وزارت خزانہ

تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیوں کی8.13 فیصد ایس بی 2021 کی ادائیگی

Posted On: 20 SEP 2021 4:12PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 20 ستمبر 2021: حکومت ہند کی تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیوں کی بقایاجات کی  8.13 فیصد ایس بی 2021 رقم مساوی طور پر 16 اکتوبر 2021 کو ادا کی جائے گی۔اُس تاریخ سے اِس پر کوئی سود نہیں لگےگا۔ اگر 16 اکتوبر 2021 کو کسی بھی ریاستی حکومت کی طرف سے نیگوشیئبل انسٹرومنٹس ایکٹ 1881 کے تحت چھٹی کا اعلان ہوتا ہے تو ایک دن پہلے کے کام کاج کے دن متعلقہ  ریاست میں ادائیگی کرنے والے دفاتر کی طرف سے قرض کی ادائیگی کی جائے گی۔

سرکاری تمسکاتی ضابطے مجریہ 2007 کے ذیلی ضابطوں 24 (2) اور 24 (3) کے مطابق سبسیڈری جنرل لیجر کی شکل میں یا کانسٹی ٹوئنٹ سبسیڈری جنرل لیجر اکاونٹ میں یا اسٹاک سرٹیفیکیٹ کے طور پر سرکاری تمسکات کے رجسٹرڈ ہولڈر کو میچوریٹی، آمدنی کی رقم اس کے بینک اکاؤنٹ کی متعلقہ تفصیلات کو شامل کرتے ہوئے پے آرڈر کے ذریعےیا کسی بھی بینک میں جہاں الیکٹرانک ذرائع سے فنڈز کی وصولی کی سہولت موجود ہو، ہولڈر کے اکاؤنٹ میں کریڈٹ کے ذریعے ادا کی جائے گی۔تمسکات کے تعلق سے ادائیگی کرنے کے لئے اصل سبسکرائبر یا اس طرح کے سرکاری تمسکات کے حاملین کو اپنے بینک اکاؤنٹ کی متعلقہ تفصیلات پیشگی طور پر پیش کرنا ہوں گی۔

الیکٹرانک ذرائع سے فنڈ کی وصولی کے لئے اگر بینک اکاؤنٹ/مینڈیٹ کی متعلقہ تفصیلات موجود نہ ہوں تو مقررہ تاریخ پر قرض کی ادائیگی  کے لئے ہولڈر ادائیگی کی مقررہ تاریخ سے 20 دن پہلے سرکاری قرضوں کے دفاتر ، خزانے/ذیلی خزانے اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی شاخوں میں (جس پر وہ سود کی ادائیگی کے لئے حاضر / رجسٹرڈ ہیں) ڈسچارج شدہ تمسکات ٹینڈر کر سکتے ہیں۔

مذکورہ ادائیگی کرنے والے کسی بھی دفتر سے ڈسچارج ویلیو وصول کرنے کے طریقہ کار کی مکمل تفصیلات  حاصل کی جا سکتی ہیں۔

****

U.No:9189

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1756636) Visitor Counter : 134


Read this release in: Hindi , English , Punjabi , Tamil