بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے سومی تومو متسوئی فائنینشل گروپ، اِنکارپوریٹڈ کے ذریعہ فلرٹون انڈیا کریڈٹ کمپنی میں شیئرس کی خریداری کے لئے منظوری دی

Posted On: 23 SEP 2021 7:01PM by PIB Delhi

بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے مسابقتی ایکٹ 2002 کے سیکشن 31(1) کے تحت، سومی تومو متسوئی فائنینشل گروپ، انک (ایس ایم ایف جی/ایکوائرر) کے ذریعہ فلرٹون انڈیا کریڈٹ کمپنی لمیٹڈ (ایف آئی سی سی/ہدف)میں شیئرس کی خریداری کے لئے منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ مجموعہ خریدار کے ذریعہ ٹارگیٹ ایکویٹی شیئر کیپٹل کی خریداری سے متعلق ہے۔ یہ خریداری نوعیت اور مسابقتی ایکٹ، 2002 کے سیکشن 5(a) کے تحت آتی ہے۔

خریداری

ایس ایم ایف جی، سومی تومو متسوئی بینکنگ کارپوریشن (ایس ایم بی سی) اور اس کی دیگر گروپ کمپنیوں کی ہولڈنگ کمپنی ہے۔کاروباری بینکنگ کے علاوہ، ایس ایم بی سی گروپ لیزنگ فائنینس، پروجیکٹ فائنینس، رئیل اسٹیٹ فائنینسنگ، تمسکات اور مآخذ ، بحری مالیت، صارف مالیت، کریڈٹ کارڈ، تجارتی مالیت، نقدی کی انتظام کاری، وغیرہ سمیت مختلف مالی خدمات میں بھی مصروف عمل ہے۔

ہدف

ایف آئی سی سی ریزرو بینک آف انڈیا کے ساتھ غیر بینکنگ مالیاتی کمپنی کے طور پر درج رجسٹر ہے۔ یہ کمپنی خصوصی طور پر قرض فراہمی کے کاموں میں مصروف عمل ہے جو کاروباری گاڑیوں اور دو پہیہ گاڑیوں کے لئے قرض، ملکیت پر قرض، تمسکات پر قرض، نجی قرض، رئیل اسٹیٹ ڈیولپرس کے لئے قرض، کاروبار کے لئے قرض، دیہی یکجہتی گروپ کے لئے قرض فراہم کرتی ہے۔ فلرٹون انڈیا ہوم فائنینس کمپنی لمیٹڈ (ایف آئی ایچ ایف سی) ، جو کہ مکمل طور پر ایف آئی سی سی کا ایک ماتحت ادارہ ہے، قومی ہاؤسنگ بینک کے ساتھ ایک غیر ڈیپازٹ ٹیکنگ ہاؤسنگ فائنینس کمپنی (ایچ ایف سی) کے طور پر درج رجسٹر ہے۔

سی سی آئی کا تفصیلی آرڈر بعد میں جاری ہوگا۔

 

*****

 

ش ح ۔اب ن۔ م ف

U:9330



(Release ID: 1757539) Visitor Counter : 164


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu