پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
او این جی سی نے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت مختلف سرگرمیاں انجام دیں
Posted On:
22 SEP 2021 1:40PM by PIB Delhi
ملک کی آزادی کے 75 ویں سال کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر ، وزارت پٹرولیم اور قدرتی گیس (ایم او پی این جی) کے زیراہتمام ، اینرجی مہارتن آئل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن لمیٹڈ (او این جی سی) نے کیندریہ ودیالیہ اور انجینئرنگ کالجوں کے طلباء کے دوروں کا اہتمام کیاتاکہ یہ طلباء ہندوستان کے مختلف حصوں میں تیل کے شعبے کے تعلق سے جانکاریاں حاصل کرسکیں۔ ان دوروں کا مقصد ہندوستان کی نوجوان نسل کو تیل اور گیس کے کاروبار میں دلچسپی پیدا کرنے اور اس شعبے کے تعلق سے انہیں معلومات فراہم کرنا ہے۔ جو کہ توانائی کے شعبے میں ہندوستان کی خود کفالت (آتم نربھر) کا ایک اہم عنصر ہے۔ ان دوروں کا اہتمام کووڈ-19 کے تمام تررہنما اصولوں کی پابندی کے ساتھ کیا گیا۔
آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت ، او این جی سی نے ستمبر 2021 سے جنوری 2022 کے دوران 25 گروپوں کے مطالعاتی دوروں کا اہتمام کرنے کا ایک وسیع منصوبہ بھی تیار کیا ہے۔ہر گروپ میں 100 طلباء کو منتخب کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ، او این جی سی نے پہلے ہی طلباء کے پانچ گروپوں کے فیلڈ وزٹ مکمل کر لیے ہیں۔ مطالعہ کے دورے 1 سے 15 ستمبر کے دوران او این جی سی کے پانچ مختلف مقامات احمد آباد ، مہسانہ ، انکلیشور ، کمبے اور کاویری میں منعقد کیے گئے تھے۔ ان دوروں کے ذریعہ طلباء کو توانائی کے شعبے، اس سے متعلق کاروبار اور ان کے پیچھے سائنس اور ٹیکنالوجی کی مختلف باریکیوں سے روشناس کرایا گیا۔
شمالی گجرات میں او این جی سی کے مہسانہ میں واقع پلانٹ میں ، پٹن کے گورنمنٹ انجینئرنگ کالج کے 96 طلباء کو تیل کے شعبے میں جاری کاموں کی نمائش کے لیے چار بیچوں میں سوبھاسن سنٹرل ٹینک فارم (سی ٹی ایف) میں لے جایا گیا۔ مہسانہ میں او این جی سی کے سینئر ایگزیکیوٹیوز نے طلباء سے بات چیت کی اور 13-14 ستمبر 2021 کے دو روزہ دورے کے دوران آپریشن کی پیچیدگیوں کی وضاحت کی۔
او این جی سی کے کمبے میں واقع پلانٹ میں 13-15 ستمبر کے دوران لونج میوزیم اور آکھولجونی کے تین بیچوں میں، ہر بیچ جو کہ30 طلباء پر مشتمل تھا اور انہیں تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا، کو فیلڈ وزٹ کرایا گیا۔ انکلیشور میں واقع پلانٹ میں انکلیشور کے کیندریہ ودیالیہ کے طلباء کے لیے مطالعاتی دورے کا اہتمام کیاگیا، تاکہ انہیں ویل سائٹس ، سی ٹی ایف ، اور ورک اوور رگس پر او این جی سی میں ہورہے آپریشنز کی جھلک مل سکے اور وہ قریب سے تیل کے شعبے کی باریکیوں کو سمجھ سکیں۔
کاویری میں واقع پلانٹ کی جانب سے ایک سے 15 ستمبر کے دوران دیگر 100 طلباء کے مطالعاتی دورے کا اہتمام کیا گیا۔ کووڈ-19 کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ، 100 طلباء کے پورے بیچ کو 10-10کے چھوٹے چھوٹے گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ پڈوچیری انجینئرنگ کالج کے طلباء نے اس دورے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ہر بیچ کے ساتھ کالج کی فیکلٹی بھی تھی۔ کوتھالم اور نریمانم میں واقع اواین جی سی کے پلانٹ میں ان طلبا کو لے جایا گیا جہاں انہوں نے کئی طرح کی مشینوں اوروہاں جاری کاموں کا مشاہدہ کرایا گیا۔
*****
ش ح – س ک
UNO: 9266
(Release ID: 1756960)
Visitor Counter : 265