سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈری نے اقتصادی ترقی کے لئے جدیدا ور اعلیٰ معیار والی سڑکوں کے نیٹ ورک کی اہمیت پر زور دیا

Posted On: 17 SEP 2021 4:37PM by PIB Delhi

روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی  وزیر جناب نتن گڈکری نے اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے جدید اور اعلیٰ معیار کے روڈ نیٹ ورک کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ گجرات کے بھروچ سیکشن میں کام کی پیش رفت کے دو روزہ جائزہ کے دوسرے دن میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے دہلی- ممبئی ایکسپریس وے کے بارے میں کہا کہ ایکسپریس وے نہ صرف دہلی اور ممبئی کے درمیان  بلکہ دیگر اہم شہروں کے بیچ سفر کے وقت کو بھی کم کرے گا۔ جناب گڈکری نے کہا کہ گجرات میں 35،100 کروڑ روپے کی لاگت سے 423 کلومیٹر سڑک تعمیر کی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس ایکسپریس وے کے تحت ریاست میں 60 بڑے پل ، 17 انٹر چینج ، 17 فلائی اوور اور 8 روڈ اوور برج (آر او بی) بنائے جائیں گے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YST5.jpg

 

مرکزی وزیر نے کہا کہ اس ایکسپریس وے پر عالمی سطح کی ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ریاست میں روزگار کے موقع پیدا کرنے کے لئے 33 وے سائیڈ سہولیات بھی بنانے کی تجویز ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DJ04.jpg

اس سفر کے دوران، جناب گڈکری نے اس جگہ کا بھی معائنہ کیا جہاں فروری 2021 میں ایک دن میں سب سے تیز سڑک کی تعمیر کا عالمی ریکارڈ بنایا گیا تھا۔ انہوں نے بھروچ کے پاس نرمدا ندی پر بنے مشہور پل کا بھی معائنہ کیا۔  دو کلومیٹر طویل یہ ایکسٹراڈوزڈ کیبل اسپین برج ایکسپریس-وے پر بننے والا بھارت کا پہلا 8 لین کا پل ہوگا۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003JB4Z.jpg

 

بھروچ کے قریب مشہور انٹرچینج کے ساتھ ، یہ پروجیکٹ ملک میں ایکسپریس –وے ترقی کا چہرہ بن جائے گا۔

مدھیہ پردیش میں کل جناب گڈکری نے 9577 کروڑ روپئے  سے  1356 کلومیٹر کے  34 سڑک پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔

 

 

******

 

 

ش ح۔ف ا ۔ م  ص

 (U: 9117)



(Release ID: 1755957) Visitor Counter : 160


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi