کوئلے کی وزارت

کوئلے کی وزارت نے نیلامی کے رواں دور میں 8 کوئلے کی کانوں کے کامیاب ٹینڈر دہندگان کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کئے


جلد ہی 11 کوئلے کی کانوں کی نیلامی کی دوسری کوشش کی جائے گی:مرکزی وزیر جناب پرلہاد جوشی

کمر شیل کوئلے کی کانوں کی نیلامی کا آئندہ دور آنے والے مہینوں میں شروع کیا جائے گا:کوئلے کے وزیر

Posted On: 23 SEP 2021 5:16PM by PIB Delhi

آج وزارت کوئلہ نے کمر شیل کان کنی کیلئے کوئلے کی کانوں کے دوسرے دور کی نیلامی (سی ایم ایس پی ایکٹ کے تحت ٹرانش 12 اور ایم ایم ڈی آر ایکٹ کے تحت ٹرانش 2  ) کے نتیجے میں 8 کامیاب ٹینڈر دہندگان کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کئے۔

کامیاب ٹینڈر دہندگان سے خطاب کرتے ہوئے کوئلے ،کان کنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرلہاد جوشی نے نیلامی کے عمل میں  کامیاب شرکت کیلئے انہیں مبارکباد پیش کی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی معیشت کیلئے کوئلے کے شعبے کی اصلاح اور اسے مزید مفید بنانے کے لئے حکومت ہند اور کوئلے کی وزارت کا  مسلسل سفر جاری ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ ان نیلامیوں کی کامیابی سے آتم نربھر بھارت کے ویژن کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی کیونکہ اس سے بھارت کے کوئلے کی درآمدات میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011E37.jpg

 

جناب پرلہاد جوشی نے کوئلے کی کانوں والی تمام ریاستوں سے اپیل کی کہ وہ کوئلے کی کانو ں کو کھولنے اور مختص کرنے میں سہولت فراہم کرائے تاکہ بھارت اپنے شہریوں کیلئے توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے مقصد سے  اپنے کوئلے کے وافر وسائل  کو استعمال کرسکے۔وزیر موصوف نے اعلان کیا کہ کمر شیل کانوں کی نیلامی کا دوسرا دور اکتوبر/نومبر2021 میں شروع کیا جائے گا۔ان کانوں میں سے بیش تر کی تفصیلات پبلک ڈومین میں پہلے سے موجود ہیں اور کچھ مزید کانوں کا اس فہرست میں اضافہ کیا جائےگا۔دریں اثناء کوئلے کی وزارت کوئلے کی کانوں کی نیلامی جاری دو ر میں ان 11 کوئلے کی کانوں کی نیلامی کی دوسری کوشش کیلئے ٹینڈر دستاویزات جاری کرےگی جس کیلئے سنگل ٹینڈر موصول ہوئے ہیں۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002IT48.jpg

 

آٹھ کوئلے کی کانو ں کی کامیابی کے ساتھ نیلامی کی گئی ہے جن میں آمدنی میں حصہ داری کو 6 فیصد سے بڑھاکر 75.5 فیصد ، ~30فیصد کی اوسط آمدنی کے ساتھ کیا گیا ہے۔ان کانوں کیلئے اس سال اگست کے پہلے ہفتے میں الیکٹرانک نیلامی کی گئی تھی۔

کمرشیل کوئلے کی کانوں کی نیلامی کیلئے کوئلے کی وزارت کی  سول ٹرانزیکشن ایڈوائزر ایس بی آئی کیپٹل مارکٹس لیمیٹڈ نے طریقہ کار کے بارے میں مشورہ دیا تھا اور نیلامی کے انعقاد میں وزارت کی مدد کی۔

جن کانوں کیلئے یہ کوئلے کی کان / بلاک پروڈکشن اور ترقیاتی معاہدے کئے گئے ان میں بھاسکر پارا،برا کھاپ ، اسمال پیچ،گونڈ کھاری،جوگیشوراینڈ ایمپ ،خاص جوگیشور ،راؤتا کلوزڈ مائن،بھیو کنڈ ،جھگاڈول اور کھر گون شامل ہیں۔کامیاب ٹینڈر دہندگان میں سن فلیگ آئرن اینڈ ایمپ ،اسٹیل کمپنی لیمیٹڈ ،ساؤتھ ویسٹ پنیکل ایکسپرولیشن لیمیٹڈ، پرکاش انڈسٹری لیمیٹڈ ،سی جی نیشنل پرائیویٹ لیمیٹڈ ،اڈانی پاور  مہاراشٹر لیمیٹڈ اور شری ستیہ مائنس پرائیویٹ لیمیٹڈ شامل ہیں۔

 

************

 

ش ح ۔ ا گ ۔ م ش

U. No.9352



(Release ID: 1757638) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Kannada