زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زراعت اور کسانوں کی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے   نے برآمد کاروں کی  کانفرنس اور نمائش  کا افتتاح کیا   

Posted On: 22 SEP 2021 3:51PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،22 ستمبر /آزادی کا امرت مہوتسو   ، حکومتِ ہند کا آزادی  کے 75 سال    ، بھارت کی ترقی اور اس کے عوام ، ثقافت اور کامیابیوں کی شاندار تاریخ کا جشن منانے کا ایک اہم قدم ہے ۔ 

          وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 12 مارچ ، 2021 ء کو احمد آباد کے سابر متی  آشرم سے ڈانڈی مارچ  کو ہری جھنڈی دکھاکر آزادی کا امرت مہتوسو  کا افتتاح کیا تھا ۔ یہ مہوتسو 15 اگست ، 2023 ء تک جاری رہے گا ۔ آزادی کا امرت مہوتسو کا مقصد 2047 ء میں بھارت کے لئے ایک ویژن  تیار کرنا ہے ۔  

          حکومتِ ہند کی کامرس و صنعت   کی وزارت کے تحت  اپیڈا ( اے پی ای ڈی اے ) ایک قانونی ادارہ ہے   ، جو  بھارت کی  زرعی اور  ڈبہ بند خوراک کی برآمدات کو فروغ  دینے کی بااختیار ایجنسی ہے اور باغبانی، پھول بانی ، خوراک کی ڈبہ بندی ، پولٹری  مصنوعات   ، ڈیری  اور دیگر زرعی مصنوعات  کی بر آمدات کو فروغ دینے میں  سہولت فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے ۔

          اپیڈا نے ورچوئل تجارتی میلوں  ، کسانوں کو مربوط کرنے کا پورٹل  ، ای آفس  ، ہارٹینیٹ  ٹریسبلٹی نظام  ، خریداروں اور فروخت کاروں کی میٹنگ  ،  فروخت کاروں اور خریداروں کی میٹنگ ، مخصوص مصنوعات کے لئے  مہم  جیسی برآمدات کے فروغ کی سرگرمیاں اور ورچوئل پورٹل جیسے اقدامات کئے ہیں ۔ اپیڈا  بنیادی ڈھانچے کی تشکیل اور  ریاست سے  برآمدات کی فروغ کے لئے ریاستی  حکومت کے ساتھ قریبی تال میل سے کام کر رہی ہے ۔

          کرناٹک  کی برآمدات کے وسیع امکانات  سے فائدہ حاصل کرنے کی خاطر اپیڈا نے  ’’ آزادی کا امرت مہوتسو ‘‘ کے تحت سلسلہ وار پروگراموں کا انعقاد کیا ہے ، جس میں  اپیڈا کے بنگلور کے علاقائی دفتر نے  22 ستمبر ، 2021 ء کو  بنگلور کے  دا للت اشوک میں  برآمد کاروں  کی کانفرنس و نمائش  کا انعقاد کیا ۔  اس کانفرنس میں  ریاستی حکومتوں کے عہدیدار  ، مرکزی حکومت کی ایجنسیوں  ، بر آمد کاروں ، ایف پی او پر مشتمل  تقریباً 200 مندوبین نے شرکت  کی اور  مختلف ایجنسیوں / فریقوں کے تقریباً 25 اسٹال لگائے گئے ۔

AGRI 22-09 (1).jpg

 

          اس کانفرنس کا افتتاح حکومتِ ہند کی زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت میں  مرکزی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے کیا ۔

AGRI 22-09 (2).jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) (22-09-2021)

U. No.  9268



(Release ID: 1757097) Visitor Counter : 191


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Punjabi