سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

سماجی انصاف اور تفویض اختیار کی وزارت، دِویانگوں کے لئے ایک شمولیتی معاشرہ تیار کرنے کے لئے پُرعزم ہے


ملک سے منشیات کی لت کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے سبھی کو مل کر کام کرنا چاہئے: مرکزی وزیر ڈاکٹر ویریندرکمار

Posted On: 21 SEP 2021 6:41PM by PIB Delhi

 

مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیار ڈاکٹر ویریندر کمار نے آج کہا کہ اُن کی وزارت دویانگوں (جسمانی طور پر معذور افراد) کے لئے ایک شمولیتی معاشرہ  تیار کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ وہ شیلانگ کے دورے پر تھے، جہاں انہوں نے  محکمہ سماجی بہبود  اور  دیگر  بر سر کار این جی اوز کے  اہلکاروں کے ساتھ میٹنگ کی۔

 ڈاکٹر ویریندر کمار نے کہا کہ  دویانگ انسانی وسائل کا   اٹوٹ  حصہ ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ  وزارت  وزیراعظم کے ’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘ کے ویژن پر کام کر رہی ہے اور  ایک شمولیتی معاشرے کی ترقی  اور  معذور افراد  کو با اختیار بنانے کے لئے وزارت نے  مختلف  فلاحی اسکیموں کو نافذ کیا ہے۔ وزارت کے ذریعے  گزشتہ 7  سالوں میں  کئے گئے کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ  حکومت  شمولیتی اور بہتر ماحول کا تصور کرکے  دویانگوں کو زیادہ سے زیادہ  اختیارات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ مرکزی وزیر نے  ملک کی مجموعی ترقی کے لئے دویانگوں کو  سماج  کے مین اسٹریم میں لانے  اور انہیں  خود  کفیل اور آزاد  بنانے میں مدد کرنا چاہئے۔ ہنر مندی کی تربیت  کے پروگراموں پر زور دیا۔

 حکومت کی  فلاحی اسکیموں پر بولتے ہوئے  ڈاکٹر کمار نے کہا کہ  وزیراعظم کی قیادت میں مرکزی حکومت نے  ملک کے دویانگوں کے مفاد میں  مختلف  فلاحی اسکیموں کو نافذ کیا ہے۔ انہوں نے دویانگوں کو  با اختیار بنانے کے لئے وزیراعظم کی کوششوں  کی تعریف کی اور  مجمع کو  مطلع کیا کہ  ملک میں 2014  کے بعد  تقریبا  10  ہزار  دویانگ  کیمپ  لگائے گئے ، جن میں 20  کروڑ سے زیادہ دویانگوں کو  500 کروڑ روپے کی مختلف  امداد فراہم کی گئی۔ مرکزی  وزیر نے یہ بھی بتایا کہ  ان کی وزارت  ملک میں  نشہ سے  متعلق  باز آبادی مراکز  اور  اولڈ ایج ہوم (بزرگوں کے لئے  مخصوص گھر) کے لئے جنگی سطح پر  کام کر رہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ  یہاں رہنے والوں کی  مناسب  دیکھ بھال اور حفاظت کے لئے ان مراکز پر  نگرانی سخت کردی گئی ہے۔ مرکزی وزیر نے  شیلانگ کے  اَپر لچومیئر میں  کرپا فاؤنڈیشن کا  بھی دورہ کیا اور یہاں رہنے والوں سے بات کی۔

دویانگوں کی  فلاح وبہبود کے لئے حکومت ہند کے ذریعے  چلائی جارہی  مختلف اسکیموں کے بارے میں بتاتے ہوئے مرکزی وزیر نے  حال ہی میں منعقد  ٹوکیو – 2020  پیرالمپکس کے دوران حاصل کی گئی  کامیابی  کی تعریف کی، جہاں ہندوستانی  پیرالمپکس کھلاڑیوں نے 19  تمغے جیت کر  تاریخ  رقم کی۔ ان میں  5  گولڈ ، 8 سلور اور 6   برونز  میڈل شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اُن کی حکومت نے  شیلانگ  سمیت  ملک میں مختلف مقامات پر  دویانگوں کے لئے  مخصوص  اسپورٹس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے لئے  پہل کی ہے۔

وزیر  موصوف نے  حکومت کی  فلاحی پہل  کی بات کرتے ہوئے ’’جسمانی طور پر معذور   افراد کے حقوق  کا قانون، 2016 ‘‘ کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ  جسمانی  معذوری   کے موجودہ  7 زمروں  کو بڑھا کر  21  کردیا گیا ہے اور اب  مرکزی حکومت کے پاس  دیگر  قسم کی  معذوریوں کو  شامل کرنے کا اختیار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت  نے  اس قانون کے ذریعے  مرکزی حکومت کی خدمات میں  دویانگوں کے لئے  ریزوریشن  3  سے بڑھا کر  4 فیصد اور ان کے لئے تعلیم  میں 5  فیصد کردیا ہے۔

 منشیات  کے استعمال کے خطرے بارے میں  بولتے ہوئے  مرکزی وزیر نے  واضح طور پر کہا کہ  منشیات کی  لت  نہ صرف  ایک شخص  یا فیملی  بلکہ  پورے معاشرے کو  متاثر کرتی ہے۔ اپنی  گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  شمال مشرقی ریاستوں کے لئے یہ ایک بڑا چیلنج ہے، جن  کی سرحدیں  دیگر ممالک کے ساتھ  لگی ہوئی ہیں، کیونکہ یہ راستے  اکثر  ڈرگ  کی اسمگلنگ کرنے والوں کے ذریعے  منشیات سپلائی کرنے کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں۔ اس بات پر طمانیت  کا اظہار کرتے ہوئے کہ ریاستی حکومت  اس خطرے کو روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے ریاستی  حکومتوں سے  مزید  سختی سے  کام کرنے کی اپیل کی  تاکہ اس خطرے سے  متاثر نوجوانوں کو  غیر سرکاری تنظیموں اور وزارت کی  اسکیموں سے  جوڑا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے استعمال  کے  برے نتائج  کے بارے میں لوگوں کو بیدار کرنا  اور منشیات کے استعمال  کے متاثرین کی باز آباد کاری میں مدد کرنا  سبھی کا فرض ہے۔ وزیر موصوف نے  نشیلی دواؤں کے  غلط استعمال کو ختم کرنے  اور معاشرے پر مرکوز  نقطہ نظر  اور  نتائج کو مضبوط کرنے کے لئے سماجی اہداف کو حاصل کرنے کے  حکومت کے عزم  کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ  نشہ سے  پاک  ہندوستان کے لئے  ملک کے وزیر اعظم کا خواب  تبھی پورا ہوگا جب حکومت ، غیر سرکاری  تنظیمیں اور  سوسائٹی کے لوگ  مل کر  اس مسئلے کو جڑ  سے ختم کرنے کے لئے مل کر کام کریں گے۔

میٹنگ میں شمال مشرقی کونسل کے سکریٹری  جناب  کے موسیٰ چلئی، حکومت میگھالیہ کے چیف  سکریٹری  جناب سمپت کمار ، حکومت میگھالیہ کی کمشنر اور سکریٹری  محترمہ ایم این  نامپوئی،  محکمہ  سماجی بہبود کے سینئر افسران  اور محکمہ کے لئے کام کر رہی  غیر سرکاری تنظیموں کے  نمائندے موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح- ق ت- ق ر)

U-9258



(Release ID: 1756925) Visitor Counter : 164


Read this release in: English , Hindi , Punjabi