قبائیلی امور کی وزارت

تعلیم کی وزارت اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن- یو جی سی نے مبنی بر شمولیت حکمرانی کو یقینی بنانے اور ہر شخص کو جائز اہمیت دینے کے موضوع پر ایک ویبنار کاانعقاد کیا


قومی تعلیمی پالیسی 2020 کا مقصد مساوات اور سبھی کی شمولیت کو یقینی بنانا ہے اور یہ اچھی حکمرانی کا حقیقی مظہر ہے : جناب ارجن منڈا

Posted On: 21 SEP 2021 7:27PM by PIB Delhi

تعلیم کی وزارت اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے آج ‘‘ مبنی بر شمولیت حکمرانی کو یقینی بنانا : ہر شخص کو جائز اہمیت دینے کے موضوع پر ایک ویبنار کا انعقاد کیا۔ ہرشخص کو جائز اہمیت دینا، سبھی کو معیاری تعلیم فراہم ک رنے سے متعلق نظریہ کاایک حصہ ہے، قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے اس ویبنار سے خطاب کیا۔ اعلی تعلیم کے سکریٹری جناب امت کھرے، یو جی سی کے چیئرمین جناب ڈی پی سنگھ، اعلیٰ تعلیم کے جوائنٹ سکریٹری محترمہ نیتا پرساد اور وزارت کے سینئر عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

اس موقع پر اظہار خیال کرتے  ہوئے جناب ا رجن منڈا نے کہا کہ ایکلویہ ماڈل ریزیڈنشیل اسکول (ای ایم آر ایس) اسکیم، سبھی کی شمولیت والی تعلیم کے تئیں وزیراعظم جناب نریندر مودی کی بصیرت افروز موقف کی عکاسی کرتی ہے۔ ای ایم آر ایس، قبائلی خطوں میں پسماندہ آبادی تک تعلیم کی رسائی فراہم کرتی ہے۔ جناب منڈا نے اس بات کو اجاگر کیا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی بدولت جس کا مقصد معیاری تعلیم فراہم کرنا اور سبھی کی شمولیت ہے، قبائلی آبادی کو تعلیم کے لئے ایک قومی منظرنامہ پیش کیا ہے اوریہ اچھی حکمرانی کا ایک حقیقی مظہر ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈجیٹل انڈیا، سمگرا شکشا وغیرہ جیسے پروگرام، قبائلی اور دیہی علاقوں کے طلبا ء کو قومی سطح تک مقابلہ آرائی کرنے سے متعلق سہولت پیدا  کرنا ہے۔

جناب ارجن منڈا نے سب کاساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس کے جذبے کے ساتھ خود کی حکمرانی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہمیں یہ منتر دیا ہے جس میں ان نظریات کی حصولیابی میں ، جو ایک سچی جمہوریت کی بنیاد ہیں، عوام کی شرکت پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

وزیر موصوف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اب جبکہ ہم آزادی کا امرت مہوتسو منارہے ہیں یہ ہمارا عزم ہونا چاہئے کہ سبھی کو مساوی مواقع فراہم کرانے کی غرض سے ہمارے طویل مدتی آئینی عہد کے سا تھ ہر ایک شخص کو مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے با اختیار بنایا جائے ۔

جناب منڈانے ا چھی حکمرانی، خود کی حکمرانی اور سبھی کی شمولیت والی  حکمرانی پر زور دیا جس کے سبب سبھی کی شمولیت والی ترقی ہوتی ہے۔ جناب منڈا نے ماہرین تعلیم کو  نئی نسل، خاص طور پر محروم طبقات کی خواہشوں اور امنگوں کوپروبال سے آراستہ کرنے سے متعلق ان کی ذمہ داری کی بھی یاد دہانی کرائی۔

جناب امت کھرے نے دیہی اور قبائلی علاقوں کے طلباء سمیت سماج کے محروم طبقات سے تعلق رکھنے والے طلباء کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی۔ جناب کھرے نے طلباء کو درپیش زبان سے متعلق مسائل پر زور دیا ۔  انہوں نے ہندی  اور علاقائی زبانوں کو فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ کوئی بھی طالب علم پیچھے نہ رہ سکے۔

یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) کے چیئرمین پروفیسر ڈی پی سنگھ نے اپنے افتتاحی خطاب میں ہماری جمہوریت کے محور کے طور پر مساوی درجات اور مواقع سے متعلق آئینی نصب العین کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اعلی تعلیم کے  اداروں کے ذمہ داروں کو تلقین کی کہ وہ اچھی حکمرانی، جس میں سبھی کی شمولیت پر خاص توجہ دی گئی ہو، کی سمت  ٹھوس کوششیں کریں اوراپنے تمام ارکان کو برابر کے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کریں۔

مبنی بر شمولیت حکمرانی : ہر شخص کو جائز اہمیت دینے کے موضوع پر اس ویبنار سے ماہرین تعلیم، اکیڈمک لیڈروں اور منتظمین کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کاایک موقع فراہم ہوا ہے۔ اور اس کے لئے بابا صاحب بھیم راؤ  امبیڈکر یونیورسٹی، لکھنؤ نے تعاون کیا ہے۔ یونیورسٹی کے و ائس چانسلر پروفیسر سنجے سنگھ نے خیر مقدمی خطبہ دیا۔ لکھنؤ یونیورسٹی کے و ائس چانسلر پروفیسر آلوک رائے نے اپنے کلیدی خطاب میں طلباء کو ہمارے تعلیمی نظام کے  لئے بنیادی حیثیت کا حامل قرار دیا۔ انہوں نے سماج کے سبھی طبقات سے تعلق رکھنے والے طلباء کو درپیش پریشانیوں کو اجاگر کیا اور طالبات ، دویانگ طلباء، قبائلی طلباء وغیرہ سے متعلق مختلف امور کو نمایاں کیا۔ پروفیسر رائے نے مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے وا لے طلباء کے لئے اقدار کی تخلیق اور اقدار کے اضافے پر زور دیا۔

تکنیکی  اجلاس کی صدارت، بھگت پھول مہیلا وشو ودیالیہ سونی پت کی سابق و ائس چانسلر اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی کارکن پروفیسر سشما یادو نے کی، بھارتی ودیا پیٹھ کے وائس چانسلر پروفیسر ایم ایم سالوکھے، سینٹرل یونیورسٹی آف ساؤتھ بہار کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ایچ سی ایس راٹھور اور آئی آئی ایم ناگپور کے ڈائریکٹر پروفیسر بھیم رایا میتری نے تکنیکی اجلاس سے خطاب کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

  ش ح۔ع م ۔ ف ر

U- 9260



(Release ID: 1756954) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi , Telugu , Kannada