سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈ کری نے کہا ہے کہ  حکومت ایک کاروبار دوست اور پرسکون ماحول پیدا کرنے کی سمت میں اپنی پالیسیوں کی ترتیب ِنو کرکے صنعتی شعبے کی مدد کرنے میں پیش پیش ہے

Posted On: 22 SEP 2021 8:17PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اورشاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈ کری نے کہا ہے کہ  حکومت ایک کاروبار دوست اور پرسکون ماحول پیدا کرنے کی سمت میں اپنی پالیسیوں کی ترتیب ِنو کرکے صنعتی شعبے کی مدد کرنے میں پیش پیش ہے۔‘‘سڑکوں اور شاہراہوں کے شعبے میں سرمایہ کاری فراہم کرنے کے لئے کاروبار میں آسانی’’ کے موضوع پر ایک  ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم عالمی وباء کی بنا پر عوام کی صحت اور ملک کی معیشت، دونوں محاذوں پر ایک بہت مشکل دور سے گزررہے ہیں۔تاہم  اس وقت پوری دنیا میں حالات میں کچھ بہتری ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ سڑکوں او ر شاہراہوں کی وزارت کی طرف سے کئے گئے بہت سے  اقدامات اور منصوبےاس طرح کے پروگراموں کے سلسلے میں کئے جانے والی سخت محنت اور پختہ عزم پر  اچھی طرح روشنی ڈالتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا حالیہ دنوں میں اختیار کیا گیا یہ تیز رفتار اور مثبت طریقہ کار  حکومت کے منصوبوں پر تیز رفتار عمل درآمد میں اضافے کا سبب بنا ہے۔

جناب گڈ کری نے کہا کہ ایک اچھی طرح تیار کیاگیا بنیادی ڈھانچہ بہت سے فائدوں کا حامل ہوتا ہے،سب سے پہلے ،یہ اقتصادی سرگرمیوں  کی سطح میں اضافہ کرتا ہے۔دوسرے نمبر پر، یہ حکومت کی آمدنی کے وسائل میں بہتری لاتا ہے اور سب سے آخری فائدہ یہ ہے کہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ رقوم کااستعمال پیداواری شعبوں میں کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 وباء کی بنا پر ہندوستان میں مندی کے حالات پیدا ہوگئے تھے لیکن تمام شعبوں میں حکومت کی مددگار پالیسیوں کی بنا پر اور ذمہ دار فریقوں کے پختہ عزم کی وجہ سے، مالی سال 2022-  2021 کی پہلی سہ ماہی میں  ہندوستان کی مجموعی گھریلو پیداوار 20.1 فیصد کی ریکارڈ بلندی تک پہنچ گئی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے 2025 تک بنیادی ڈھانچے پر خرچ کئے جانے کے لئے  1.4 کھرب ڈالر کی رقم مختص کرکے ملک کی معیشت کی ترقی کے لئے ایک زبردست قدم اٹھایا ہے۔

جناب گڈ کری نے کہا کہ 100 لاکھ کروڑ سے زیادہ لاگت والی گتی شکتی اسکیم کے قومی ماسٹر پلان کا اصل ہدف ملک میں بنیادی ڈھانچے کی جامع اور مربوط ترقی ہے۔انہوں نے کہا کہ گتی شکتی ماسٹر پلان، قومی بنیادی ڈھانچہ پائپ لائن پروگرام کے لئے فریم ورک فراہم کرے گا۔ اس کا  مقصد لاجسٹکس کی لاگت میں کمی کرکے اور سپلائی کے سلسلے میں بہتری لا کر ہندوستانی منصوعات کو زیادہ مسابقتی بنانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان میں شاہراہوں کا شعبہ کارگزاری اور اختراع کے میدان میں پیش پیش ہے اور حکومت نے پرائیویٹ ڈیویلپرز میں ایک نیا شوق پیدا کرکے ملک میں سڑکوں کی تعمیر کو رفتار دینے کے لئے کامیابی کے ساتھ مختلف منصوبے شروع کئے ہیں۔

جناب گڈ کری نے کہا کہ حکومت نے انفراسٹرکچر ویژن 2025 کے تحت بہت سے بنیادی ڈھانچے سے متعلق منصوبوں کو باہم مربوط کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی صدارت میں منظوری اور کلیئرینس سے متعلق معاملات کو نمٹانے کے لئے جو ماحول، جنگلات، ریلویز، دفاع اور شہری ہوا بازی سے جڑے ہوئے ہیں،بنیادی ڈھانچے کے لئے وزارتی سطح کا ایک گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ ماحول دوست اقدامات کے حوالے سے ہم شاہراہوں کے کناروں پر سولر پینلز کی تنصیب، بارش کے پانی کی ذخیرہ کاری اورزمینی پانی کے مصنوعی ریچارج سسٹم لگانے کی ہمت افزائی کررہے ہیں۔

جناب گڈ کری نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں طویل المدتی سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کرانے کی غرض سے حکومت ایک نیا ڈیولپمنٹ فائنانس انسٹی ٹیوشن(ٹی ایف آئی) قائم کرنے جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جدید ٹیکنالوجیوں کااستعمال بڑھتا جارہا ہے۔جن میں ڈرون سروے ریکارڈنگ، نیٹ ورک سروے کی گاڑیاں اور  ڈیزائنگ  اور  جائزوں کے لئے  ایل آئی ڈی اے آر ٹیکنالوجی(لائٹ ڈٹیکشن اینڈ رینجنگ)  شامل ہیں۔اس سے ہندوستان کے عالمی درجے کے بنیادی ڈھانچے کے قیام کے تصور کو زبردست مدد ملے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نئے جی ایس ٹی نظام کے تحت، ٹیکس کے پیچیدہ نظام اور کاغذی کام کی جگہ اب ایک آسان اور کارگزار نظام نے لے لی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹینڈرنگ سے لے کر ادائیگی اور ٹھیکے داروں تک تمام مراحل اب ڈیجیٹل سسٹم کے تحت لے آئے گئے ہیں۔

****************

 

(ش ح۔س ب ۔ رض)

U NO. 9296



(Release ID: 1757204) Visitor Counter : 141