سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

سماجی انصاف اور اختیارکاری کی وزارت آئندہ روز ’یوم اشاراتی زبان‘ منائےگی


اس موقع پر ’بھارتی اشاراتی زبان کے سفر‘ کے بارے میں دستاویزی فلم پیش کی جائے گی

ڈاکٹر وریندر کمار چوتھے بھارتی اشاراتی زبان مسابقہ،2021 کے فاتحین سے بات چیت کریں گے

Posted On: 22 SEP 2021 6:22PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 22 ستمبر 2021:

نئی دہلی میں واقع بھارتی اشاراتی زبان کا تحقیق و تربیتی مرکز (آئی ایس ایل آر ٹی سی)، جو کہ سماجی انصاف اور اختیارکاری کی وزارت کے تحت دیویانگ جنوں کی اختیارکاری کے محکمے میں ایک خودمختار ادارہ ہے، آئندہ روز ڈاکٹر امبیڈکر بین الاقوامی مرکز، 15 جن پتھ، نئی دہلی میں ’یوم اشاراتی زبان‘ منائے گا۔

سماجی انصاف اور اختیارکاری کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار اس پروگرام کے مہمان خصوصی ہوں گے اور سماجی انصاف و اختیار کاری کی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک اور جناب اے نرائن سوامی مہمان ذی وقار ہوں گے۔ دیویانگ جنوں کی اختیارکاری کے محکمے کی سکریٹری محترمہ انجلی بھورا، وزارت تعلیم کے اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر پربودھ سیٹھ،اور آل انڈیا فیڈریشن آف ڈیف کے جنرل سکریٹری، جناب وی گوپال کرشنن بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

جب سے اقوام متحدہ نے 23 ستمبر کو بین الاقوامی یوم اشاراتی زبان قرار دیا ہے، آئی ایس ایل آر ٹی سی نے اس دن کو ہر سال منایا ہے۔اس پروگرام کا مقصد عوام کو بھارتی اشاراتی زبانوں اور سماعت سے محروم افراد کی اطلاعات ومواصلات تک رسائی کی اہمیت کے بارے میں بیدار کرنا ہے۔ اشاراتی زبان نہ صرف لوگوں کو تعلیم یافتہ بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے بلکہ یہ سماعت سے محروف افراد کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرتی ہے اور ان کی پیشہ وارانہ تربیت کے نقطہ نظر سے بھی اہمیت کی حامل ہے۔

اس پروگرام کے دوران، یہ مرکز ’بھارتی اشاراتی زبان کے سفر‘ کے بارے میں ایک دستاویزی فلم پیش کرے گا اور چوتھے بھارتی اشاراتی زبان مسابقہ 2021، جو کہ سماعت سے محروم  طلبا کے لئے منعقد کیا جانے والا ایک قومی سطح کا مقابلہ ہے، کے فاتحین کا اعلان بھی کرے گا۔سماجی انصاف اور اختیارکاری کے مرکزی وزیر کے ذریعہ بھارت کے مختلف حصوں سے آنے والے کچھ فاتحین کے ساتھ ان کے تجربات ساجھا کرنے کے لیے راست بات چیت کرنے کا بھی قوی امکان ہے۔

آئی ایس ایل آر ٹی سی نے درجہ اول تا بارہویں کی این سی ای آر ٹی کی نصابی کتابوں کو بھارتی اشاراتی زبان (ڈجیٹل شکل) میں تبدیل کرنے کے مقصد سے 6 اکتوبر 2020 کو نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی)کے ساتھ ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے تھے تاکہ ان نصابی کتابوں کو سماعت سے محروم بچوں کے لئے سہل بنایا جا سکے۔ درجہ اول سے لے کر پانچویں درجے تک کی نصابی کتابوں کی تبدیلی کے اس پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور اس پروگرام کے دوران ان نصابی کتابوں کے ای۔مواد کا افتتاح کیا جائے گا۔

 

*****

 

ش ح ۔اب ن۔ م ف

U:9283



(Release ID: 1757128) Visitor Counter : 213