وزارت دفاع

مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے نیشنل ایلومینیم کمپنی لمیٹڈ کو آلودگی کنٹرول ایکسی لینس ایوارڈ 2021 جیتنے پر مبارکباد پیش کی

Posted On: 17 SEP 2021 5:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 17 ستمبر 2021:

کوئلہ، کان کنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے نیشنل ایلومینیم کمپنی لمیٹڈ (نالکو) کی پنچ پتملی باکسائٹ مائن کو کان کنی کی وزارت کے تحت، ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ، اڈیشہ کا موقر آلودگی کنٹرول ایکسی لینس ایوارڈ 2021 جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔ ایک ٹویٹ میں وزیر موصوف نے کہا کہ یہ ایوارڈ ماحولیات کے تحفظ کے لیے کمپنی کی مسلسل کوششوں کا اعتراف ہے۔

بھونیشور میں ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ میں کل منعقدہ ایک تقریب میں ریاست اوڈیشہ کے جنگلات اور ماحولیات اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب بکرم کیشاری اروکھا نے نیشنل ایلومینیم کمپنی لمیٹڈ کی کان کنی کی ٹیم کو آلودگی پر قابو پانے کے موثر اقدامات کرنے اور بہتر ماحولیاتی انتظام کے طریقوں کو اپنانے کے لیے ایوارڈ سے نوازا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FZLD.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UQDM.jpg

آزادی کے 75 برسوں کی تکمیل پر آزادی کے امرت مہوتسو کے ایک جز کے طور پر نالکو نے اوڈیشہ کے کوراٹ اور انگول میں اپنے پیداواری یونٹوں میں بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم شروع کی ہے۔ ایک ذمہ دار کارپوریٹ تنظیم کے طور پر نالکو نے ہمیشہ ماحول کا انتہائی خیال رکھا ہے۔ آزادی کے امرت مہوتسو تقریبات کے ایک جز کے طور پر نالکو نے حال ہی میں کٹودی، منڈاگادتی، اپرگاداتی اور تلہ گادی کے دیہاتیوں کو اپنے کان کنی مائنز اور ریفائنری پلانٹ کے قریب اوڈیشہ میں بڑی تعداد میں پودے تقسیم کیے ہیں۔

فضلے کے صفر اخراج کے نظام کے نفاذ سے آغاز کرکے نالکو کی باکسائٹ مائن نے معدنیات سے متعلقہ علاقوں کی بحالی کا کام انجام دیا ہے۔ پنچ پتملی باکسائٹ مائن نے اب تک 37 لاکھ سے زیادہ پودوں کی شجرکاری کی ہے۔ کان کنی والے علاقوں میں ماحولیاتی تنوع کو بہتر بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔

***

U. No. 9120

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)

 



(Release ID: 1755891) Visitor Counter : 177


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil