بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر نارائن رانے نے کے وی آئی سی ممبئی کادورہ کیا اور ورچوئل طریقہ سے روہتک ٹیکنالوجی سینٹر کا افتتاح کیا
ٹیکنالوجی مراکز کی تعمیر سے ہمیں اپنے ملک کو صنعت کاروں کا ملک بنانے اور اقتصادی ترقی میں تعاون دینے میں مدد ملے گی:نارائن رانے
Posted On:
17 SEP 2021 4:57PM by PIB Delhi
بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے ،نے آج یعنی 17 ستمبر 2021 کو ممبئی کے ولے پارلے میں کھادی اور گرام اُدیوگ کمیشن کے دفتر کا دورہ کیا ۔اس دوران انہوں نے ہریانہ کے روہتک میں ایک ٹیکنالوجی سینٹر کا ورچوئل طریقے سے افتتاح کیا۔ایم ایس ایم ای کی وزارت کے تحت اس مرکز کو 20 ایکڑ کےرقبے میں تیار کیا گیا ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ یہ مرکز سالانہ 8400 سے زیادہ ٹریننگ کے خواہش مند افراد کو ٹریننگ دےگا۔ انہوں نے کہا کہ 135 کروڑ کی آبادی کیلئے ملک کو زیادہ سے زیادہ ٹیکنالوجی مراکز کی ضرورت ہے اس لئے انہیں تیزی سے تعمیر کیا جانا چاہئے ۔
وزیر موصوف نے کہا کہ ان مراکز میں تیار کی گئی نئی تکنیک کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچایا جانا چاہئے تاکہ ‘صنعت کاروں کا ملک’ تعمیر ہوسکے اور ہماری مجموعی گھریلو پیداوار میں اضافہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ ان ایم ایس ایم ای مراکز میں تیار تکنیک کووڈ-19 کی وبا کے مشکل وقت کے دوران خود کفیل بھارت پہل کی بہتر حوصلہ افزائی کرے گی ۔یہ ہمیں غریبی سے لڑنے میں مدد دے گی اور ملک کو ایک عظیم قوت کی شکل میں ابھرنے کے لائق بنائے گی۔
اس سے قبل دن میں وزیر موصوف نے مہاراشٹر میں وزیر اعظم امپلائمنٹ جنریشن پروگرام (ای ایم ای جی پی) اداروں کے نمائندوں سے بات چیت کی اور ان کی کوششوں کی ستائش کی ۔
وزیر موصوف نے کے وی آئی سی کے افسران کے ساتھ بات چیت کی اور اس ادارے کے کام کاج کا جائزہ بھی لیا۔
رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر اروند شرما ،ایم ایس ایم ای کے سیکریٹری جناب بی بی سوین ،ایم ایس ایم ای کے ایڈیشنل سیکریٹری جناب دیویندر کمار سنگھ ،کے وی آئی سی ، کی سی ای او محترمہ پریتا ورما بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
************
ش ح ۔ م م ۔ م ش
U. No.9180
(Release ID: 1756391)
Visitor Counter : 207