نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے صنعت سے زور دے کر کہا  ہے کہ وہ مستقل اقتصادی ترقی کے لئے کی جانے والی اصلاحات پر عمل در آمد میں حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے


ایسے اقدامات کیا جانا  وقت کی ضرورت ہے، جن سے معیشت ،اعلیٰ ترقی کے راستے پر گامزن ہو: نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ نے  مینوفیکچرنگ، زراعت اور دیگر میدانوں میں عالمی مرکز  قائم کرنے کے لئے کہا

جنوبی بھارت کا 2025  تک  ایک اعشاریہ پانچ ٹریلین کی معیشت بننا قابل حصول مقصد ہے: نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ نے  جنوبی ریاستوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تجارت کو آسان بنانے اور بہترین طور طریقے اپنانے پر توجہ دیں

نائب صدر جمہوریہ نے سی آئی آئی کی تقریب سے ورچوئل طریقے سے خطاب کیا

Posted On: 23 SEP 2021 12:07PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیانائیڈو نے آج  صنعت سے زور  دے کر کہا ہے کہ وہ مختلف اصلاحات  پر  عمل در آمد کے سلسلے میں حکومت کے ساتھ مل کر  مزید  جوش وجذبے کے ساتھ کام کرے اور  آنے والی دہائیوں میں مستقل اقتصادی ترقی کا راستہ ہموار کرے۔

’’مسٹکس ساؤتھ،  گلوبل لنکیجز سمٹ – 2025  تک ایک اعشاریہ پانچ ٹریلین معیشت  کی جانب‘‘ میں ورچوئل وسیلے سے اظہار خیال کرتے ہوئے، جس کا انعقاد  بھارتی صنعتی کنفڈریشن نے کیا تھا، انہوں نے کہا  کہ بھارت اب  اپنی ترقی  کا سلسلہ دوباری شروع کرنے کے ایک فیصلہ کن مرحلے میں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’یہ سبھی متعلقہ فریقوں کے لئے ہاتھ ملانے اور  مستقل اقتصادی  ترقی  کو یقینی بنانے  کا وقت ہے‘‘۔

اس بات کا اشارہ دیتے ہوئے کہ مرکزی حکومت نے  معیشت کو بحال کرنے کے لئے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  صنعت  کو  اپنے طور پر حالات  کے مطابق  ابھرنا چاہئے اور  اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ ترقی  کا سلسلہ جاری رہے۔

نائب صد رجمہوریہ نے کہا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ایسے اقدام کئے جائیں کہ معیشت  2030  تک  اعلیٰ ترقی کے راستے پر  واپس آجائے اور  لاکھوں کارکنوں کے لئے روز  کے موقع   پیدا ہوں۔

یہ اظہار خیال کرتے ہوئے کہ چھوٹی صنعتوں کو فروغ دینے، روز گار کے موقع پیدا کرنے اور متوازن ترقی کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے سالانہ  جی ڈی پی کی  8 سے  ساڑھے آٹھ فیصد  سالانہ کی شرح ترقی  کی ضرورت ہے۔ جناب نائیڈو نے کہا کہ بھارت پچھلی دہائیوں میں غیر معمولی کارکردگی پیش کرنے والی 18  ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سے ایک ہے۔

روز گار کے درکار موقع پیدا کرنے اور پیداواریت سے متعلق ترقی کا نشانہ حاصل کرنے کے لئے بھارت کی تیز  رفتار ترقی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ڈیجٹائزیشن، نظام کو خود  کار بنانے ، شہر کاری ، بڑھتی ہوئی آمدنی، استقلال ،  صحت  اور حفاظت جیسے  عالمی رجحانات  کی، عالمی وبا کے تناظر میں نئے سرے سے  اہمیت ہو گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  بھارت کے لئے ان  رجحانات سے ترقی کی رفتار میں اضافہ ہو سکتا ہے اور  یہ  وبا کے بعد کی  معیشت کے لئے معیار  بن سکتے ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے مینو فیکچرنگ ، زرعی بر آمدات ، ڈیجیٹل خدمات ، اگلی  نسل  کی مالی مصنوعات ،  زیادہ مستعد لاجسٹک بجلی ، مشترکہ معیشت اور  جدید  خردہ  شعبوں میں عالمی مراکز قائم کرنے کے لئے بھی کہا۔

بھارتی معیشت میں  خدمات کے شعبے کی اہمیت  کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  اس شعبے  سے معیشت  میں  54  فیصد حصہ حاصل ہوتا ہے۔ ملک میں جاری ٹیکہ کاری مہم  کے سلسلے میں خدمات  کے شعبے کے بارے میں بحالی  کی  امید کی جاسکتی ہے۔

جنوبی ہند سے متعلق سمٹ پر  توجہ کا ذکر کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ  2025  تک  ایک اعشاریہ پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت  بننے  کا جنوبی خطے  کا نشانہ یقینا  حصولیابی  کے قابل  ہے۔ انہوں نے  جنوبی ریاستوں کو مشورہ دیا کہ وہ اصلاحات، تجارت  کو آسان بنانے پر توجہ مرکوز کریں اور سرمایہ راغب کرنے کے لئے بہترین  طور طریقے اپنائیں۔

خطے میں دستیاب موقعوں  کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی  ہند  میں  مصنوعات سازی  کے ساتھ خدمات ، ثقافت کے ساتھ جدید اقدار  اور  تعلیم کے ساتھ ہنر مندی   موجود ہے۔

اس بات کا اشارہ دیتے ہوئے کہ زیادہ تر جنوبی ریاستیں تجارت کو آسان بنانے  سے  متعلق درجہ  بندی  کے  تناظر میں  سرفہرست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹی صنعت، ہنر مند افراد،  ساکھ والے  تعلیمی اداروں کی موجودگی ،  آئی ٹی سے متعلق سرکردہ  کمپنیاں ، جدید  طبی بنیادی ڈھانچہ اور  اہم شہروں کے مابین  عمدہ رابطے ، خطے  کی  کچھ  بڑی خاصیتوں میں  سے ہیں۔

صنعت کاری  اور  سرمایہ کاری کے مقصد  سے  ملک میں مختلف ریاستوں کے مابین  صحت مند مقابلہ آرائی  کی تعریف کرتے ہوئے  جناب نائیڈو نے  زراعت پر خصوصی توجہ دینے کی  ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی شرح ترقی کو بر قرار رکھنے کے لئے زراعت کی جانب ایک مثبت  سوچ اختیار کئے جانے کی ضرورت ہے۔

بھارتی صنعت  کی کنفڈریشن  کے ڈائریکٹر جنرل جناب چندر جیت بینرجی، سی آئی آئی کے صدر جنا ٹی وی نریندرن، سی آئی آئی جنوبی  خطے کے چیئر مین جناب سی کے رنگاناتھن، مسٹکس ساؤتھ کے چیئر مین جناب ٹی پی اشوک اور  دیگر  شخصیتوں نے اس تقریب میں  شرکت کی۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ا س- ق ر)

U-9302



(Release ID: 1757229) Visitor Counter : 165