امور داخلہ کی وزارت
تیز رفتار اقتصادی ترقی اور رابطے کی حوصلہ افزائی کی مودی حکومت کی پالیسی کے مطابق آئی سی پی پیٹراپول میں نئی مسافر ٹرمینل بلڈنگ (ا) کا افتتاح
داخلی امور کے مرکزی وزیر اور وزیرِ تعاون جناب امیت شاہ کی رہنمائی میں نئی مسافر ٹرمینل بلڈنگ (ا) مسافروں کی آسان اور آرام دہ نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرے گی جہاں امیگریشن، کسٹمز اور سیکورٹی کی سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے موجود ہیں
Posted On:
18 SEP 2021 2:27PM by PIB Delhi
نئی دہلی 18 ستمبر 2021: تیز رفتار اقتصادی ترقی اور رابطے کی حوصلہ افزائی کی مودی حکومت کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے اور مرکزی وزیرِ داخلہ اور وزیرِ مواصلات جناب امیت شاہ کی رہنمائی میں آئی سی پی پیٹراپول میں 17 ستمبر کو ایک نئی مسافر ٹرمینل بلڈنگ (ا) کا افتتاح ہوا۔یہ سرحدی انفراسٹرکچر کو جدید بنانے اور بنگلہ دیش کے ساتھ ہندستان کے رابطے کو مزید مستحکم کرنے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
حکومت ہند اور حکومت بنگلہ دیش کے عہدیداروں نے مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔ہندوستان کی جانب سے افتتاح وزیرِ مملکت برائے امور داخلہ جناب نتیانند رائے اور جناب نتیش پرمانک نے کیا۔ بنگلہ دیش کی طرف سے وزیر مملکت برائے جہازرانی جناب خالد محمود چودھری مہمان خصوصی تھے۔ افتتاح بنگلہ دیش میں ہندستان کے ہائی کمشنر جناب وکرم دورائی سوامی کی موجودگی میں ہوا۔ چیئرمین لینڈ پورٹس اتھارٹی آف انڈیا جناب آدتیہ مشرا اور ایڈیشنل سکریٹری و چیئرمین بنگلہ دیش لینڈ پورٹ اتھارٹی محمد عالمگیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
آئی سی پی پیٹراپول جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی اور بنگلہ دیش سے آنے والے مسافروں کے لئے سب سے اہم بندرگاہ ہے۔ یہ ہندستان کی نویں بڑی بین اقوامی امیگریشن بندرگاہ بھی ہے جہاں سے سالانہ تقریبا 23 لاکھ مسافروں گزرتے ہیں۔ لینڈ پورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ذریعہ بنایا گیا ، نیا پی ٹی بی (ا) 1,305 مربع میٹر کے رقبے میں پھیلا ہوا ہے اور اسے ایسا بنایا گیا ہے کہ کسی بھی وقت تقریباً 550 مسافروں وہاں سے گزر سکتے ہیں۔ نئی مسافر ٹرمینل بلڈنگ (ا) مسافروں کی آسان اور آرام دہ نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرے گی جہاں امیگریشن، کسٹمز اور سیکورٹی کی سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے موجود ہیں۔ ٹرمینل بلڈنگ میں 32 امیگریشن کاؤنٹر، 4 کسٹمز کاؤنٹر اور 8 سیکورٹی کاؤنٹرز ہیں اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے لئے دفتر کی مناسب جگہیں موجود ہیں۔
ایک ایسے مرحلے میں جب ہندوستان اور بنگلہ دیش کی سفارتی شراکت کے 50 تاریخی سال کا جشن منایا جا رہا ہے، تمام معزز معززین نے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور زیادہ سے زیادہ بین عوامی رابطے کی سہولت فراہم کرنے کے لئے مطلوبہ جدید انفراسٹرکچر کی اہمیت کی تائید کی تجدید کی۔
آئی سی پی پیٹراپول میں ایل پی اے آئی ایک جدید ترین مسافر ٹرمینل بلڈنگ (دوئم) تعمیر کر رہا ہے جہاں سے منصوبے کے مطابق پانچ لاکھ ہینڈلنگ کی جا سکے گی۔
تعمیراتی کام فروری 2020 میں شروع ہوا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ 2022 کے آخر تک کام مکمل ہو جائے گا۔
افتتاحی تقریب کے دوران مہمانوں نے ہندوستان اور بنگلہ دیش کی سرحد پر مشترکہ دوسرے کارگو گیٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اس اقدام سے ایل پی اے آئی اور بی ایل پی اے آئی کے درمیان مضبوط سرحدی ایجنسی کوآرڈینیشن کی مثال قائم ہونے کے ساتھ ہی سرحد پر ایک بہتر ادارہ جاتی انتظام کے ذریعے سامان کی روانگی اورکلیئرنس میں تیزی آنے کی توقع ہے۔ اس سےدوطرفہ تجارت اور دونوں ممالک کے مابین رابطے مزید بڑھیں گے۔
****
U.No:9139
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1756072)
Visitor Counter : 250