداشت میں مدد کی غرض سے وزارت کی ایک قوت یا ‘‘تھنک ٹینک’’ بنیں۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ یہ ان تمام قبائلی اسکالرز کے لئے ایک موقع ہے جو قبائلی مطالعات میں جوش و خروش کے ساتھ مصروف ہیں تاکہ ایک دوسرے کے ساتھ اور برادری کے ساتھ معلومات کے بارے میں بات چیت کرسکیں، اس کااستعمال،  ایک دوسرے کو مطلع کرسکیں اور معلومات کا تبادلہ کرسکیں۔

قبائلی امور کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر نول جیت کپور نے تین اہم مقاصد پر توجہ مرکوز کی :پہلا مقصد قبائلی اسکالرز کو بروقت اسکالرشپ فراہم کرنا ہے جس کے لئے ایک آن لائن پورٹل تیار کیا گیا ہے جو کہ ڈجی لاکرکے ساتھ منسلک ہے جس میں طلباء آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ انہوں نے اسبات کابھی ذکر کیا کہ اس سے پہلے اسکالرشپ  دینے میں دوسال تک لگ جاتے تھے اوراب آن لائن عمل کی وجہ سے اس کی تکمیل میں تیزی آگئی ہے۔ اس کے علاوہ  انہوں نے زور دے کر کہا کہ وزارت نے قبائلی ٹیلنٹ پول کے تعلق سے آٹھ پروگرام منعقد کئے ہیں اوران کے ذریعہ ہمیں ان کے چیلنجوں اور مستقبل کی خواہشات کے بارے میں  حقائق معلوم ہوئے ہیں  قبائلی  اسکالرز آگے آسکتے ہیں اوراپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔

کے آئی  ایس ایس اڈیشہ کے وائس چانسلر پروفیسر دیپک کمار بیہیرا نے کہا کہ آج قبائلی اسکالرز کے لئے ایک خصوصی دن ہے کہ وہ اپنے تحقیقی کام میں اضافہ کرنے کی غرض سے  ایک نیٹ ورک تیار کریں اور صحیح ادب اور اعداد وشمار کاتجزیہ حاصل کرسکیں اوراپنی گفتگو کی صلاحیت کو بہتر کریں  اوراس کی وجہ سے یہ ان کے لئے اچھی نیٹ ورکنگ کاایک اور موقع ہوگا۔

ایس سی ایس ٹی آر آئی اڈیشہ کے ڈائریکٹر جناب اے بی اوٹا نے اپنے افتتاحی خطاب کے دوران یہ رائے زنی کی کہ ٹرائیبل ٹیلنٹ پول پہل، درجہ ذیل قبائلی اسکالرز کو ایک ساتھ لانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے تحقیق سے متعلق طریق کار کابھی ذکر کیا اور بتایا کہ کیسے اعداد وشمار سے متعلق وسیلوں کو ڈاٹا کی مقدار کا تعین اور مسروقہ تخلیقات کی جانچ کی جاسکتی ہے اور اس سلسلے میں کس طرح مزید مطالعات کئے جانے کی ضرورت ہے۔ اس کانکلیو میں ریسرچ اسکالرز کے ذریعہ اجاگر کی گئی مشکلات کی بدولت ہمیں ان خامیوں والے شعبوں کی نشاندہی میں مد د ملے گی جس سے ہمیں بہتر صلاحیت سازی میں مزید مدد ملے گی۔

قبائلی تحقیق سے متعلق قومی ادارے کے خصوصی ڈائریکٹر اوراس پروگرام کے کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر نوپور تیواری نے مطلع کیا کہ آئی آئی پی اے نے گزشتہ ایک سال کے دوران سات ورکشاپس کا انعقاد کیا ہے جو فزیکل اور ورچول شکل میں منعقد ہوئی ہیں۔

 دی ٹرائبل ٹیلنٹ پول کانکلیو میں ملک کے مختلف حصوں کے مختلف سینٹر آف ایکسی لینس (سی او ای ایس) اور قبائلی تحقیق سے متعلق اداروں (ٹی آر آئی ایس) کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔

 

*****

)ش ح - ع م۔ف ر(

U. NO. 9348

 



(Release ID: 1757642) Visitor Counter : 206