صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں کووڈ -19 ٹیکہ کاری کی  مجموعی تعداد80 کروڑ سے متجاوز


گذشتہ 24 گھنٹے میں 85 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

شفایابی کی شرح سردست  97.68  فیصد  ہے

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 30,773   نئے معاملے درج ہوئے ہیں

بھارت میں  فی الحال(3,32,158)مریض زیر علاج ہیں، جومجموعی معاملوں کا 0.99 فیصد ہیں

ہفتہ واری مثبت معاملوں کی شرح (2.04 فیصد) ہے، جو پچھلے 86دنوں سے 3 فیصد سے کم ہے

Posted On: 19 SEP 2021 9:41AM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،19 ستمبر، 2021/

 

آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 85,42,732  ٹیکےے لگائے جانے کے ساتھ ہی، بھارت میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد  80 کروڑ (80,43,72,331) سے تجاوز کرگئی ہے۔ٹیکہ کاری کی اس حصولیابی کے لئے ملک بھر میں 78,49,738سیشنز منعقد کئے گئے۔

آج صبح 7 بجے تک  حاصل عبوری رپورٹ کے درج ذیل کے مطابق ہے:

 

طبی کارکنان

پہلی خوراک

1,03,68,565

دوسری خوراک

87,23,015

 

صف اوّل کے کارکنان

پہلی خوراک

1,83,44,648

دوسری خوراک

1,44,80,304

 

18 تا 44 سال کی عمر کے  افراد

پہلی خوراک

32,53,21,724

دوسری خوراک

5,91,05,510

 

45 تا 59 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

15,03,91,317

دوسری خوراک

6,87,57,707

 

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

9,66,20,196

دوسری خوراک

5,22,59,345

مجموعی تعداد

80,43,72,331

 

پچھلے 24 گھنٹے میں 38,945  مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وباپھوٹ پڑنے کے بعد سے ) 3,26,71,167ہوگئی ہے۔

جس کےنتیجے میں، بھارت میں صحت یابی کی شرح  فی الحال 97.68 فیصد  ہوگئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MK83.jpg

مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں،مسلسل 84ویں دن 50,000 سے  بھی کم یومیہ نئے کیس درج کئے جانے کا رجحان سامنے آیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دورا ن 30,773 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003V7HV.jpg

 زیر علاج مریضوں کی تعداد سردست 3,32,158ہے۔ ملک بھر میں زیر علاج مریض، مجموعی  مثبت معاملوں کا 0.99 فیصد ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004WX8B.jpg

ملک بھر میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں قابل قدر مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر 15,59,895ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔بھارت میں مجموعی طور پر اب تک55.23 کروڑ سے زیادہ (55,23,40,168) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

اب جب کہ ملک بھر میں طبی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، متاثرپائے جانےوالےافراد کی ہفتہ وار شرح سردست 2.04 فیصد ہوگئی ہے،جو گذشتہ86 دنوں سے 3 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔اسی طرح  ایک دن میں متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح فی الحال 1.97فیصد ہے۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح پچھلے 19 دنوں سے3فیصد سے بھی نیچے ہے اور مسلسل 103 دنوں سے  یہ شرح 5 فیصد سے نیچے درج ہورہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005RRW0.jpg

 

*****

ش ح۔ ن ر (19.09.2021)

U NO:9157



(Release ID: 1756218) Visitor Counter : 173