الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے وشو یشو ریا پی ایچ ڈی اسکیم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا


اس اسکیم کا مقصد ای ایس ڈی ایم اور آئی ٹی / آئی ٹی ای ایس  میں ریسرچ کرنے والوں کو تعاون دینا ہے

یہ اسکیم سماج کے سب سے آخری سرے کے طلبا کو عالمی معیار کی تعلیمی سہولت دستیاب کرانے کے وزیر اعظم کے تصور کی مظہر ہے: جناب ویشنو

Posted On: 17 SEP 2021 6:51PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے الیکٹرانکس سسٹم ڈیزائن اینڈ مینوفیکچرنگ (ای ایس ڈی ایم) اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی (آئی ٹی) / اطلاعاتی ٹیکنالوجی پر مبنی خدمات (آئی ٹی ای ایس) کے شعبوں سے متعلق ابھرتی ہوئی 42 ٹیکنالوجی میں ریسرچ کو فروغ دینے کیلئے آج ورچوئل طریقہ سے وشویشوریا پی ایچ ڈی اسکیم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DBXF.jpg

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے یوم پیدائش پر اس اسکیم کو ان کے نام  منسوب کرتےہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ یہ اسکیم سماجی درجہ بندی میں سب سے آخری سرے پر موجود طلبا کو عالمی معیار کی تعلیم اور تحقیق و ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے وزیر اعظم کے تصور کی مظہر ہے ۔یہ اسکیم ایسے صلاحیت مندوں کی معاونت کرتی ہے جو ہمارے ملک میں ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس اسکیم کے پہلے مرحلے کے نتائج واقعتاً حوصلہ افزا رہے ہیں ۔اس کے تحت 63 عالمی پیٹنٹ اور باوقار بین الاقوامی جرائد میں ہمارے تحقیقی مقالے شائع ہوئے ہیں ۔  

مرکزی وزیر نے کہا کہ اس اسکیم کی بڑے پیمانے پر توسیع کا وقت آگیا ہے کیونکہ ہم اعلیٰ تکنیک والی صنعتوں کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں باا لخصوص سیمی کنڈکٹر اور ٹیلی کام مینو فیکچرنگ کی سمت میں ۔ جلد ہی ہمارے پاس بھارت میں اپنا 4 جی کور نیٹ ورک اور 5 جی کور نیٹ ورک ہوگا اور تب ہمیں وزیر اعظم کے تصور کا احساس ہوگا۔

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی (ایم ای آئی ٹی وائی) کے سیکریٹری جناب اجے ساہنی نے کہا کہ  وشویشوریا پی ایچ ڈی اسکیم ای ایس ڈی ایم اور آئی ٹی / آئی ٹی ای ایس کے شعبوں میں ڈاکٹریٹ کی تعداد  بڑھانے کے مقصد سے کام کرتی ہے ۔اس کا مرکزتوجہ تحقیقی اداروں میں ریسرچ سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے ساتھ ہی ابھرتے ہوئے شعبوں میں ریسرچ کرنے کیلئے نوجوان فیکلٹی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔اسکیم کا دوسرا مرحلہ اعلیٰ خصوصیات کے ساتھ شروع کیا جارہا ہے تاکہ بھارت میں مفید ریسرچ کے مقصد کی تکمیل کی جاسکے۔

ای ایس ڈی ایم اور آئی ڈی /آئی ٹی ای ایس شعبوں میں پی ایچ ڈی کی تعداد بڑھانے کے مقصد سے اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) کی منظوری کے بعد 2014 میں الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے ذریعہ وشویشوریا پی ایچ ڈی اسکیم شروع کی گئی تھی ۔ 25 ریاستوں اور 4 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 97 اداروں (آئی آئی ٹی ، این آئی ٹی ، مرکزی و ریاستی یونیورسٹیوں وغیرہ)  کیلئے پی ایچ ڈی  کی نشستیں مختص کی گئیں تھیں فی الحال 492 کل وقتی اور 268 جز وقتی پی ایچ ڈی فیلو ریسرچ کررہے ہیں جبکہ 422 کل وقتی اور 43 جز وقتی پی ایچ ڈی مکمل ہوچکی ہے یا تھیسس جمع کرادی گئی ہے۔پروگرام کے دوران وشویشوریا پی ایچ ڈی اسکیم کے پہلے مرحلے کی حصولیابیوں پر مسرت کا اظہار کیا گیا ۔

اسکیم کے دوسرے مرحلے کا مقصد ایک ہزار کل وقتی پی ایچ ڈی امیدواروں ، 150 جز وقتی پی ایچ ڈی امیدواروں ،50 یوتھ فیکلٹی ریسرچ فیلو شپ اور 225 پوسٹ ڈاکٹورل  فیلو شپ کی معاونت کرنا ہے۔

اس پروگرام میں شعبہ تعلیم ، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے متعدد معززین شریک ہوئے ۔پروگرام میں موجود چند اہم مقررین میں شامل تھے -جناب  اجے ساہنی ،سیکریٹری ایم ای آئی ٹی وائی ،ڈاکٹر وی کے مورتی ،جی سی ،آر اینڈ ڈی ،ایم ای آئی ٹی وائی ،جناب ابھیشیک سنگھ ، ایم ڈی اور سی ای او       ڈی آئی سی  ،ڈاکٹر ونے ٹھاکر ،سینئر ڈائریکٹر (ریسرچ و ایڈمنسٹریشن) ،ڈی آئی سی اور منوج جین ،سائنٹسٹ  ،ایف ، ایم ای آئی ٹی وائی ۔ اسکیم کے پہلے مرحلے کے دوران کئے گئے تحقیقی کاموں کی سبھی نے بھرپور ستائش کی۔

 

 

 

************

 

ش ح ۔  م م ۔ م ش

U. No.9178


(Release ID: 1756382) Visitor Counter : 206


Read this release in: English , Hindi , Punjabi