وزارت دفاع

دفاعی حصولیابی کے طریقہ کار (ڈی اے پی)-2020 کے تحت  کیپٹل ساز وسامان کی حصولیابی کے معاملے میں غیر ملکی بینکوں کی بینک گارنٹی کی تصدیق کے لئے آسان بنایا گیا طریقہ کار

Posted On: 16 SEP 2021 5:51PM by PIB Delhi

وزارت دفاع کے حصولیابی کے شعبے نے  ٹینڈر دہندگان کے ذریعہ بین الاقوامی بینکوں سے حاصل کردہ  بینک گارنٹی جمع کرائے جانے کے معاملے میں  خریدار کے ذریعہ اختیار کئے جانے والے طریقہ کار   کو واضح بنانے کے مقصد سے کام کرنے کاایک معیاری طریقہ کار (ایس او پی) وضع کیا ہے۔ اس سے  غیر ملکی بینکوں سے حاصل کردہ بینک گارنٹی جمع کرائے جانے کی صورت میں حصولیابی کے معاملے میں  ٹھیکے کو وقت پر مکمل کرنے میں آسانی ہوگی۔

بین الاقوامی بینکوں سے حاصل کردہ بینک گارنٹی کے معاملے  میں ڈی اے پی میں خریدار کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ جہاں ضرورت ہو ٹینڈر دہندہ کے خرچ پر کسی ہندوستانی بینک سے بینک گارنٹی کی تصدیق کرائے۔  ایسی بینک گارنٹی کی تصدیق کی شرط کے معاملے میں  ایس بی آئی، پارلیمنٹ اسٹریٹ برانچ نئی دہلی  سے مشورہ حاصل  کرنے کے لئے خریدار کے ذریعہ کئے جانے والے اقدامات  کے بارے میں ایک ایس او پی جاری کیا گیا ہے۔  اگر ضروری ہوا تو  غیر ملکی بینک کی بینک گارنٹیوں کے بارے میں  تصدیق ٹینڈر دہندہ کے خرچ پر  کسی ہندوستانی سرکاری یا نجی درج فہرست کمرشیل بینک کی کاؤنٹر گارنٹی کے ذریعہ کرائی جائے گی۔

دفاعی حصولیابی کے طریقہ کار (ڈی اے پی)-2020 میں ٹھیکے کی مختلف ذمہ داریوں کو پورا کر نے کے سلسلے میں فروخت کنندہ کے ذریعہ مختلف قسم کی بینک گارنٹیوں یعنی  پیشگی ادائیگی بینک گارنٹی (اے پی بی جی)، ا ضافی بینک گارنٹی ( اے بی جی)، پرفارمینس کم وارنٹی بینک گارنٹی (پی ڈبلیو بی جی) جمع کرائے جانے کی شرط ہے۔   یہ بینک گارنٹیاں  کسی ہندوستانی سرکاری یا نجی درج فہرست کمرشیل بینک (جیسا کہ آر بی آئی نے نوٹیفائی کیا ہے) یا بین الاقوامی شہرت یافتہ فرسٹ کلاس بینک سے  حاصل کی جاسکتی ہیں۔

 

*************

 

 

ش ح ۔اگ ۔ ف ر

U-9096



(Release ID: 1755660) Visitor Counter : 177


Read this release in: English , Hindi , Punjabi