امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

محصول کی اسٹینڈرڈ شرح میں کمی کے بعد خوردنی تیلوں کی روزانہ کی تھوک قیمتوں میں نمایاں گراوٹ آئی ہے


پام آئل کی تھوک قیمتیں 2.50 فی صد، سرسوں کے تیل کی قیمتیں 0.97 فیصد گھٹیں

سن فلاور آئل کی قیمتوں میں 1.30 فی صد کی اور وناسپتی کی قیمتوں میں 0.71 فی صد کی گراوٹ آئی

خوردنی تیلوں کے اسٹاک پر نظر رکھنے کے لئے ویب پورٹل تیار کیا جارہا ہے

Posted On: 17 SEP 2021 3:24PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 17 ستمبر2021: قیمتوں کی روک تھام کے لئے ایک ہفتہ قبل مرکز کی جانب سے محصول کی اسٹینڈرڈ شرح میں کمی کے فیصلے کے بعد تھوک کی روزانہ قیمتوں میں زبردست فرق آیا ہے۔

پیک ہوئے پام آئل کی روزانہ کی تھوک قیمتوں میں 2.50 فی صد کی گراوٹ آئی، تل کے تیل کی قیمتوں میں 2.08 فی صد، ناریل کے تیل میں 1.72 فی صد، ڈبہ بند مونگ پھلی کے تیل میں 1.38 فی صد، ڈبہ بند سن فلاور آئل میں 1.30 فی صد، ڈبہ بند سرسوں کے تیل میں 0.97 فی صد، ڈبہ بند وناسپتی میں 0.71 فی صد اور ڈبہ بند سویا تیل کی قیمتوں میں 0.68 فی صد کمی آئی ہے۔

تمام ریاستوں اور خوردنی تیلوں کی صنعتوں کی تنظیموں کے ساتھ بات چیت کے بعد زیادہ سے زیادہ شفافیت کی ضرورت محسوس کی گئی۔ خوراک اور نظام تقسیم کے محکمے نے اس سلسلے میں قدم اٹھاتے ہوئے ایک ویب پورٹل کی تشکیل کا کام شروع کیا ہے جس کے تحت ملک میں ہفتہ وار بنیاد پر تیلوں اور تلہن کے اسٹاک پر نظر رکھی جائے گی۔ مل مالکان ، ریفائنریوں، اسٹاک رکھنے والوں اور تھوک فروشوں وغیرہ ڈاٹا فراہم کریں گے جو پورٹل پر دستیاب ہوگا۔ ریاستوں نے بھی مناسب قیمتوں کو یقینی بنانے کے لئے خردہ قیمتوں کو نمایاں طور پر ظاہر کرنے کی ہدایت دی ہے۔

حکومت ہند نے بذریعہ نوٹیفکیشن نمبر 2021/42۔ کسٹمز،بتاریخ دس ستمبر 2021 درج ذیل پر اسٹینڈرڈ ریٹ آف ڈیوٹی میں مزید کمی کی ہے۔

1۔خام پام آئل، خام سویابین کا تیل اور خام سن فلاور آئل کی محصول کی شرح میں 11.09.2021 سے 2.5فی صد کی کمی ۔

2۔ ریفائنڈ پام آئل،ریفائن سویابین تیل اور ریفائن سن فلاور آئل کے محصول کی اسٹینڈرڈ شرح میں 32.5 فی صد کی کمی، جس کا اطلاق 11.09.2021 سے ہوگا۔

اس کے بعد خوردنی تیلوں کی روزانہ تھوک قیمتوں میں کمی آئی ہے۔

image001CY38.png

درج بالا خاکے سے دیکھا جاسکتا ہے کہ خوردنی تیلوں کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے گراوٹ کا رجحان دیکھنے کو ملا۔

****

 

U.No: 9108

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1755835) Visitor Counter : 150


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Punjabi