کامرس اور صنعت کی وزارتہ
52 کمپنیوں نے وائٹ گڈز (اے سی اور ایل ای ڈی لائٹ وغیرہ) کے لئے پی ایل آئی اسکیم درخواستیں داخل کیں
اہم عالمی اور گھریلو کمپنیوں نے وائڈ گڈس کے لئے پی ایل آئی اسکیم میں 5866 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا عزم کیا
آئندہ پانچ برسوں میں دو لاکھ 71 ہزار کروڑ روپے کے برابر کے کمپوننٹ کے پروڈکشن کی امید آتم نربھر بھارت کی وسیع پیمانے پر حوصلہ افزائی
Posted On:
16 SEP 2021 5:01PM by PIB Delhi
نئی دہلی،16ستمبر 2021/وہائٹ گڈز (ایر کنڈیشنڈ اور ایل ای ڈی لائٹ وغیرہ) اور کمپونینٹ کی گھریلو پیداوار کو بڑھاوا دینے کے لئے پی ایل آئی اسکیم کے تحت کل 52 کمپنیوں نے 5866 کروڑ روپے کے سرمایہ کی عہدبستگی کے ساتھ درخواستیں داخل کی ہیں۔ درخواست دینے کی مدت 15 ستمبر 2021 کو ختم ہوگئی ہے۔ پی ایل آئی اسکیم کا 16 اپریل 2021 کو اعلان کیا گیا تھا۔
ڈیکن، پیناسوک، ہٹاچی، موتبے، نائیڈیک، ولٹاس، بلیو اسٹار، ہیلوس، امبیر، ای پیک، ٹی وی ایس-لوکاس، ڈکسن، آر کے لاٹننگ ، یونی گلوبس، رادھیکا آپٹو،سسکا جیسی متعدد کمپنیوں نے ایئر کنڈیشنر اور ایل ای ڈی لائٹ وغیرہ کے اہم کمپوننٹس کی مینوفیکچرنگ کے لئے درخواست دی ہے۔
ایسے کمپوننٹس کے پروڈکشن کے لئے درخواستیں داخل کی گئی ہیں جن کا موجودہ وقت میں ہندستان میں کافی صلاحیت کے ساتھ مینوفیکچرنگ نہیں ہورہی ہے۔ ایئر کنڈیشنروں کے لئے کئی کمپنیوں اور دیگر کمپوننٹس کے ساتھ ساتھ کمپریسوں، کاپر ٹیوبنگ، فائل کےلئے ایلومونیم اسٹاک، آئی ڈی یو یا او ڈی یو کے لئے کنٹرول اسمبلی، ڈسپلے یونٹ، ڈی ایل ڈی سی موٹر کی تعمیر کریں گی۔ اسی طرح ایل ای ڈی لائٹس کے لئے ایل ای ڈی چپ پیکجنگ ، ایل ای ڈی ڈرائیورس، ایل ای ڈی انجن، ایل ای ڈی منجمنٹ سسٹم، میٹل کلیڈ پی سی بی اور وائر باؤنڈ انڈکٹر وغیرہ کی ہندستان میں مینوفیکچرنگ کی جائے گی۔
وزیراعظم کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے سات اپریل ، 2021 کو 6268 کروڑ روپے کے لاگت کے ساتھ مالی سال 22-2021 سے 29-2028 تک نافذ ہونے والی واہٹ گڈس ایئر کنڈیشنر ایل ای ڈی لائٹ وغیرہ کے لئے پیداوار سےمتعلق حوصلہ افزائی پی ایل آئی (اسکیم کو منظوری دی ہے۔اسکیم 16 اپریل 2021 کو ڈی پی آئی آئی ٹی کے ذریعہ اعلان کی گئی تھی۔ اسکیم کے رہنما اصولوں کو 4 جون 2021 کو شائع کیا گیا تھا۔
وہائٹ گڈس کے لئے اسکیم کا خاکہ ہندستان میں ایئر کنڈیشنر اور ایل ای ڈی لائٹس صنعت کے لئے مکمل کمپوننٹ ایکو سسٹم کی تعمیر کرنے اور ہندستان کو عالمی سپلائی چین کا ایک اہم حصہ بنانے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہ اسکیم بنیادی سال اور ایک سال کے پروڈکشن سے قبل مدت کے بعد پانچ برسوں کی مدت کے لئے فروغ یافتہ فروخت پر چار فی صد سے چھ فی صد کا بڑھاوا دے گی۔
اسکیم اے سی اور ایل ای ڈی لائٹ کے کمپوننٹ کی مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ پی ایل آئی اسکیم کے تحت اے سی کے میٹریل کے بل (بی او ایم) کا 90 فی صد اور ایل ای ڈی لائٹ کے بی او ایم کا 87 فی صد احاطہ کیا جاتا ہے۔ اس سے ملک میں 20 فی صد سے 80-85 فی صد ویلیو ایڈیشن ہوگا اور اے سی صنعت اور ایل ای ڈی لائٹ صنعت کے لئے ایک مضبوط کمپوننٹ نظام کو فروغ ملے گا۔
اسکیم کے لئے کمپنیون کا انتخاب کیا جائے گا جس سے کہ کمپوننٹ یا سب-اسمبلیز کی مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی کی جاسکے جن کی موجودہ دور میں ہندستان میں کافی صلاحیت کے ساتھ مینوفیکچرنگ نہیں کی جاتی ہے۔
آئندہ پانچ برسوں میں اسکیم سے تقریباً دو لاکھ 71 ہزار کروڑ روپے کے برابر کے کمپوننٹ کی کل پیداوار کی امید کی جاتی ہے۔ 31 کمپنیوں نے اے سی کمپوننٹ کے لئے تقریباً 4995 کروڑ روپے کے سرمایہ کا عزم کیا ہے جب کہ 21 کمپنیوں نے ایل ای ڈی کمپوننٹ کے لئے 871 کروڑ روپے کے سرمایہ کی عہدبستگی کی ہے۔
اس اسکیم سے آئندہ پانچ برسوں میں تقریباً دو لاکھ راست اور بالواسطہ روزگار مواقع کی تخلیق ہوگی۔
گھریلو ویلیو ایڈیشن کے موجودہ 15-20 فی صد سے بڑھ کر 75-80 فی صد ہوجانے کی امید ہے۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-9085
(Release ID: 1755622)
Visitor Counter : 242